ہمیں مٹائے گا کذب و شر سے، عدوّ خوش فہم کو یقیں ہے – نظم

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 14 اگست 2020ء)

مجلس انصاراللہ جرمنی کے سہ ماہی’’الناصر‘‘اپریل تا جون 2012ء میں ایک محفل مشاعرہ کی رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں مکرم خواجہ حنیف تمنّا صاحب کا درج ذیل نمونہ کلام شامل ہے:

ہمیں مٹائے گا کذب و شر سے، عدوّ خوش فہم کو یقیں ہے
ہمیں تعجب ہے اس امر پر یہ کس خیال و گمان میں ہے
اسے بھروسہ ہے اپنی طاقت پہ اور بارودی اسلحے پر
ہمارا تیرِ دعا بہدفِ مراد ربّ کی کمان میں ہے

یہ منکرانِ مسیح دیکھو تو حالتِ اضطرار میں ہیں
نہ جانے ان کو ہے زُعم کیسا نہ جانے یہ کس خمار میں ہیں
بہار تو آچکی ہے لیکن یہ انتظارِ بہار میں ہیں
کہ آنے والا تو آچکا ہے یہ دائمی انتظار میں ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں