جنگ عظیم اوّل سے متعلق حضرت اقدس مسیح موعودؑ کی پیشگوئیاں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6،7 و 8؍اپریل 1999ء میں تین اقساط میں مکرم ڈاکٹر مرزا سلطان احمد صاحب کے قلم سے ایک طویل مضمون شامل اشاعت ہے جس میں حضرت مسیح موعودؑ کی پیشگوئیوں کے حوالہ سے جنگ عظیم اوّل کے حالات و نتائج کو بیان کیا گیا ہے۔ پیشگوئیوں کا وسیع دائرہ حضرت اقدسؑ کو…

جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ – مختلف رنگ و نسل کے 44 ملین لوگوں کا ملک ہے۔ کیپ ٹاؤن یہاں کا آئینی، پریٹوریہ انتظامی اور بلوم فانٹین عدالتی دارالحکومت ہیں۔ ملک نو صوبوں میں منقسم ہے۔ بنیادی طور پر ایک خشک ملک ہے تاہم زیادہ گرمی نہیں پڑتی۔ یہاں کی تاریخ مختلف نسلوں اور تہذیبوں کے درمیان تصادم…

گھانا میں غلاموں کی تجارت

(مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 14 دسمبر 2018ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ24؍اکتوبر 2012ء میں مکرم فرید احمد نوید صاحب کے قلم سے ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں گزشتہ صدیوں میں گھانا سے غلاموں کی تجارت کی دلخراش داستان بیان کی گئی ہے۔ گھانا کی ساحلی پٹی جو آج خوبصورت ریستورانوں اور resorts سے بھری ہوئی ہے…

دنیا کا قدیم ترین عیسائی ملک – آرمینیا

ایشیائے کوچک کے ایک پہاڑی ملک آرمینیا کا رقبہ ساڑھے گیارہ ہزار مربع میل اور آبادی قریباً 35 لاکھ ہے۔ اس کی سرحدیں جارجیا، آذر بائی جان، ترکی اور ایران سے ملتی ہیں۔ ایک زمانے میں یہ علاقہ آتش فشاں پہاڑوں سے بھرا پڑا تھا جو اب مُردہ ہوچکے ہیں۔ یہاں تین سو سے زیادہ…

سب سے بڑا اسلامی ملک

انڈونیشیا دو یونانی الفاظ کا مرکّب ہے جس کا مطلب ہے سمندر اور جزائر۔ بیس کروڑ سے زائد نفوس پر مشتمل آبادی اور ساڑھے تیرہ ہزار سے زیادہ جزائر پر مشتمل یہ ملک آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا مسلمان ملک ہے جس کی 90 فیصد آبادی مسلمان ہے۔ جزائر میں سے چھ ہزار…

نینواہ (NINVEH)

مشہور ماہر آثار قدیمہ ہنری لیئرڈ نے 1839ء اور 1840ء کے سالوں میں موصل (عراق) کے گرد و نواح میں قدیم آشوری (Assyrian) تہذیب کے کھنڈرات پر کام کیا تھا۔ آپ نے دو سالوں میں اتنے وسیع پیمانے پر نئی دریافتیں کیں کہ گویا یہ تباہ شدہ بستیاں دوبارہ پلٹ آئی ہوں۔ نینواہ کے بارے…

نئی دنیا کی تلاش

قریباً 1450ء میں اٹلی کی بندرگاہ ’جنوا‘ کے رہنے والے ایک جولاہے کے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا جس کا نام کولون رکھا گیا۔ کولون گھریلو حالات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے اپنی تعلیم سکول میں جاری نہ رکھ سکا لیکن اپنے باپ کا ہاتھ بٹانے کے ساتھ ساتھ گھر پر ہی (خصوصاً جہاز…

کینیڈاکی دریافت

ہر سال 12؍اکتوبر کو امریکہ میں تعطیل عام ہوتی ہے کیونکہ اس دن 1492ء میں کولمبس نے امریکہ دریافت کیا تھا۔ اگرچہ مؤرخین نے ثابت کیا ہے کہ اس سے پہلے بحری قزاق امریکہ پہنچ چکے تھے اور نیز یہ کہ کولمبس شمالی امریکہ کے ساحل پر نہیں پہنچا تھا بلکہ 24؍جون1497ء کو اٹلی کا…

کافی (COFFEE) – عرب کا مقبول ترین مشروب

سب سے پہلے کافی کا تذکرہ دسویں صدی عیسوی میں ملتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ اس کا پودا حبشہ کے کوہستانی علاقوں سے پہلے یمن میں آیا اور پھر ساری دنیا میں پھیلا۔ ایک روایت ہے کہ ایک صوفی شیخ الشاولی نے حبشہ کے ایک پہاڑ کے دامن میں کچھ بکریاں دیکھیں جو خوش ہوکر…

عظیم نہر سویز کی عظیم تاریخ

نہر سویز کے بارے میں جرمن مصنف پال ہرمن کی کتاب کے انگریزی ترجمہ سے اخذ کردہ بعض دلچسپ تاریخی معلومات روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍جولائی 1997ء میں محترم سید محمود احمد صاحب ناصر نے پیش کی ہیں۔ 825ء میں یوروپین بادشاہ شارلمین کے دربار میں ایک آئرش جغرافیہ دان ڈی سوئی لس نے ایک راہب…

اسکندریہ کا کتب خانہ

روایت ہے کہ سکندر اعظم کا مصر میں ایک نجات دہندہ کی حیثیت سے استقبال کیا گیا اور اس نے بھی وہاں کے عوام کے رسم و رواج کا بڑا احترام کیا۔ اس کا ایک دور رس فیصلہ بحیرہ روم کے کنارے پر اسکندریہ شہر کا قیام تھا۔ جگہ کا انتخاب سکندر نے خود کیا…

انجیل کے جلائے گئے اوراق

ابتدائی عیسائیوں میں کئی موحد فرقے بھی تھے جو آج تک ’’یونیٹیرین چرچ‘‘ کے نام سے چلے آتے ہیں۔ 235ء میں اکثریتی عیسائیوں کی ایک کونسل (Council of Nicea) نے سینکڑوں انجیلوں کو جلا دیا اور صرف موجودہ چار انجیلوں کو مستند قرار دیا جن میں تثلیثی عقائد درج تھے۔ امریکہ کے دو پروفیسروں کو…

الجیریا (الجزائر)

عوامی جمہوریہ الجزائر شمالی افریقہ میں واقع ہے اور لیبیا، تیونس، مالی ، نائیجر، مراکش اور موریطانیہ کا ہمسایہ ہے۔ سمندر اور صحرا بھی میل ہا میل تک اس کی سرحد سے ملحق ہیں۔ یہاں نہ صرف بارش بہت کم ہوتی ہے بلکہ کوئی قابل ذکر دریا بھی نہیں ہے۔ سب سے بڑا دریا صرف…

اُور (UR)

بصرہ سے 120 میل شمال میں طل المقیر نامی سرخی مائل رنگ کا ایک بڑا ٹیلا تھا جس کے اطراف میں کچھ زینے بنے ہوئے تھے اور علاقہ کے بدو طوفانی موسم میں ٹیلے کی اوٹ میں پناہ لیا کرتے تھے۔ 1854ء میں بصرہ میں برٹش قونصل کے ایک غیر تجربہ کار افسر G.E.Taylorنے برٹش…

ایفل ٹاور پیرس

1889ء میں فرانسیسی انقلاب کی پہلی صدی کو شاندار طریقے سے منانے کیلئے حکومت فرانس نے ایک یادگار کی تعمیر کا فیصلہ کیا تو ایک انگریز انجینئر نے ٹاور کی تعمیر کی تجویز پیش کی۔ پھر ایک عالمی مقابلہ کے نتیجہ میں جس میں 700 ماہرین نے حصہ لیا، فرانس کے انجینئر گستو ایفل کا…

ایک درویش اور عادل بادشاہ – اورنگ زیب عالمگیر

مسلمان مغل بادشاہوں نے ہندوستان پر قریباً ساڑھے تین سو سال حکومت کی لیکن مغلیہ تاریخ کے وہ بادشاہ جوپکے مسلمان تھے اور نہ صرف خود ممنوعات سے پرہیز کرتے تھے بلکہ دوسروں کو بھی باز رکھتے تھے، اورنگزیب عالمگیر تھے۔ اُنہوں نے محض مذہب کی خاطر اپنے تخت کو معرض خطر میں ڈال دیا…

دنیا کا پہلا آئینی شہنشاہ – حمورابی

حضرت ملک سیف الرحمٰن صاحب کا ایک مقالہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍اکتوبر 1997ء میں ایک سابقہ اشاعت سے منقول ہے جس میں دنیا کی پہلی آئینی بادشاہت کے بارے میں تحقیق پیش کی گئی ہے۔ تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ سب سے پہلی وسیع قطعات ارض سے تعلق رکھنے والی قانونی حکومت مشرق وسطیٰ…

’’مونا لیزا‘‘ کا خالق – لیونارڈو

لیونارڈو ایک دولتمند معزز شخص کے ہاں 1452ء میں اٹلی کے شہر فلارنس کے قرب میں ونچی کے مقام پر پیدا ہوا۔ اس زمانے میں فلارنس یورپ میں علم و فضل کا مرکز تھا چنانچہ اس کے باپ نے اسے بہترین تعلیم دلوائی۔ 1470ء کے قریب لیونارڈو ایک مشہور سنگ تراش اور مصور انڈریا ویرو…

ہندو پاکستان کے نوبل انعام یافتگان

ہندو پاکستان کے نوبل انعام یافتگان کے موضوع پر مکرم محمد زکریا ورک صاحب کا ایک مضمون ان کی کتاب ’’رموز فطرت‘‘ سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍مئی 1997ء میں منقول ہے۔ رابندر ناتھ ٹیگور: بنگال کے عظیم شاعر ٹیگور 6؍مئی 1861ء کو کلکتہ میں ایک مذہبی لیڈر کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ اپنے والدین کے…

تبت۔ دنیا کی چھت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اکتوبر 2012ء میں تبّت کا تعارف پیش کیا گیا ہے۔ مغربی تبّت کا علاقہ KA-ERH دنیا کا بلند ترین قصبہ خیال کیا جاتا ہے جس کی سطحٔ سمندر سے بلندی 15ہزار فٹ ہے۔ تبّت کو ’’دنیا کی چھت ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ برف سے ڈھکے پہاڑوں اور دنیا کے بلند ترین…

جنرل اختر حسین ملک (ہلال جرات) کو کمانڈ سے ہٹانے کا واقعہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اگست 2012ء میں ایک مضمون (مرتبہ: پروفیسر راجا نصراللہ خان صاحب) شامل اشاعت ہے جس میں ’فاتح چھمب‘ جنرل اخترحسین ملک کو کمان سے ہٹانے کے واقعہ کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ ٭ پاکستان کے سینئر صحافی جناب شریف فاروق اپنی کتاب ’’پاکستان میدان جنگ میں‘‘ میں رقمطراز ہیں کہ یکم ستمبر…

جنرل عبدالعلی ملک (ہلال جرأت)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اگست 2012ء میں پاکستانی فوج کے احمدی سپوت جنرل عبدالعلی ملک صاحب کا مختصر تذکرہ شامل اشاعت ہے۔ ستمبر1965ء کی جنگ کا دوسرابڑا محاذ سیالکوٹ کا تھا جہاں چونڈہ کے محاذ پر ہندوستانی ٹینکوں کی زوردار یلغار کو ایک معمولی سی تعداد کے ساتھ پاکستان کی مسلح افواج کے بریگیڈیئر عبدالعلی ملک…

جزیرہ مالٹا

بحراوقیانوس میں یورپ اور شمالی افریقہ کے درمیان واقع جزیرہ مالٹا ہے جس کا رقبہ 122 مربع میل ہے جبکہ آبادی قریباً چار لاکھ ہے۔ یہاں کے باشندے نسلاً اہل قرطاجنہ سے ہیں اور مذہباً کیتھولک عیسائی ہیں۔ بعض مؤرخین کے مطابق ہزاروں سال پرانی تحریروں میں بھی اس جزیرے کا ذکر ملتا ہے ۔…

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں مملکتِ پاکستان اور اہلِ پاکستان

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اگست 2012ء میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مختلف ایڈیشنوں میں شامل پاکستانی افراد، واقعات اور اشیاء کے ریکارڈز کی تفصیل (منقول از اخبار سنڈے ایکسپریس) پیش کی گئی ہے۔ چند اہم پاکستانی شخصیات جو گینز بُک ورلڈ ریکارڈ کے مختلف ایڈیشنز میں شامل کی گئیں اُن میں سات مرتبہ برٹش…

بانی ٔپاکستان قائداعظم محمد علی جناح

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اگست 2012ء میں مکرم نذیر احمد سانول صاحب کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں بانی ٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے حالات زندگی اختصار سے بیان کئے گئے ہیں۔ محمد علی جناح کا خاندان معزز اور شریف تھا۔ جد امجد ایرانی امراء میں سے تھے جو آغا…

تاریخ پاکستان کے اہم واقعات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اگست 2012ء میں شامل اشاعت ایک مضمون (مرسلہ: مکرم غلام مصطفی تبسم صاحب) میں تاریخ پاکستان کے بعض اہم واقعات اور شخصیات کا تعارف شامل ہے۔ پاکستان کا پرچم 30دسمبر 1906ء کو ڈھاکہ میں سیاسی تنظیم آل انڈیا مسلم لیگ کی بنیاد رکھی گئی اور ایک سبز پرچم، جس پر چاند اور…