چاند ہے گویا ترے نُور کا مظہر جاناں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍دسمبر 2003ء کی زینت مکرم مہدی علی چودھری صاحب کی ایک نعت سے انتخاب پیش ہے:

چاند ہے گویا ترے نُور کا مظہر جاناں
اور ہر گل تری خوشبو سے معطر جاناں
تیرے ہی نفس سے پائی ہے ہر اِک ذرّے نے حیات
ہر ستارہ ہوا لولاک کا منظر جاناں
تُو ہی یاسیں، تُو ہی طٰہٰ، تُو مزمّل اے رسولؐ
اور کبھی نُور کی چادر میں مدثر جاناں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں