پیار اور عشق کی پُرکیف سی دولت پائیں … نعتیہ کلام

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 2؍اکتوبر 2023ء)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم جنوری 2014ء میں مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کی ایک نعت شامل اشاعت ہے۔ اس نعت میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

پیار اور عشق کی پُرکیف سی دولت پائیں
آپؐ کا نام جو لیں ہونٹ حلاوت پائیں
آپؐ کا پیار رگ و پے میں اُترتا جائے
جسم و روح فرطِ محبت میں سکینت پائیں
ہر گھڑی آپؐ کا ہی نام رہے وردِ زباں
ہم کہ ہر آن اسی نام کی برکت پائیں
یہ فقط آپؐ کا ہی لطف و کرم ہے آقاؐ
ہم سے بےمایہ بھی یوں آپؐ کی چاہت پائیں
سب کی امیدوں کا محور ہیں رسول عربیؐ
سب کی حسرت ہے کہ وہ ان کی شفاعت پائیں
زندگی اپنی یوں ہی عشق محمدؐ میں کٹے
آپؐ کے فیض سے ہم عزت و عظمت پائیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں