حضرت مرزا محمد اشرف صاحب بلانویؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍مئی 2009ء میں حضرت مرزا محمد اشرف صاحب بلانویؓ کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت مرزا محمد اشرف صاحبؓ یکم جنوری 1907ء سے صدر انجمن احمدیہ قادیان سے وابستہ ہوئے۔ 1914ء میں آڈیٹر اور 1922ء سے ریٹائرمنٹ تک محاسب کے عہدہ پر فائز رہے۔ اس دوران آپؓ نے صدر انجمن کے…

حضرت میر محمداسحاق صاحبؓ

حضرت میر محمداسحق صاحبؓ کی سیرۃ پر ایک مضمون محترم مولانا محمد حفیظ صاحب بقاپوری نے تحریر کیا تھا جسے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍مارچ 2010ء میں مکرّر شائع کیا گیا ہے۔ 17؍مارچ 1944ء کی شام حضرت میر محمد اسحاق صاحبؓ کی وفات ہوئی۔ آپؓ قادیان کی ایک محبوب ہستی تھے۔ غریبوں کے غمگسار۔ محتاجوں، یتیموں،…

حضرت مولانا عبد الکریم صاحب سیالکوٹیؓ اور سر سید احمد خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27 جولائی 2009ء میں مکرم احمد طاہر مرزا صاحب کا تاریخی حقائق پر مبنی ایک طویل مضمون شامل اشاعت ہے جس میں حضرت مولانا عبدالکریم صاحبؓ سیالکوٹی اور سر سید احمد خان کے باہمی روابط کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ برصغیر کی سرکردہ شخصیات میں سر سیّد احمد خان کا نام…

حضرت چوہدری علی محمد صاحبؓ (بی ٹی)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍جنوری 2010ء میں مکرمہ امۃالباسط صاحبہ نے اپنے والد حضرت چوہدری علی محمد صاحبؓ بی اے بی ٹی کا تفصیلی ذکرخیر کیا ہے۔ حضرت چوہدری علی محمد صاحبؓ بی اے بی ٹی کے شاگردوں میں حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ، حضرت سیدہ چھوٹی آپا صاحبہ اور حضرت سیدہ مہر آپا صاحبہ بھی شامل…

حضرت سیدہ بیگم صاحبہؓ زوجہ حضرت میر ناصر نواب صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍اپریل 2009ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خوشدامن حضرت سیدہ بیگم صاحبہؓ زوجہ حضرت میر ناصر نواب صاحب دہلویؓ کا ذکر خیر مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت سیدہ بیگم صاحبہؓ کے والد محترم میر عبدالکریم صاحب 1857ء میں ایک انگریزی رسالہ میں…

حضرت مولوی محمد اسماعیل ؓ ہلالپوری

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍مئی 2009ء میں حضرت مولوی محمد اسماعیل صاحبؓ ہلالپوری کے بارہ میں مکرم پروفیسر محمد اسلم سجاد صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت مولوی صاحبؓ کا ذکر خیر قبل ازیں 8 ستمبر 2000ء کے شمارہ کے اسی کالم میں شائع ہوچکا ہے۔ حضرت مولوی محمد اسمٰعیل صاحبؓ ہلالپوری نے 1908ء…

کڑیانوالہ ضلع گجرات میں تاریخ احمدیت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11 جولائی 2009ء میں مکرم مرزا لطیف احمد صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں ضلع گجرات کے شہر کڑیانوالہ میں احمدیت کی تاریخ سے متعلق معلومات پیش کی گئی ہیں۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ خاکسار 1975ء میں ملٹری کالج میں ملازم ہوا۔ یہ کالج سرائے عالمگیر میں…

حضرت ملک نور الدین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍مئی 2009ء میں حضرت ملک نورالدین صاحبؓ آف پنڈدادنخان ضلع چکوال کے بارہ میں مکرم نصراللہ خان ناصر صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت ملک نورالدین صاحبؓ 1873ء میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے دَور سے ہی آپ کو حضرت مولانا حکیم نورالدین صاحبؓ کی پاک صحبت ملی۔ آپ کا…

حضرت مولوی قدرت اللہ سنوریؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4مئی 2009ء میں حضرت مولوی قدرت اللہ سنوری صاحبؓ کے نہایت ایمان افروز خودنوشت واقعات شامل اشاعت ہیں۔ حضرت مولوی صاحبؓ بیان فرماتے ہیں کہ میری پیدائش 1881ء میں ہوئی۔ میرے غیرحقیقی دادا مولوی محمد یوسف صاحب نے 1880ء میں چچا عبداللہ صاحب کو بتایا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے…

حضرت سردار محمد یوسف صاحبؓ

حضرت سردار محمد یوسف صاحبؓ کا ذکرخیر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6مئی 2009ء میں شامل اشاعت ہے۔ آپ ؓ سکھوں سے احمدی ہوئے اور وسط 1906ء میں قادیان آکر حضرت مسیح موعودؑ کے دست مبارک پر بیعت کی سعادت حاصل کی۔ حضرت مولوی نورالدین صاحبؓ نے ان کوحضورؑ کی خدمت میں پیش کیا۔ حضورؑ ان کے…

حضرت چوہدری عبد اللہ خان صاحبؓ (آف قلعہ کالروالا)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20 اپریل 2009ء میں حضرت چوہدری عبد اللہ خان صاحبؓ آف قلعہ کالروالا سے متعلق ایک مضمون مکرم نوید احمد منگلا صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت چوہدری عبداللہ خاں صاحبؓ 1890ء میں قلعہ کالروالا (سابق قلعہ صوبہ سنگھ) میں پیدا ہوئے اور مڈل تک تعلیم مقامی سکول میں حاصل…

حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحبؓ

ماہنامہ’’ انصارﷲ‘‘ ربوہ اپریل 2008 میں حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحبؓ کے بارہ میں مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب کے قلم سے ایک تفصیلی مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیان فرماتے ہیں: ’’20؍اکتوبر 1899ء کو خواب میں مجھے یہ دکھایا گیا کہ ایک لڑکاہے جس کا نام عزیز ہے…

حضرت حافظ مولوی عظیم بخش صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍ فروری 2009ء میں حضرت حافظ مولوی عظیم بخش صاحبؓ پٹیالوی کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت حافظ صاحبؓ اصل میں موضع بنگہ ضلع ہوشیارپور کے رہنے والے تھے لیکن پٹیالہ میں تعلیم پاکر وہیں مقیم ہوگئے تھے۔ آپ نابینا تھے لیکن اس کے باوجود نہایت ذی علم اور فارسی و…

حضرت میاں محمد خان صا حب کپور تھلویؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم جنوری 2009ء میں حضرت میاں محمد خانصاحب کپورتھلویؓ کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ آپؓ کے بارہ میں ایک مضمون قبل ازیں 2؍جنوری 1998ء کے ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ کے اسی کالم کی زینت بن چکا ہے۔ حضرت میاں محمد خانصاحبؓ کپور تھلہ کی پاکیزہ جماعت کے پاک ممبر تھے۔ حضرت…

حضرت مولوی سردار محمد صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍نومبر 2008ء میں حضرت مولوی سردار محمد صاحبؓ ابن مولوی غلام احمد صاحب کامختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ آپؓ لون میانی ضلع شاہ پور کے رہنے والے اور حضرت مولانا حکیم نورالدین صاحبؓ کے برادرزادہ تھے۔ آپؓ کا شمار علماء میں ہوتا تھا۔ آپؓ نے 9؍جولائی 1892ء میں بیعت کی توفیق پائی۔…

حضرت ڈاکٹر عطرالدین صاحبؓ

ماہنامہ ’’تحریک جدید‘‘ ربوہ دسمبر 2008ء میں مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب کے قلم سے حضرت ڈاکٹر عطرالدین صاحبؓ آف شکرگڑھ سے متعلق ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت ڈاکٹر عطرالدین صاحب قوم بھٹی قصبہ چھمال تحصیل شکر گڑھ میں میاں بھولا اور مائی کاکو کے ہاں 1888ء میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم کے بعد امرتسر…

حضرت چودھری سلطان علی صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍نومبر 2008ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت چودھری سلطان علی صاحب کھوکھرؓ کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے ۔ حضرت چودھری سلطان علی صاحب ولد ملک احمد خان صاحب ضلع گجرات کے گاؤں کھوکھر غربی کے رہنے والے تھے۔ آپ قریباً 1875ء میں پیدا ہوئے۔ گاؤں کے…

حضرت ملک مولا بخش صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍اکتوبر 2008ء میں حضرت ملک مولا بخش صاحبؓ کے بارہ میں مختصر مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت ملک مولا بخش صاحبؓ اندازاً 1879ء میں پیدا ہوئے۔ آپ نے حضور علیہ السلام کی پہلی زیارت مباحثہ آتھم کے دوران 1893ء میں امرتسر میں کی۔ 1899ء میں آپ بیمار ہوگئے اور بغرض علاج حضرت…

حضرت ملک برکت علی صاحبؓ

حضرت ملک برکت علی صاحب ؓ قریباً 1869ء میں پیدا ہوئے اور 20 دسمبر 1951ء کو آپؓ کی وفات ہوئی۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20دسمبر 2008ء میں آپؓ کی سیرۃ و سوانح پر ایک مختصر مضمون شائع ہوا ہے۔ حضرت ملک صاحبؓ اپنے قبول احمدیت سے متعلق فرماتے ہیں کہ میں گجرات سے تعلیم حاصل کرکے…

1908ء میں وفات پانے والے چند صحابہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13دسمبر 2008ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے چند ایسے صحابہؓ کا ذکر خیر کیا گیا ہے جن کی وفات 1908ء میں ہوئی۔ یعنی اُسی سال میں جس سال حضرت اقدس مسیح موعودؑ بھی اپنے ربّ کے حضور حاضر ہوئے۔ حضرت مولوی غلام حسین صاحب لاہوری ؓ دُبلا پتلا…

حضرت مولانا غلام رسول صاحب راجیکی ؓ کا تعلق باللہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20دسمبر2008ء میں مکرم ایم اے لطیف شاہد صاحب کے قلم سے دیگر احباب کے بیان کردہ ایسے واقعات درج ہیں جن سے حضرت مولانا غلام رسول صاحب راجیکی کے تعلق باللہ پر روشنی پڑتی ہے۔ ٭ مکرم منیر احمد فرخ صاحب امیر جماعت احمدیہ اسلام آباد بیان کرتے ہیں کہ B.Sc. Engg.…

حضرت مولوی ابوالحسن صاحب بزدارؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍اکتوبر 2008ء میں مکرم عبدالباسط صاحب کے قلم سے حضرت مولوی ابوالحسن صاحب بزدار کی سیرۃ سے متعلق ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ ضلع ڈیرہ غازیخان میں حضرت مسیح موعودؑ کے دست مبارک پر بیعت کرنے والے اوّلین بزرگ حضرت مولوی ابوالحسن بزدار اور حضرت مولوی محمد شاہ تونسوی ہیں۔ ہر دو…

حضرت عائشہ بیگم صاحبہؓ

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ دسمبر 2008ء میں حضرت عائشہ بیگم صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر محمد عبداللہ صاحب کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت عائشہ بیگم صاحبہؓ کی پیدائش 1895ء کی تھی۔ آپؓ کے والد حضرت میاں قطب الدین صاحبؓ بھیرہ کے رہائشی تھے اور حضرت مسیح موعودؑ کے دعویٰ کے ابتداء میں ہی بیعت کرکے 313…

حضرت حافظ محمد امین صاحبؓ ۔ جہلم

روزنامہ ’’الفضل 29دسمبر 2008ء میں حضرت محمد امین صاحبؓ کتاب فروش جہلم کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت محمد امین صاحب بھیرہ کے رہنے والے تھے۔ آپ کے والد کرم الدین صاحب حضرت مولانا نورالدین صاحبؓ کے رضاعی بھائی تھے۔ دونوں نے ایک دوسرے کی والدہ کا دودھ پیا تھا۔ حضرت محمد امین صاحبؓ…

حضرت شیخ اللہ بخش صاحبؓ آف بنوں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19نومبر 2008ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت شیخ اللہ بخش صاحبؓ آف بنوں کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت شیخ اللہ بخش صاحب ولد شیخ مراد بخش صاحب قوم ٹھاکر بنوں صوبہ سرحد کے رہنے والے تھے تقریباً 1883ء میں پیدا ہوئے۔ آپ اپنے والد صاحب…

حضرت ملک عطاء اللہ صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7 نومبر 2008ء میں مکرم اویس ربّانی صاحب نے اپنے مضمون میں حضرت ملک عطاء اللہ صاحب کی سیرۃ پر روشنی ڈالی ہے۔ حضرت ملک عطاء اللہ صاحبؓ1882ء میں گجرات میں پیدا ہوئے ۔ والد ملک محمد رمضان لکڑی کے بہت بڑے بیوپاری اور گجرات شہر کے رئیس تھے۔ آپ کا خاندان…