حضرت مسیح موعودؑ کا انداز فکر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍دسمبر 2005ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض توجہ طلب ارشادات (مرتبہ مکرم پروفیسر محمد اسلم سجاد صاحب) شامل اشاعت ہیں۔ ٭ ایک شخص نے حضرت مسیح موعود سے کہا کہ انگریزی زبان بہت مختصر ہے اس لئے عربی سے اچھی ہے۔ آپؑ نے پوچھا: ’میرے پانی‘ کو انگریزی میں…

محترم صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کی پاکستان کے لئے خدمات اور اعترافات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍اگست 2005ء میں مکرم پروفیسر راجا نصر اللہ خانصاحب کے قلم سے ماہر اقتصادیات محترم صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کی پاکستان کے لئے کی جانے والی خدمات کے حوالے سے بعض اعترافات شائع ہوئے ہیں۔ پاکستان میں ایوب خان کا دس سالہ دور حکومت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا زمانہ…

محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کا اپنے بھائی کے نام خط

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍جولائی 2005ء میں محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کا ایک خط شائع ہوا ہے جو آپ نے اپنے بھائی مکرم چودھری عبدالحمید صاحب کو تحریر کیا تھا (مرسلہ: مکرم شمشاد احمد قیصر صاحب)۔ ڈاکٹر صاحب اپنے بھائی کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔ ابا جان کے خط سے معلوم ہوا کہ آپ کا…

مکرم شکیل احمد صدیقی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍جولائی 2005ء میں مکرمہ بشریٰ طیبہ صاحبہ اہلیہ مکرم شکیل احمد صدیقی صاحب مرحوم مربی سلسلہ کی اپنی شوہر کے متعلق یادوں پر مشتمل ایک انٹرویو شائع ہوا ہے جسے مکرمہ شازیہ انجم صاحبہ نے مرتّب کیا ہے۔ مکرمہ بشریٰ طیبہ صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ میں ایم اے عربی کے فائنل…

حضرت عمر ؓ کی زندگی کے نادر واقعات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10جون 2005ء میں مکرم حافظ عبد الحئی صاحب بھٹی کے قلم سے سیدنا حضرت عمرؓ بن الخطاب کی زندگی سے بعض نادرواقعات ہدیۂ قارئین کئے گئے ہیں۔ عاجزی کا پیکر: حضرت امّ سلمہؓ بیان کرتی ہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا: ’’میرے کچھ صحابہ ہیں جنہیں مرنے کے بعد میں نہ دیکھوں…

محترمہ امتہ الحفیظ قمر صاحبہ

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ اپریل 2005ء میں مکرم مولانا بشیر احمد قمر صاحب کے قلم سے اُن کی اہلیہ محترمہ امۃالحفیظ قمر صاحبہ کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ میری اہلیہ مرحومہ امتہ الحفیظ حضرت میاں امام الدین صاحب سیکھوانیؓ کی نواسی تھیں جن کو حضرت مسیح موعودؑ نے معہ اہل بیت 313؍اصحاب میں شامل فرمایا ہے…

محترم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24 و 25؍فروری 2005ء میں مکرمہ راضیہ سید صاحبہ نے اپنے والد محترم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب کے تفصیلی حالات اور اُن کی نیک سیرت کے واقعات قلمبند کئے ہیں۔ محترم سید احمد علی شاہ صاحب بطور مربی کراچی، حیدر آباد، ڈیرہ غازی خاں، مظفر گڑھ، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا…

محترم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم و 2ستمبر 2004ء میں مکرم ناصر احمد ظفر بلوچ صاحب نے اپنے والد محترم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب کی سیرت و سوانح کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ محترم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب کے والد حضرت حافظ فتح محمد خان صاحبؓ مندرانی بلوچ اپنے علاقہ (بستی…

حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کے دور میں ترقیات پر ایک نظر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍جون 2004ء میں مکرم ڈاکٹر کریم اللہ زیروی صاحب کے قلم سے مختلف عناوین کے تحت حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ مجلس انصار اللہ 1990ء کی دہائی کے شروع میں امریکہ کی مجلس انصار اللہ کو فعال کرنے میں حضرت میاں صاحب نے ذاتی دلچسپی…

محترم شیخ محبوب عالم صاحب خالد

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10 ؍مارچ 2004ء میں مکرم ناصر احمد خالد صاحب اپنے والد محترم پروفیسر محبوب عالم خالد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ مجلس خدام الاحمدیہ کے بانی ممبر اور پہلے منتخب جنرل سیکرٹری تھے۔ مجلس خدام الا حمدیہ کی تاسیس سے متعلق آپ فرماتے ہیں: ’’20 جنوری1938 ء…

محترم نواب عباس احمدخان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍جنوری 2004ء میں محترم نواب عباس احمد خان صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم محمدرمضان صاحب رقمطراز ہیں کہ آپ 20؍جون 1920ء کو حضرت سیدہ نواب امۃالحفیظ بیگم صاحبہؓ اور حضرت نواب محمد عبداللہ خان صاحبؓ کے ہاں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم قادیان سے حاصل کی۔ شروع سے ایک خادم کی…

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابع کے بارہ میں خاندان کی بعض خواتین کے انٹرویوز

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ کی خصوصی اشاعت ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ میں سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان کی بعض خواتین کے انٹرویوز بھی شامل اشاعت ہیں جن میں انہوں نے حضورؒ کی سیرت کے حوالہ سے آپ کی محبت و شفقت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے۔ ٭ حضرت سیدہ صاحبزادی ناصرہ…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی اسیران راہِ مولیٰ کے ساتھ بے پناہ شفقت کے انداز

26؍اپریل 1984ء کو آمر ضیاء الحق کے آرڈیننس کے نفاذ کے ساتھ ہی پاکستان کے احمدیوں پر مصائب کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہوگیا۔ اس ظالمانہ قانون کے نتیجہ میں بے شمار احمدیوں نے جان و مال کی قربانیاں انتہائی بشاشت کے ساتھ پیش کیں۔ بہت سے بے گناہ احباب کو مختلف مقدمات…

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی سیرۃ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍دسمبر 2003ء میں مکرم ملک سلطان احمد صاحب معلم وقف جدید کا مضمون شائع ہوا ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ خاکسار نے 1961ء میں وقف کی درخواست دفتر وقف جدید میں بھجوائی۔ چند ماہ بعد ربوہ جانا ہوا تو مسجد مبارک میں حضورؒ سے ملاقات ہوگئی۔ خاکسار نے درخواست کے بارہ…

محترم بشیر احمد آرچرڈ صاحب – پہلے یورپین واقف زندگی اور مبلغ احمدیت

پہلے یورپین واقف زندگی اور فدائی مبلغ احمدیت محترم بشیر احمد آرچرڈ صاحب (محمود احمد ملک) (مطبوعہ رسالہ انصارالدین یوکے- جنوری و فروری 2019ء) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں: ’’ہم ہمیشہ دعا کرتے ہیں اور ہماری ہمیشہ سے یہ آرزو ہے کہ یورپین لوگوں میں سے کوئی ایسا نکلے جو اس…

حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحبؓ

حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحبؓ کی پیدائش 20؍اپریل 1893ء کو ہوئی۔ قریباً ساڑھے چار ماہ قبل حضرت مسیح موعودؑ کو الہاماً بتایا گیا: ’’قمرالانبیاء آئے گا اور تیرا کام بن جائے گا۔ اللہ تجھے خوش کرے گا اور تیری برہان کو روشن کرے گا۔ تیرے ہاں ایک لڑکا پیدا کیا جائے گاور فضل تجھ…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی یادیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍ جون 2003ء کی زینت مکرم خلیفہ صباح الدین صاحب کے مضمون میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی سیرت کے مختلف پہلو بیان کئے گئے ہیں۔ آپ لکھتے ہیں کہ حضورؒ بچپن سے ہی نہایت ذہین اور زیرک تھے۔ ہر وقت کسی نہ کسی کام میں مصروف رہتے۔ جب وقت ملتا تو کھیل…

حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کی یادیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍ستمبر 2002ء میں مکرم محمد صدیق گورداسپوری صاحب حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کے بارہ میں اپنی یادیں بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ مَیں نے 1974ء میں امریکہ مشن کا چارج لیا تو حضرت صاحبزادہ صاحب کو بہت قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ آپ اُس وقت ورلڈ بنک میں…

محترم مرزا عبدالرحیم بیگ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍جولائی 2002ء میں محترم مرزا عبدالرحیم بیگ صاحب کا ذکر خیر مکرم انتصار احمد نذر صاحب نے کیا ہے۔ محترم مرزا عبدالرحیم بیگ صاحب کو مجلس خدام الاحمدیہ کراچی میں بطور قائد اور پھر ایک لمبا عرصہ نائب امیر کراچی کے طور پر خدمت کی سعادت عطا ہوئی۔ کراچی میں جماعت کی…

محترم چودھری محمد اسحاق صاحب سابق مبلغ چین و ہانگ کانگ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍جولائی 2002ء میں محترم چودھری محمد اسحاق صاحب سابق مبلغ چین و ہانگ کانگ کے خودنوشت حالات زندگی شائع ہوئے ہیں۔ آپکی وفات یکم دسمبر 2002ء کو لاہور میں ہوئی اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین ہوئی۔ آپ 31؍جولائی 1915ء کو ضلع سیالکوٹ کے گاؤں منگولے کے زمیندار خاندان میں پیدا ہوئے۔…

اہم امور میں مشاورت سے متعلق آنحضرتﷺ کا اسوۂ حسنہ

آنحضورﷺ حکم الٰہی وَشَاْوِرْھُمْ فِی الْاَمْر کی تعمیل میں ہمیشہ صحابہ کرام سے اہم امور میں مشورہ طلب فرمایا کرتے تھے۔ کئی دفعہ بعض صحابہ نے بعض امور میں اجتماعی فائدہ کے پیش نظر از خود بھی آنحضرت ﷺ کی خدمت میں اپنی رائے پیش کی جس کے درست ہونے کی بنا پر آنحضرتﷺ نے…

حضرت چودھری محمد عبداللہ خانصاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍نومبر 2000ء میں شامل اشاعت اپنے مضمون میں مکرم عبدالمالک صاحب نے حضرت چودھری محمد عبداللہ خانصاحبؓ کے متعدد ایمان افروز واقعات رقم کئے ہیں۔ حضرت چودھری صاحبؓ جب روپڑ میں سرکاری نوکری پر متعین ہوکر آئے تو ایک ہوشیار غیراحمدی نے کسی احمدی سے اخبار الفضل لیا اور اُسے اپنی سامنے…

محترمہ سارہ رحمٰن بٹ صاحبہ

ماہنامہ ’’اخبار احمدیہ‘‘ برطانیہ جنوری 2000ء میں محترمہ سارہ رحمن بٹ صاحبہ کا ذکر خیر مکرم ڈاکٹر طارق انور باجوہ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترمہ سارہ رحمٰن صاحبہ 1935ء میں مکرم عبدالکریم صاحب کے ہاں گورداسپور میں پیدا ہوئیں اورابتدائی تعلیم قادیان میں حاصل کی۔ 1947میں برصغیر کی تقسیم کے وقت آپ…

حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب

حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ مارچ 2000ء میں شامل اشاعت اپنے مضمون میں مکرم رشید احمد صاحب لکھتے ہیں کہ حضرت صاحبزادہ صاحب کے ساتھ تقریباً 35 سال خاکسار کو خدمت کا موقعہ ملا۔ 1984ء میں ضیاء آرڈیننس کے بعد ہزاروں احمدی احباب کے ساتھ ساتھ آپکے…

حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب

حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ مارچ 2000ء میں شامل اشاعت اپنے مضمون میں مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب لکھتے ہیں کہ حضرت صاحبزادہ صاحب کو حضرت خلیفۃالمسیح سے بے پناہ محبت تھی۔ جب بھی آپ کو حضور انور کی کسی سفر کے لئے روانگی کا علم…

شیرسنگھ سے واحد حسین تک

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍اکتوبر 2000ء میں مکرم محمد سعید احمد صاحب کے قلم سے ایک مضمون مکرم واحد حسین گیانی صاحب کے بارہ میں شامل اشاعت ہے۔ محترم واحد حسین صاحب گوجرانوالہ کے رہنے والے تھے اور پیدائشی طور پر مسلمان تھے۔ آپ کی والدہ کی وفات ہوچکی تھی اور والد دیگر رؤسا کی طرح…