ٹیلیویژن کے موجد جان لوئی بیئرڈ

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ فروری 1998ء میں مکرم نجم الاعلیٰ ثاقب صاحب ٹیلیویژن کے موجد جان لوئی بیئرڈ کی کہانی بیان کرتے ہیں جو 1888ء میں ایک درزی کے ہاں پیدا ہوا۔ سائنس میں ڈگری کرنے کے بعد ایک انجینئرنگ کمپنی میں ملازم ہوگیا لیکن جلد ہی ملازمت ترک کرکے کوئی نئی چیز بنانے کے بارے میں…

دمقراط

یونان کے ایک ساحلی شہر ’’آب درہ‘‘ میں 460 قبل مسیح میں مشہور فلسفی اور سائنسدان دمقراط ایک دولتمند گھرانے میں پیدا ہوا۔ اپنے والد کے انتقال کے بعد اس نے ورثہ میں ملنے والی جاگیر اپنے بھائیوں میں تقسیم کردی اور خود نقد روپیہ لے کر تحصیل علم کے لئے طویل سفر پر روانہ…

دنیا کا پہلا آئینی شہنشاہ – حمورابی

حضرت ملک سیف الرحمٰن صاحب کا ایک مقالہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍اکتوبر 1997ء میں ایک سابقہ اشاعت سے منقول ہے جس میں دنیا کی پہلی آئینی بادشاہت کے بارے میں تحقیق پیش کی گئی ہے۔ تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ سب سے پہلی وسیع قطعات ارض سے تعلق رکھنے والی قانونی حکومت مشرق وسطیٰ…

’’مونا لیزا‘‘ کا خالق – لیونارڈو

لیونارڈو ایک دولتمند معزز شخص کے ہاں 1452ء میں اٹلی کے شہر فلارنس کے قرب میں ونچی کے مقام پر پیدا ہوا۔ اس زمانے میں فلارنس یورپ میں علم و فضل کا مرکز تھا چنانچہ اس کے باپ نے اسے بہترین تعلیم دلوائی۔ 1470ء کے قریب لیونارڈو ایک مشہور سنگ تراش اور مصور انڈریا ویرو…

عظیم ڈرامہ نگار۔ ولیم شیکسپیئر

دنیائے ادب انگریزی کے عظیم ڈرامہ نگار ولیم شیکسپیئر سولہویں صدی عیسوی میں ایک متمول سوداگر جان شیکسپیئر کے ہاں سٹراٹ فورڈ میں پیدا ہوئے۔ ان کی ابتدائی زندگی کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ 1552ء میں ان کی شادی این۔ہاتھوے سے ہوئی اور ان کے تین بچے پیدا ہوئے۔ 1592ء میں وہ…

ہندو پاکستان کے نوبل انعام یافتگان

ہندو پاکستان کے نوبل انعام یافتگان کے موضوع پر مکرم محمد زکریا ورک صاحب کا ایک مضمون ان کی کتاب ’’رموز فطرت‘‘ سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍مئی 1997ء میں منقول ہے۔ رابندر ناتھ ٹیگور: بنگال کے عظیم شاعر ٹیگور 6؍مئی 1861ء کو کلکتہ میں ایک مذہبی لیڈر کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ اپنے والدین کے…

لوئی بریل۔بریل سسٹم کا موجد

روزنامہ الفضل ربوہ کے سالانہ نمبر 2011ء میں خدمت خلق کے عالمی اداروں اور شخصیات کے حوالہ سے بھی متفرق معلومات شامل ہیں- لوئی بریل 4؍ جنوری 1809ء کو پیرس کے نزدیک کادپرے نامی مقام پر پیدا ہوا۔ وہ ایک سائیس کا بیٹا تھا۔ تین برس کی عمر میں ایک حادثے کے نتیجے میں اس…

بیڈن پاول

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر 2011ء میں خدمت خلق کے چند عالمی اداروں اور شخصیات کا مختصر تعارف بھی شامل اشاعت ہے۔ بیڈن پاول ’’بوائے سکاؤٹ تحریک‘‘ کا بانی برطانوی سپاہی بیڈن پاول تھا جو BP کے نام سے معروف تھا۔ ہندوستان میں اپنے قیام کے دوران اُس نے جاسوسی اور سکاؤٹنگ پر ایک…

مدر ٹریسا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر 2011ء میں خدمت خلق کے چند عالمی اداروں اور شخصیات کا مختصر تعارف بھی شامل اشاعت ہے۔ مدرٹریسا مشہور سماجی کارکن خاتون مدرٹریسا کا اصل نام Agnes Gonxha Bojaxhiu ہے۔ وہ 27؍اگست 1910ء کو سربیا (یوگوسلاویہ) میں پیدا ہوئیں۔ وہ ایک البانی پرچون کی دکان والے کی بیٹی تھیں۔…

ہومیوپیتھی طریق علاج کا بانی…ہانیمن

ہومیوپیتھی طریقہ علاج کا تصور سب سے پہلے بقراط نے پیش کیا تھا۔ بعد میں کئی اَور نام بھی اس سلسلہ میں ملتے ہیں لیکن عملاً اس طریقہ علاج کے بانی ڈاکٹر ہانیمن تھے جو 10؍ اپریل 1755ء کو جرمنی میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد چینی کے برتنوں پر نقاشی کا کام کرتے تھے۔…

نوبل انعام کا بانی۔ الفریڈ نوبل

نوبلؔ ایک غریب معمار کے گھر 1836ء میں پیدا ہوا وہ صحت کی خرابی، غیرمعمولی ذہانت ، حساس طبیعت اور خاندانی حالات کے باعث تنہائی پسند انسان تھا۔ اس کے باپ نے مالی بد حالی اور قرض خواہوں سے تنگ آکر روس کے شہر ’’سینٹ پیٹر‘‘ میں پناہ لی۔ وہ بھی ایک ذہین آدمی تھا…

نیوٹن اور عیسائی عقائد

مشہور سائنسدان نیوٹن کی زندگی سے متعلقR.S.Westfallنے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نیو ٹن کو عالم عیسائیت کے مروجہ عقائد سے اختلاف تھا۔ چنانچہ صفحہ 121پر لکھا ہے: ’’نیوٹن کے مذہبی مطالعہ کا پہلا نتیجہ یہ تھا کہ وہ حضرت عیسیٰ ؑکے خدائی درجہ اور تثلیث کے مسیحی عقیدہ…

گیلیلیو

عظیم سائنسدان گیلیلو 15؍فروری 1564ء کو اٹلی میں پیدا ہوئے۔ زمانہ طالبعلمی سے ہی انہوں نے پرانے اصولوں کی مخالفت شروع کردی لیکن ان کی شہرت کا آغاز ارسطو کے اس اصول کو غلط ثابت کرنے سے ہوا کہ بھاری اشیاء ہلکی اشیاء سے جلدی نیچے گرتی ہیں۔ 1602ء میں انہوں نے تھرما میٹر ایجاد…

ایڈیسن

عظیم موجد اور سائنسدان تھامس الوا ایڈیسن 1847ء میں امریکہ کی ریاست Ohio میں پیدا ہوئے۔ بچپن سے ہی ان کا تخلیقاتی رجحان ظاہر ہونے لگا اور اپنی وفات تک جو اگست 1831ء میں 84 سال کی عمر میں ہوئی ان کی ایجادات کی تعداد ایک ہزار سے متجاوز تھی۔ 1878ء میں انہوں نے بلب…

ڈاکٹر بلائیڈن آف لائبیریا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍جون 1995ء میں ڈاکٹر بلائیڈن آف لائبیریا کو مکرم سعود احمد خان صاحب نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ڈاکٹر بلائیڈن کو غانا کے پہلے وزیر اعظم کوامی انکروما نے جدید افریقہ کی دانشوری کا باپ قرار دیا تھا۔ ان کی کتاب Christianity, Islam and Race کے بارے میں مسٹر کروما نے…

مسولینی ، اٹلی کے سابق وزیراعظم

سیدنا حضرت مصلح موعودؓ نے اپنے دورہ یورپ 1955ء کے دوران وزیر اعظم اٹلی مسولینی سے دو بار ملاقات کی۔ مسولینی حضورؓ سے بہت عزت اور تکریم سے پیش آئے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ 30؍اپریل 1995ء میں اس عظیم اطالوی راہنما کی خود نوشت سوانح حیات کے ابتدائی اوراق سے کچھ حصہ کا ترجمہ مکرم اکرام عمر…

نیوٹن ، آئن سٹائن اور عبدالسلام

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا کے مارچ اور اپریل 1995ء کے شماروں میں دنیا کے تین عظیم سائنسدانوں کی کامیاب زندگیوں کے نشیب و فراز اور طبائع میں اتفاقات و اختلافات پر مکرم محمد زکریا ورک صاحب نے تفصیلاً روشنی ڈالی ہے۔ آئن سٹائن کے بارے میں بیان کیا گیا ہے کہ شراب سے اس کو…