مکرم ملک منور احمد عارف صاحب جہلمی اُسی دن ربوہ آگئے تھے جب 20؍ستمبر 1948ء کو حضرت مصلح موعودؓ نے اس کی بنیاد رکھی تھی اور پہلی نماز ظہر پڑھائی تھی۔ آپ لکھتے ہیں کہ خاکسار نے 1954ء میں میٹرک کر لیا تھا اور پھر 1954ء سے 1995ء تک 41؍سال نظارت بیت المال آمد میں […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25 ؍مارچ 2004ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب نے ایک ایسے والد اور بیٹے کا ذکر خیر کیا ہے جنہیں ابتداء میں ہی حضرت مسیح موعودؑکی غلامی میں آنے کا شرف حاصل ہوا۔ حضرت مہر حامد علی صاحب قادیان کے ارائیوں میں سے ایمان لانے والے اولین بزرگوں میں سے تھے۔ […]
ماہنامہ ’’مشکوٰۃ‘‘ قادیان اپریل 2004ء میں مکرم ڈاکٹر سیّد بشارت احمد شاہ نے اپنے والد محترم سید محمد شاہ صاحب سیفیؔ کا ذکر خیر کیا ہے۔ آپ رقمطراز ہیں کہ میرے دادا حضرت سیّد سیف اللہ شاہ صاحبؓ پیرو مرشد تھے مگر اوائل عمر میں ہی حضرت مسیح موعودؑ کی بیعت کرلی۔ اُن کی پیدائش […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍فروری 2004ء میں مکرم عطاء الوحید باجوہ صاحب نے حضرت مسیح موعودؑ کی قبولیتِ دعا کے چند واقعات بیان کئے ہیں جن کا تعلق غیرمعمولی شفاء عطا ہونے سے ہے۔ سیدنا حضرت مصلح موعودؓ مکرم محمدبشیر صاحب 1945ء کا واقعہ بیان کرتے ہیں جب حضرت مصلح موعودؓ کراچی میں تشریف فرما تھے۔ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍جنوری 2004ء میں حضرت مسیح موعودؑ کے بعض اصحاب کی ایسی دعاؤں کی قبولیت کا ذکر (مرتبہ:عطاء الوحید باجوہ صاحب) شامل اشاعت ہے جن کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے انہیں ہدایت سے نوازا اور انہوں نے مسیح الزمان یا خلیفۂ وقت کی بیعت کی سعادت حاصل کی۔ حضرت جان محمد صاحبؓ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کی اشاعتوں 12، 14، اور 15؍جنوری 2004ء میں شامل اشاعت ایک تفصیلی مضمون (مرتّبہ مکرم حبیب الرحمن زیروی صاحب) میں 1904ء میں تاریخ احمدیت کے حوالہ سے اہم واقعات کو پیش کیا ہے۔ مقدمہ کرم دین: مولوی کرم دین صاحب نے حضرت مسیح موعود کے خلاف ازالہ حیثیت عرفی کا ایک مقدمہ […]
ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اکتوبر 2003ء میں حضرت مولوی رحمت علی صاحبؓ کا ذکر خیر مکرم عطاء الوحید باجوہ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپؓ 1867ء میں ارائیں قوم کے ایک متموّل خاندان میں پیدا ہوئے۔ اپنے والد کے اکلوتے بیٹے تھے۔ بچپن قادیان کے قریب پھیروچچی گاؤں میں گزارا۔ وہیں پرائمری پاس کی۔ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13 و 14؍نومبر 2003ء میں مکرم حبیب الرحمٰن زیروی صاحب کے قلم سے حضرت منشی محمد اروڑے خان صاحبؓ آف کپور تھلہ کے بعض واقعات شامل اشاعت ہیں۔ حضرت منشی صاحب ایک معمولی نوکری سے تحصیلداری تک پہنچے اور ریاست کی طرف سے خانصاحب کا خطاب حاصل کیا۔ پھر جبراً پنشن لے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍اکتوبر 2003ء میں حضرت مولانا شیر علی صاحبؓ کی سیرۃ پر ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں مختلف احباب کی روایات درج کی گئی ہیں۔ حضرت چودھری فتح محمد صاحب سیالؓ لکھتے ہیں کہ جب دسمبر 1910ء میں مَیں قادیان آیا تو بیمار تھا کیونکہ مخالفین نے میرے والد صاحب پر […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍نومبر 2003ء میں سیدنا حضرت مسیح موعودؑ کے بعض صحابہؓ کے شفاء سے متعلق ایمان افروز واقعات (مرتبہ مکرم عطاء الوحید باجوہ صاحب) شامل اشاعت ہیں۔ ٭ حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ کے بارہ میں حضرت شیخ فضل احمد صاحب بٹالویؓ تحریر کرتے ہیں کہ میری زوجہ اول کی بیماری کے ایام میں […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍اکتوبر 2003ء میں حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے بعض صحابہؓ کے قبولیت دعا کے واقعات شامل اشاعت ہیں جنہیں مکرم عطاء الوحید باجوہ صاحب نے مرتب کیا ہے۔ ٭ حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ فرماتے ہیں: میں نے کسی روایت کے ذریعہ سنا تھا کہ جب بیت اللہ نظر آئے تو اس وقت […]
حضرت بابو قاسم الدین صاحب رضی اللہ عنہ کا تعلق سیالکوٹ سے تھا اور آپ صاحب رؤیا و کشوف بزرگ تھے۔ تقسیم ہند کے وقت ضلع سیالکوٹ میں امیر جماعت تھے۔ مہاجرین کی بہت مدد کی توفیق پائی۔ ضلع گورداسپور قریب ہونے کی وجہ سے احمدیوں کی بڑی تعداد نے بھی سیالکوٹ کا رُخ کیا […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍ستمبر 2003ء میں مکرم عطاء الوحید باجوہ صاحب نے ایسے واقعات مرتب کئے ہیں جن میں حضرت مسیح موعودؑ کے اصحاب کی دعاؤں کی برکت سے مختلف افراد کی مقدمات میں بریت کا ذکر ملتا ہے۔ مکرم بابو اللہ بخش صاحب ریلوے گارڈ، نورپور روڈ سٹیشن (ضلع کانگڑہ) پر متعین تھے۔ ایک […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍اگست 2003ء میں ضلع اٹک کے صحابہؓ سے متعلق ایک مضمون (مرتبہ مکرم محمود مجیب اصغر صاحب) میں حضرت ڈاکٹر گوہر دین صاحبؓ کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم ملک سلطان رشید صاحب سابق امیر ضلع اٹک بیان کرتے ہیں کہ حضرت ڈاکٹر گوہر دین صاحبؓ کا تعلق تحصیل فتح جنگ سے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20 اور 21؍اگست 2003ء میں حضرت شیخ عبدالرحیم شرما صاحبؓ کی سیرۃ پر ایک مضمون شامل اشاعت ہے جسے مکرم خالد محمود شرما صاحب نے ’’اصحاب احمد‘‘ جلد دہم (مرتبہ محترم ملک صلاح الدین صاحب) سے تلخیص کرکے پیش کیا ہے۔ حضرت شیخ صاحب کا سابق نام کشن لعل تھا اور آپ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍فروری 2003ء میں حضرت منشی احمد علی صاحبؓ آف دوالمیال کے خودنوشت حالات زندگی (مرتبہ مکرم ریاض احمد ملک صاحب) شائع ہوئے ہیں۔ حضرت منشی صاحبؓ بیان فرماتے ہیں کہ میری پیدائش 1860ء میں دوالمیال میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم پرائمری تک رہی۔ جلد ہی قرآن کریم بھی اپنے والد مکرم محمود احمد […]
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ’’سارا گھر غارت ہوتا ہے، ہونے دو مگر نماز کو ضائع مت کرو‘‘۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22،23 اور 29؍جنوری 2003ء میں حضرت مسیح موعودؑ کے بعض صحابہ کرام اور تابعین کے نماز کے قیام کے دلکش نظارے مکرم عبدالسمیع خان صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہیں۔ حضرت […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍جنوری 2003ء میں حضرت حکیم عبدالصمد دہلوی صاحبؓ کے حالات زندگی اُن کی بیٹی مکرمہ مبارکہ مسعود صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہیں۔ آپؓ حکیم محمد عبدالغنی صاحب ولد حکیم محمد بلاقی مہتمم شاہی دواخانہ قلعہ دہلی کے ہاں دہلی میں پیدا ہوئے۔ اہل حدیث مسلک تھا۔ گھر پر ابتدائی تعلیم […]
حضرت چودھری امین اللہ صاحبؓ کا ذکر خیر ان کے بیٹے مکرم چودھری محمد یوسف صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍دسمبر 2002ء میں شامل اشاعت ہے۔ آپ 1886ء میں موضع ملیاں ضلع امرتسر میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد حضرت چودھری محمد بخش صاحبؓ کا تعلق زمیندار متوسط گھرانہ سے تھا اور اُنہیں […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم جنوری 2003ء میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے بعض صحابہؓ کی الٰہی حفاظت کے واقعات پر مشتمل ایک مضمون (مرتبہ: مکرم عطاء الوحید باجوہ صاحب) شامل اشاعت ہے۔ حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓ کو 1917ء میں حضرت مصلح موعودؓ نے جب یہ حکم دیا کہ آپؓ دعوت الی اللہ […]
ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ دسمبر 2002ء میں حضرت سیدہ محمودہ بیگم (امّ ناصر) صاحبہؓ کے متعلق ایک تفصیلی مضمون تاریخ لجنہ اماء اللہ کے حوالہ سے شامل اشاعت ہے۔ 1895ء میں جب حضرت مصلح موعودؓ کی عمر صرف 7 برس تھی تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشیدالدین صاحبؓ کے باطنی اخلاص […]
ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ نومبر و دسمبر 2002ء میں حضرت مسیح موعودؑ کے بعض صحابہؓ کے عشق قرآن کے واقعات مکرم عطاء الرقیب منور صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہیں۔ ٭ حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ فرماتے ہیں: ’’خداتعالیٰ مجھے بہشت اور حشر میں نعمتیں دے تو مَیں سب سے پہلے قرآن شریف مانگوں گا‘‘۔ پھر فرمایا: […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍اکتوبر 2002ء میں مکرم شیخ نثار احمد صاحب اپنے والد حضرت شیخ نصیرالدین صاحبؓ کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ 1858ء میں مکندپور ضلع جالندھر میں پیدا ہوئے۔ اہلحدیث مسلک سے تعلق تھا۔ امام مہدی کے منتظر تھے۔ جب سورج گرہن ہوا تو ایک مولوی کو آپ نے اس […]
حضرت مفتی صاحبؓ کے بارہ میں 18؍اکتوبر 1996ء کے اخبار الفضل انٹرنیشنل کے اسی کالم میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اکتوبر 2002ء میں بھی ایک مضمون آپ کی سیرت کے حوالہ سے شائع ہوا ہے۔ حضرت مفتی صاحبؓ 13؍جنوری 1872ء کو بھیرہ میں مفتی عنایت اللہ قریشی عثمانی صاحب کے ہاں […]
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحبؓ کی پیدائش 20؍اپریل 1893ء کو ہوئی۔ قریباً ساڑھے چار ماہ قبل حضرت مسیح موعودؑ کو الہاماً بتایا گیا: ’’قمرالانبیاء آئے گا اور تیرا کام بن جائے گا۔ اللہ تجھے خوش کرے گا اور تیری برہان کو روشن کرے گا۔ تیرے ہاں ایک لڑکا پیدا کیا جائے گاور فضل تجھ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍اپریل 2003ء میں حضرت سید محموداللہ شاہ صاحبؓ کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم مولوی محمد ابراہیم بھامبڑی صاحب رقمطراز ہیں کہ آپؓ خوبیوں کا حسین مرقع اور فضائل کا شیریں جام تھے۔ مجھے آپؓ کے ساتھ 1947ء تا 1952ء کام کرنے کا موقع ملا جب آپؓ تعلیم الاسلام ہائی سکول کے […]