کرم کی انتہا کر دے … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 5؍جون 2023ء)

روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ یکم مارچ 2014ء میں مکرم مبارک احمد ظفرؔ صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

مبارک احمد ظفر صاحب

کرم کی انتہا کر دے
خدا جس پر نگاہ کر دے
پناہ میں اپنی جب لے لے
غموں سے ماورا کر دے
وہ قادر ہے کہ جب چاہے
گدا کو بادشاہ کر دے
مقدّر جاگ جاتا ہے!
اگر مُرشد دعا کر دے
مری آسان ہر مشکل
مرا مشکل کُشا کر دے
وہ سنتا ہے قریب آکر
اگر بندہ صدا کر دے
کبھی وہ مِٹ نہیں سکتا
خدا جس کو کھڑا کر دے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں