’’مہا بھارت‘‘… ایک تعارف

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ جنوری2008ء میں مکرم عبدالشافی بھروانہ صاحب کا ’’مہابھارت‘‘ سے متعلق ایک معلوماتی مضمون شامل اشاعت ہے۔ ہندوستان اپنے اندر وسیع ادبی اور مذہبی روایات سمیٹے ہوئے ہے۔یہاں کا قدیم ادب خالص مذہبی رنگ کا ہے جس کا بڑا حصہ ویدوں (ہندوؤں کی مذہبی کتب) پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ اثری ماخذ…

حضرت مسیح موعود ؑ اور سر سید کا علم کلام – غیر از جماعت مصنفّین کا تجزیہ

ماہنامہ ’’انصار اللہ‘‘ ربوہ اگست2007ء میں مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب کے قلم سے ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور سر سید احمد خان کے علم کلام کا تجزیہ غیرازجماعت علماء کی نظر سے پیش کیا گیا ہے۔ انیسویں صدی کے آغاز میں غیرمذاہب والے اُس زمانہ…

مختلف مذاہب میں روزہ کاتصور

قرآن شریف میں مومنوں سے ارشاد ہوتا ہے کہ تم پر روزے اسی طرح فرض کر دیئے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو (البقرۃ:183)۔ اس آیت قرآنی سے ثابت ہوتا ہے کہ انسانی اور مذہبی تاریخ میں زمانہ قدیم سے ہی روزہ کا…

موسوی اور عیسوی سلسلۂ خلافت

اسلامی تعلیم کے مطابق تمام انبیاء کے بعد ایسی خلافت کا ظہور ہوا جس میں خلفاء منتخب ہوئے یا نامزد کئے گئے تاکہ وہ اُس عظیم الشان کام کی تکمیل کرسکیں جس کے لئے انبیاء کرام مبعوث فرمائے گئے تھے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ان خلفاء کے ہاتھ پر فتوحات کا ایسا سلسلہ جاری کیا…

حضرت مسیح علیہ السلام کب پیدا ہوئے؟

ماہنامہ ’’انصار اللہ‘‘ ربوہ دسمبر 2007ء میں مکرم نصیر احمد انجم صاحب کے قلم سے کرسمس ڈے کی حقیقت کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ یوم ولادتِ مسیحؑ (کرسمس ڈے) چوتھی عیسوی صدی میں 25؍دسمبر کو منایا جانے لگا۔ عیسائی سکالرز 13 جلدوں پر مشتمل بائبل کی ضخیم تفسیر میں لکھتے ہیں کہ…

غیرمسلموں میں شادی ۔ ایک انتباہ

حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ سے ایک مجلس میں اہل کتاب سے شادی کے بارہ میں سوال ہوا تو آپؒ نے فرمایا: ’’پھر دیکھ لو! اگر بچے اپنی والدہ کے مذہب پر اور معاشرے پر رہے تو کیا تم برداشت کرلوگے کہ وہ گرجا جائیں اور عیسائی معاشرے کی طرح بودوباش اختیار کرلیں؟‘‘۔ جماعت احمدیہ…

حضرت زرتشت علیہ السلام

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍اگست 2005ء میں مکرم انیس احمد ندیم صاحب کے قلم سے حضرت زرتشتؑ کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت زرتشت علیہ السلام (Zoroaster یا Zarathustra) ایران کے ایک پیغمبر اور پارسیوں کے مذہبی رہنما ہیں۔ پیروکاروں کا دعویٰ ہے کہ ان کا مذہب دنیا کا سب سے قدیم مذہب…

عیسائی فرقہ MOONIES

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍مارچ 2003ء میں مکرم رشید احمد صاحب چودھری عیسائی فرقہ Unificationists یا Moonies کا تعارف کرواتے ہوئے لکھتے ہیں کہ اس فرقہ کا بانی Sun Myung Moon تھا جو شمالی کوریا میں 1920ء میں پیدا ہوا۔ پیشہ کے لحاظ سے انجینئر ہے لیکن اُس کا دعویٰ ہے کہ 16 سال کی عمر…

پہلا غلافِ کعبہ

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ اکتوبر 2002ء میں مکرم پروفیسر محمد اسلم صابر صاحب کے قلم سے غلافِ کعبہ کا تاریخی حوالہ سے جائزہ لیا گیا ہے۔ اہل مکہ نے جب اخروی زندگی کا انکار کیا تو اللہ تعالیٰ نے سورۃالدخان میں اُن کے خیال کا ردّ کرتے ہوئے فرمایا: ’’کیا وہ اچھے ہیں یا تُبَّعْ کی…

حضرت کنفیوشس علیہ السلام کی ’’کتاب الحوار‘‘

کنفیوشس ازم کے بانی حضرت کنفیوشس علیہ السلام کا چینی نام چھیو (Qiu) تھا۔ آپؑ چین کے قدیمی ملک لوکوؤ (Luguo) کے رہنے والے تھے۔ آپؑ کا زمانہ 551 تا 479 قبل مسیح ہے۔ آپؑ کے والد بچپن میں ہی فوت ہوگئے تھے اور آپؑ کی عمر کا بیشتر حصہ غربت میں گزرا لیکن آپؑ…

بنی اسرائیل میں لوہے اور تانبے کا دور

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍جولائی 1998ء میں مکرم ڈاکٹر مرزا سلطان احمد صاحب اپنے ایک تحقیقی مضمون میں لکھتے ہیں کہ لوہے اور تانبے کا استعمال انسانی تاریخ میں اتنی اہمیت رکھتا ہے کہ اُس پر بِنا رکھتے ہوئے تاریخ کو مختلف ادوار میں تقسیم کیا گیا ہے- قرآن کریم کے مطابق حضرت داؤد کے لئے…

گلیلیو اور چرچ

شعور پانے کے بعد جب انسان نے کائنات کا مطالعہ شروع کیا تو کائنات کے بارے میں پہلا معروف نظریہ ارسطو نے یہ پیش کیا کہ زمین ساکن اور کائنات کا مرکز ہے۔ پھر صدیوں بعد پولینڈ کے ایک ذہین سائنسدان کوپرنیکس نے نصف صدی کی تحقیقات کے بعد 1533ء میں روم میں لیکچر دیئے…

مسیحی فرقے

ماہنامہ ’’خالد‘‘ دسمبر 1998ء میں مکرم نصیب احمد صاحب نے عیسائیت کے چند بڑے فرقوں کی مختصر تاریخ اور عقائد کا تعارف پیش کیا ہے۔ عیسائیوں کا سب سے پرانا اور بڑا فرقہ ’’رومن کیتھولک چرچ‘‘ یا مغربی کلیسا کہلاتا ہے۔ اس کی بنیاد پطرس نے رکھی اور بطور نگران اسے بہت ترقی دی۔ 445ء…

عیسائی گورنر پیلاطوس کی شہادت

حضرت موسیٰؑ کی قیادت میں ہزاروں بنی اسرائیل عازم فلسطین ہوئے۔ راستہ میں آپؑ کی وفات ہوگئی اور آپؑ کو موآب میں دفن کیا گیا اور آپؑ کے خلیفہ حضرت یوشع بن نون کی قیادت میں یہ قافلہ فلسطین پر قابض ہوا۔ پھر 378 سالہ دور میں یہودی سلطنت نشیب و فراز سے دوچار رہی…

کمیونزم

حضرت مصلح موعودؓ نے 1945ء میں لاہور میں اکابر معتمدین کی مجلس میں اسلامی حکومت کا تمدنی نظام کے موضوع پر تقریر فرمائی تھی جو 1966ء میں شائع ہوئی۔ اپنے خطاب میں حضورؓ نے اسلامی ریاست کے اصول بیان کرنے کے علاوہ کمیونزم کے نقائص کا بھی ذکر فرمایا اور روس کے بارے میں اپنے…

تقدیر کیا ہے؟

تقدیر کیا ہے اور کیا مقدر بدلا جا سکتا ہے؟کسی انسان کی پیدائش کے وقت اس کی آئندہ زندگی سے متعلق خدا تعالیٰ کو علم ہونا اور پھر بھی انسان کا اعمال کرنے میں آزاد ہونا، دعا کی مدد سے تقدیر کا بدل جانا، تقدیر کی اقسام اور اس مسئلہ پر کئی دیگر مضامین کا…

ہندوازم اور مسیح

ماہنامہ ’’ریویو آف ریلیجنز‘‘ اکتوبر 1995ء میں مکرم ناصر وارڈ صاحب اپنے مضمون میں بیان کرتے ہیں کہ یونانی اور رومی دیوی دیوتاؤں کا گہرا اثر ہندو مت میں ملتا ہے۔ وید کی اصلی تعلیمات ناپید ہوگئی ہیں اور یقینی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ کرشن اور رام کون تھے۔ چھٹی صدی قبل مسیح…

مذہب کی صداقت کا معیار

ماہنامہ ’’النصیر‘‘ میامی (امریکہ) اگست/ستمبر 1995ء میں مکرم عبدالباسط صاحب اپنے مضمون میں بیان کرتے ہیں کہ کسی مذہب کی صداقت کا معیار اپنے متبعین کو گناہ سے نجات دلانے کی قابلیت بھی ہے۔ انسان بہت سی کمزوریوں ، اعتقادات اور شکوک و شبہات کا شکار رہتا ہے چنانچہ اسے ایک طاقتور محافظ کی ضرورت…

اسلام کی حقانیت کا ثبوت

سیدنا حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں:- ’’ایک انگریز نے مجھ سے سوال کیا کہ سائنس کی اس قدر ترقی کے باوجود آپ کا خیال ہے کہ اسلام غالب آئے گا ؟ … میں نے جواب دیا مجھے اس کا ایسا ہی یقین ہے جیسا اپنی ہستی کا۔ شملہ کے آریہ سماج کے سیکرڑی صاحب ایک…