اہرام مصر

ماہنامہ ’’خالد‘‘ جون 2007ء میں اہرام مصر (Pyramids) کے بارہ میں ایک معلوماتی مضمون مکرم اطہر الزمان فاروقی صاحب کے قلم سے شائع ہوا ہے۔ قبل ازیں اسی موضوع پر ایک مضمون 27؍اپریل 2007ء کے الفضل ڈائجسٹ میں طبع ہوچکا ہے۔ اہرام مصر کا شمار دنیا کے سات پُرانے عجائبات میں ہوتا ہے جو پانچ…

روزہ … مذاہب عالم کا مشترکہ اثاثہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍ستمبر 2007ء میں روزہ کے بارہ میں ایک دلچسپ مقدمہ کا حال محترم شریف احمد بانی صاحب اپنے والد محترم محمد صدیق بانی صاحب کے حوالہ سے بیان فرماتے ہیں۔ 1930ء کی دہائی میں متحدہ بنگال میں ڈھاکہ کے ایک کالج سے متصل ہوسٹل والوں نے رمضان شریف کی آمد سے قبل…

حضرت مسیح موعودؑ کا بھوکوں کو کھانا کھلانے کا الہام پورا ہونے کی گواہی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍مارچ 2007ء میں حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ صاحبؓ کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں آپؓ نے بطور گواہ یہ چشمدید شہادت بیان کی ہے کہ حضرت مسیح موعودؑ کو ہونے والے ایک الہام کے نتیجہ میں آدھی رات کو لنگر خانہ کھول کر بھوکوں کو کھانا کھلایا گیا۔…

ایک بزرگ اور اپاہج کا واقعہ

ماہنامہ ’’تشحیذ الاذہان‘‘ ربوہ نومبر2006ء میں سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کا بیان فرمودہ ایک نہایت پُراثر واقعہ درج ہے ۔ حضورؓ فرماتے ہیں کہ ایک بزرگ کی طرف ایک دفعہ سرکاری سمن آیا کہ بعض لوگوں کی طرف سے لگائے جانے والے ایک الزام کی جوابدہی کے لئے فوراَ حکومت کے سامنے حاضر ہوں۔ وہ…

شمالی روشنیاں (Aurora / Northern Lights)

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اگست 2006ء میں مکرم آر۔ایس۔ بھٹی صاحب کے قلم سے شمالی روشنیوں (اروہ را) کے بارہ میں ایک معلوماتی مضمون شامل اشاعت ہے۔ ان روشنیوں کو عام طور پر ناردرن یا آرکٹک (Arctic) لائٹس کہا جاتا ہے۔ اروہ را ایک طبیعاتی نظریہ ہے جو کہ عموماً زمین سے 50 سے 200 میل…

اور مسجد تعمیر ہوگئی

ماہنامہ ’’تشحیذ الاذہان‘‘ اگست 2006ء میں حضرت مولوی محمد حسین صاحبؓ سبز پگڑی والے کا بیان فرمودہ ایک واقعہ (مرسلہ: مکرم انصر حسین صاحب ) شائع ہوا ہے۔ آپؓ بیان فرماتے ہیں کہ :نگلہ گھنو میں جہاں ہم نماز پڑھتے تھے وہ دُور سے چوپال ہی معلوم ہوتی تھی۔ ایک دن میرے دل میں خیال…

چیونٹیاں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍اگست 2006ء میں ایک مضمون میں چیونٹیوں کے حوالہ سے دلچسپ معلومات پیش کی گئی ہیں۔ چیونٹی کی 8800 اقسام ہیں۔ یہ قریباً دس کروڑ سال پہلے کرۂ ارض پر نمودار ہوئیں۔ خیال ہے کہ ان کی جدامجد بھڑ ہے جو ان سے بھی چند کروڑ سال پہلے پیدا ہوئی تھی۔ دونوں…

جانوروں کی دنیا – ہومیوپیتھی کلاس سے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ 23 جون 2006ء میں ایک مضمون ہومیو ڈاکٹر مقبول احمد صدیقی صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے جس میں جانوروں کی دنیا سے وہ دلچسپ حقائق بیان کئے گئے ہیں جن کا ذکر حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی ہومیوپیتھی کلاسز میں کیا گیا تھا۔ چمگادڑ ’’کان کی حس کے لحاظ سے سب سے…

کوہ نُور ہیرے کی کہانی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ 28 جولائی 2006ء میں مکرم مخدوم مجیب احمد صاحب طاہر کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں مشہور عالم کوہ نُور ہیرے کی تاریخ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس کے متعلق مشہور ہے کہ اسے ریاست دکن کے علاقے گول کنڈہ کی ایک کان سے نکالا گیا تھا۔ اس وقت ناتراشیدہ حالت…

جادو اور ٹونے ٹوٹکے کی حقیقت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍جولائی 2006ء میں مکرم عبدالوہاب احمد شاہد صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں جادو وغیرہ کی حقیقت اور اس بارہ میں اسلامی تعلیم کو بیان کیا گیا ہے۔ مذہب سے دوری اور قرآنی تعلیم سے ناواقفیت کے نتیجہ میں معاشرہ میں کئی قسم کے لایعنی امور تعویذ گنڈے، جادو ٹونے…

شیریں پھل – اخلاص و خدمت کے ایمان افروز واقعات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍جون 2006ء میں ابن کریم کے قلم سے چند ایمان افروز واقعات پیش کئے گئے ہیں جو بعض احمدیوں نے آپ سے بیان کئے اور آپ نے اُن کے پاکیزہ اثرات شدت کے ساتھ محسوس کئے۔ ضلع شیخوپورہ کے ایک بزرگ نے بتایا کہ اُن کے بڑے بھائی نے اگرچہ احمدیت تو…

پالتو جانوروں کی شناخت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍مئی 2006ء میں مکرم بریگیڈیئر(ر) سید ممتاز احمد صاحب کا ایک مختصر مضمون شائع ہوا ہے جس میں پالتو جانوروں کی شناخت سے متعلق قیمتی معلومات بیان کی گئی ہیں۔ مالک کے لئے اپنے مویشی کی پہچان بہت اہم ہے اور اس کی قانونی ضرورت بھی پیش آسکتی ہے۔ بھیڑ بکریوں اور…

غیرمسلموں میں شادی ۔ ایک انتباہ

حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ سے ایک مجلس میں اہل کتاب سے شادی کے بارہ میں سوال ہوا تو آپؒ نے فرمایا: ’’پھر دیکھ لو! اگر بچے اپنی والدہ کے مذہب پر اور معاشرے پر رہے تو کیا تم برداشت کرلوگے کہ وہ گرجا جائیں اور عیسائی معاشرے کی طرح بودوباش اختیار کرلیں؟‘‘۔ جماعت احمدیہ…

قلب و جگر کی یادداشت

مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا کے مجلہ ’’الندا ء ‘‘ جولائی 2005ء تا جون 2006ء میں مکرم مظفر احمد چودھری صاحب ڈسکوری ہیلتھ چینل کے حوالہ سے لکھتے ہیں کہ اس بات کے ثبوت مل چکے ہیں کہ انسانی اعضاء کی ایک اپنی یادداشت ہوتی ہے چنانچہ تبدیلیٔ اعضاء کے فوراً بعد مریضوں نے ایسے نظارے…

آدمی کی قیمت

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ فروری 2006ء میں ایک خوبصورت حکایت بیان کی گئی ہے کہ ایک دفعہ کسی عقلمند سے ایک نوجوان نے مدد کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس پھوٹی کوڑی بھی نہیں۔ عقلمند نے نوجوان کو گہری نظروں سے دیکھتے ہوئے کہا: سچ۔ نوجوان نے معصومیت سے جواب دیا: جی ہاں۔ عقلمند…

گھوڑوں کی اعلیٰ اقسام

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍جنوری 2007ء میں بریگیڈیئر (ر) سید ممتاز احمد صاحب کا ایک معلوماتی مضمون شائع ہوا ہے جس میں اعلیٰ قسم کے گھوڑوں کی تاریخ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اٹھارہویں صدی میں برطانیہ میں اعلیٰ جانور پالنے کا شوق شروع ہوا۔ اُس زمانہ میں یہاں گھوڑوں کی کئی نسلیں تھیں جو خوبصورت…

مکرم مرزا عبدالصمد احمد صاحب سیکرٹری مجلس کارپرداز ربوہ کا انٹرویو

ماہنامہ ’’انصاراللہ ‘‘ ربوہ کا جون 2005ء کا شمارہ ’’وصیت نمبر‘‘ کے طور پر شائع ہوا ہے۔ اس شمارہ میں مکرم مرزا عبدالصمد احمد صاحب سیکرٹری مجلس کارپرداز صدرانجمن احمدیہ ربوہ پاکستان کا ایک انٹرویو شامل اشاعت ہے جو مکرم سید مبشراحمدایاز صاحب اور مکرم خواجہ ایازاحمد نے مرتّب کیا ہے۔ مکرم مرزا عبدالصمد احمد…

درودشریف کی برکت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6ستمبر 2005ء میں مکرم لیفٹیننٹ کرنل (ر) بشارت احمد صاحب دعا اور درودشریف کی برکت کے حوالہ سے اپنی یادیں بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ میری پلٹن 13 آزاد کشمیر بٹالین نے چھمب جوڑیاں کے محاذ پر 4 اور 5 دسمبر 1971ء کی درمیانی رات دریائے توی کے اس پار دشمن…

محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کا اپنے بھائی کے نام خط

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍جولائی 2005ء میں محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کا ایک خط شائع ہوا ہے جو آپ نے اپنے بھائی مکرم چودھری عبدالحمید صاحب کو تحریر کیا تھا (مرسلہ: مکرم شمشاد احمد قیصر صاحب)۔ ڈاکٹر صاحب اپنے بھائی کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔ ابا جان کے خط سے معلوم ہوا کہ آپ کا…

علم حاصل کرنے کا شوق اور لگن

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ ستمبر 2004ء میں شامل اشاعت ایک مضمون (مرتبہ: مکرم طارق حیات صاحب) میں بعض احمدی بزرگوں کے علم حاصل کرنے کے شوق کے حوالہ سے چند واقعات بیان کئے گئے ہیں۔ ٭ حضرت خلیفۃ المسیح الاوّلؓ فرماتے ہیں کہ مجھے تحصیل علم کا شوق دراصل اپنے والد صاحب محترم کی وجہ سے…

جزائرکی سرزمین… انڈونیشیا

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ نومبر 2003ء میں مکرم سید قمر سلیمان احمد صاحب نے اپنے مضمون میں انڈونیشیا کے اپنے سفر کے حوالہ سے دلچسپ حقائق بیان کئے ہیں۔ احمدیہ مرکز جکارتہ سے تقریباً 45؍کلومیٹر دُورParung میں ہے۔ راستہ میں ایک ہوٹل میں کھانے کے لئے رُکے تو بیرے نے 15، 20 پلیٹوں میں مختلف اشیاء…

اسلام میں واپسی – بشریٰ اولیانکا کی سرگزشت

نائیجریا سے شائع ہونے والے ماہنامہ ’’العرفان‘‘ دسمبر 2002ء میں ایک خاتون مکرمہ بشریٰ اولیانکا صاحبہ نے اپنی داستان بیان کی ہے۔ وہ پیدائشی احمدی تھیں لیکن آہستہ آہستہ اسلام سے دُور اور عیسائیت کے قریب ہوتی گئیں، لیکن جب انہیں اسلام کی حقیقی تعلیم کا علم ہوا تو اُن کی زندگی میں عظیم انقلاب…

موسیقی!!

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ اگست 2003ء میں مکرمہ مقصودہ پروین صاحبہ کا مضمون موسیقی کے اثرات کے بارہ میں شائع ہوا ہے۔ کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ایڈلک لکھتے ہیں کہ جدید دور میں جتنے غلام موسیقی کے ذریعہ بنائے گئے ہیں اس کی مثال تاریخ عالم میں نہیں ملتی کیونکہ اصل غلامی جسمانی نہیں بلکہ…

موتی

موتی کی تخلیق بغیر ہڈی والے اُس جانور کے جسم سے ہوتی ہے جو سیپ کے اندر پایا جاتا ہے۔ عام موتی کا رنگ دودھیا ہوتا ہے جبکہ سیاہ، نیلے، زرد اور قرمزی رنگوں کے موتی بھی دیکھے جاتے ہیں۔ سیپ کے اندر رہنے والے جانور کا جسم لعاب دار اور ملائم ہوتا ہے۔ اس…

مولدووا (Moldowa)

مولدووا – شمال مشرقی یورپ میں یوکرائن اور رومانیہ کے درمیان 33700 مربع کلومیٹر رقبہ پر پھیلا ہوا ایک خوبصورت اور زرخیز ملک ہے جس کی آبادی قریباً 45لاکھ ہے۔ سولہویں صدی سے کبھی سلطنت عثمانیہ، کبھی آسٹریا، پھر روس اور رومانیہ کی غلامی کرتا ہوا یہ ملک 27؍اگست 1991ء میں روس کے ٹوٹنے پر…

خواب اور تعبیر

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ فروری 2000ء میں حضرت مصلح موعودؓ کے بچپن کے بارہ میں اپنے مختصر مضمون میں مکرمہ امۃالعلیم زاہدہ صاحبہ نے حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہؓ کی ایک خواب حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہؓ کی زبانی یوں بیان فرمائی ہے:- ’’مَیں نے حضرت اماں جانؓ کو ایک خواب بیان فرماتے سنا ہے…