روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍دسمبر 1997ء میں شائع شدہ مکرم انور ندیم علوی صاحب کی ایک نظم سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں: وقتِ رخصت بھیگتی آنکھوں کے منظر دیکھنا کتنے ہیں طوفان ان پلکوں کے اندر دیکھنا ہر طرف تاروں کے جمگھٹ، چاند ہے پھر بھی اداس آج تم تصویر کے پہلو بدل کر دیکھنا
مکرم برکت علی لائق صاحب کا منظوم کلام روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍دسمبر1997ء میں ایک پرانی اشاعت سے پیش کیا گیا ہے۔ چند اشعار ملاحظہ فرمائیں: زاہد کو اپنے زہد و ریاضت پہ ناز ہے مجھ سے گنہگار کو رحمت پہ ناز ہے گر ہے ادائے ناز پہ ہر نازنیں کو ناز عشاق کو بھی جذبِ […]
مکرم محمد ابراہیم شاد صاحب کے مجموعہ کلام ’’بہار جاوداں‘‘ پر تبصرہ مکرم پروفیسر مبارک احمد عابد صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍دسمبر 1997ء میں شامل اشاعت ہے۔ مکرم شاد صاحب کی بعض نظموں نے خوب دھوم مچائی۔ جن میں سے ایک کا آغاز یوں ہوتا ہے: “ہم احمدی بچے ہیں کچھ کرکے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍دسمبر 1997ء میں شامل اشاعت جناب خلیق بن فائق گورداسپوری کی ایک نظم میں جلسہ سالانہ برطانیہ 1997ء کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ اس نظم سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں۔ ایک انبوہ تھا اُمڈا ہوا انسانوں کا جذبہ شوق بھی دیکھا ترے دیوانوں کا ہر کوئی طالبِ دیدار تھا دیوانہ […]
مکرمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ کی ایک نظم مطبوعہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍دسمبر1997ء سے دو اشعار: میرے حصے میں یہی دردِ تہ جام سہی تیری محفل میں یہی جام مرے نام سہی مختصر تر تھے، گراں مایہ تھے، محفل میں تری چند لمحے جو مری زیست کا انعام سہی
امریکہ میں یوم والدہ (Mother’s Day) کے موقعہ پر ایک امریکی خاتون کے خط کا خلاصہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍دسمبر 1997ء میں مکرمہ صالحہ قانتہ بھٹی صاحبہ نے پیش کیا ہے۔ وہ خاتون لکھتی ہیں ’’میری بھی ایک بڑی اچھی ماں تھی جسے مجھ سے بہت محبت تھی، اس نے میرے لئے بہت قربانیاں دیں، […]
’’دورِ خسروی‘‘ اور ’’شہاب ثاقب‘‘ کے بعد’’نوید منزل‘‘ محترم ثاقب زیروی صاحب کے تیسرے مجموعے کا نام ہے جو حال میں طبع ہوا ہے اور اسے معروف قلمکار اور محقق مکرم مرزا خلیل احمد صاحب قمر نے مرتب کیا ہے۔ مجموعہ تین حصوں پر مشتمل ہے اور اس میں 1939ء سے 1989ء تک کا پچاس […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍دسمبر 1997ء میں شائع شدہ محترم شیخ رحمت اللہ شاکر صاحب کے کلام سے چند اشعار ملاحظہ فرمائیں: ہے خدائے ذوالمِنن ہی کارساز و کردگار در اسی کا کھٹکھٹا ہر حال میں اس کو پکار وہ اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر آج ہیں دنیا کے ہر گوشے میں اس کے […]
جناب طاہر عارف کی ایک نظم مطبوعہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍نومبر 1997ء سے دو اشعار ملاحظہ فرمائیں: ہوں مبارک وسعتیں اے طائرِ ابیض تجھے پنچھئی بے حال تو روتا بے چارہ ہے اِدھر ربطِ دل قائم رہے تو کچھ نہیں یہ فاصلے ان کو واں پر خیر ہے ہم کو گوارا ہے اِدھر
بہت ہی باہمت وہ لوگ ہیں جو کسی عضو سے محرومی کے باوجود اسے اپنی مجبوری نہیں بناتے اور نہ صرف یہ کہ دوسروں پر بوجھ نہیں بنتے بلکہ دوسروں کے بوجھ بھی بانٹ لیتے ہیں۔ اس کی دو مثالیں مکرمہ آنسہ حمیرا انور صاحبہ کے قلم سے ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ اکتوبر1997ء میں شاملِ اشاعت […]
دو خبریں ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 30؍اکتوبر 1997ء میں شائع شدہ قومی اخبارات کی دو خبریں ہدیہ قارئین ہیں: 1۔ 75 برس پہلے بنی جمیعۃعلماء ہند جس کے صدر مولانا اسعد مدنی ہیں، اپنے مرکزی عہدیداران کے ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کی وجہ سے مکمل طور پر ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔ اس سے […]
جرمنی سے نوجوانوں کے لئے جرمن زبان میں شائع ہونے والا سہ ماہی رسالہ ’’یوگنڈجورنال ڈیئر جماعت‘‘ (بہار و گرما 1997ء) ’’صحافت نمبر‘‘ ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو صحافت کی طرف متوجہ کرنا ہے۔ چنانچہ صحافت میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے مکرم عاطف خالد صاحب نے اپنے مضمون میں وہ تمام معلومات پیش […]
جماعت احمدیہ کینیڈا کے ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ جولائی 1997ء میں مکرم ڈاکٹر میاں محمد طاہر صاحب اپنے مضمون میں 1947ء میں دفاع قادیان کا نقشہ کھینچتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ جب فسادات شدید ہوگئے تو ایک کمیٹی قائم کردی گئی جس کے اراکین قصر خلافت میں جمع ہوگئے اور ان میں سے اکثر کا […]
جماعت احمدیہ غانا کے ماہنامہ ’’گائیڈینس‘‘ جون 1997ء کے مطابق ایشیامین کے علاقہ کے عوام نے احمدیہ مسلم مشن سے درخواست کی ہے کہ ان کے علاقہ میں ہومیو پیتھک کلینک قائم کیا جائے۔ یہ درخواست ایک روزہ ’’فری ہومیوپیتھک کیمپ‘‘ کے بعد کی گئی جو مکرم ڈاکٹر محمد ظفراللہ صاحب اور ان کی اہلیہ […]
حضرت سیدہ نواب امۃ الحفیظ بیگم صاحبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی سیرت و سوانح (مرتبہ مکرم سید سجاد احمد صاحب) ’’دختِ کرام‘‘ کے نام سے محترم نواب عباس احمد خانصاحب نے شائع کروائی ہے جس میں حضرتِ اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت و سوانح سے متعلق ایک تحریر بھی شاملِ اشاعت ہے۔ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ 16؍مئی 1997ء کے مطابق فضل عمر ہسپتال ربوہ میں عورتوں کے اندرونی علاج کے سلسلہ میں ایک جدید ترین مشین Hysleoscop 29؍اپریل 1997ء کو نصب کی گئی ہے۔ جس کا افتتاح محترم چودھری حمیداللہ صاحب نے کیا۔
کرنل (ر) رفیع الدین اپنی کتاب بھٹو کے آخری 323 دن صفحہ66 پر لکھتے ہیں:- ’’ایک دن پاک بھارت جنگ 1965ء کا ذکر چھڑا۔ میں نے بھٹو صاحب سے پوچھا کہ جناب آپ اس زمانہ میں وزیر خارجہ تھے۔ ہمارے فارن آفس نے اس جنگ سے پہلے یہ کیوں نہ سوچا کہ ہندوستان ہماری سرحدوں […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍مارچ 1998ء میں مکرم ملک بہادر خاں صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے اُن کے بیٹے مکرم ایم کے ملک صاحب بیان کرتے ہیں کہ آپ کے والد جن دنوں گروٹ میں بطور ہیڈماسٹر تعینات تھے تو علاقہ کے مضافات سے آکر بورڈنگ ہاؤس میں بعض طلبہ کے قیام کا انتظام کیا […]
ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اکتوبر1997ء میں حوالدار کلرک مکرم عبدالرحمٰن دہلوی صاحب، کیپٹن ایم۔اے جیلانی صاحب کا قبول احمدیت کا واقعہ بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ مجھے مزید ٹریننگ کے لئے رنگون (برما) سے سنگاپور بھجوایا گیا جہاں میری یونٹ میں روزانہ بحث مباحثہ ہوا کرتا تھا۔ میں دیکھتا تھا کہ اس میں ہندو، […]
مکرم محمد ضیاء الحق صاحب اپنے مکتوب مطبوعہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍جنوری 1998ء میں اپنے تایا زاد بھائی محترم عزیز احمد صاحب کیلئے درخواستِ دعا کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ میرے والد محترم منشی نبی بخش صاحب نے 1924ء میں احمدیت قبول کی لیکن کسی طرف سے آپ کی کوئی مخالفت نہ ہوئی۔ آپ قادیان […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍جولائی 1997ء میں مکرم ملک محمد اعظم صاحب اپنے خاندان میں نفوذ احمدیت کا ذکر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ میں ضلع سرگودھا کے ایک دورافتادہ گاؤں میں پیدا ہوا اور محض 4 برس کی عمر میں دو بھائیوں سمیت یتیم ہوگیا۔ دیہاتی ماحول میں جہاں تعلیم و تدریس کا چنداں رواج […]
مجلس انصاراللہ امریکہ کے سہ ماہی رسالہ ’’النحل‘‘ بہار 1997ء میں محترم اکبر تشاکا احمدی صاحب اپنی قبولِ اسلام کی داستان بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں 11؍ اگست 1939ء کو اٹلانٹک سٹی کے ایک عیسائی گھرانہ میں پیدا ہوا اور اٹلانٹک سٹی میں ہی اپنی تعلیم مکمل کی۔ 1972ء کا واقعہ ہے کہ […]
حضرت عبدالرحمٰن صاحبؓ اور حضرت سید عبداللطیفؓ شہید کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی حیات مبارکہ میں ہی افغانستان کی سرزمین پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ لیکن احمدیوں پر ظلم اس کے بعد بھی ختم نہیں ہوئے اور کئی احمدیوں کو اسی جرم میں شہید کردیا گیا۔ […]
مکرم اعجاز احمد ایاز صاحب کے قلم سے محترم صوفی غلام محمد صاحب کا ایک بیان روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍ اگست 1997ء کی زینت ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ خاکسار سلسلہ عالیہ احمدیہ کے بارے میں تحقیق کر رہا تھا کہ ایک خواب دیکھا جس کے نتیجے میں جلسہ سالانہ 1927ء میں شامل ہوکر […]
ایشیائے کوچک کے ایک پہاڑی ملک آرمینیا کا رقبہ ساڑھے گیارہ ہزار مربع میل اور آبادی قریباً 35 لاکھ ہے۔ اس کی سرحدیں جارجیا، آذر بائی جان، ترکی اور ایران سے ملتی ہیں۔ ایک زمانے میں یہ علاقہ آتش فشاں پہاڑوں سے بھرا پڑا تھا جو اب مُردہ ہوچکے ہیں۔ یہاں تین سو سے زیادہ […]
انڈونیشیا دو یونانی الفاظ کا مرکّب ہے جس کا مطلب ہے سمندر اور جزائر۔ بیس کروڑ سے زائد نفوس پر مشتمل آبادی اور ساڑھے تیرہ ہزار سے زیادہ جزائر پر مشتمل یہ ملک آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا مسلمان ملک ہے جس کی 90 فیصد آبادی مسلمان ہے۔ جزائر میں سے چھ ہزار […]