محترم ڈاکٹرعبدالسلام صاحب کی ایک روشن یاد

محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کی ایک روشن یاد (مطبوعہ رسالہ ’طارق‘ لندن 1993 ٕ )   زمانہ طالبعلمی میں بارہا ایسے مواقع پیش آئے جب غیر احمدی دوستوں کے ساتھ بات چیت کے دوران اُن کی طرف سے بعض معروف قومی شخصیات کو مخالفین احمدیت کے طور پر پیش کیا گیا اور مقابلتہً جب بھی…

محترم الحاج محمد حلمی الشافعی صاحب، محترم چودھری انور حسین صاحب اور محترم مولاناابوالمنیرنورالحق صاحب

جو بادہ کش تھے پرانے وہ اٹھتے جاتے ہیں (محمود احمد ملک) الحاج محمد حلمی الشافعی مرحوم (مطبوعہ رسالہ ’طارق‘ لندن 1996ء اور ہفت روزہ الفضل انٹرنیشنل 24ُُمئی1996ء) ایک ایسی بزرگ ہستی جن کے ساتھ میری ابتدائی ملاقاتوں کا آغاز جوبلی کے سال 1989ء میں ہوا اور ان ملاقاتوں میں آپ کی جس بات نے…

انٹرویو: محترم السیّد محمد حلمی الشافعی صاحب

’’میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا‘‘ (محمود احمد ملک) (مطبوعہ رسالہ ’طارق‘ لندن 1996ء) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا مذکورہ بالا الہام نہایت شان کے ساتھ پورا ہو رہا ہے اور کوئی ایک سال بھی ایسا نہیں گزرتا جب احمدیت نے کسی نئے ملک اور نئی بستی میں نفوذ…

پروفیسر ڈاکٹر عبد السلام صاحب

ہم نے کس طرح عظمت کو آسودۂ خاک کردیا پاکستان کے اخبار ’’دی نیوز‘‘ 12 فروری 2012ء کی اشاعت میں جناب مسعو د حسن کا مضمون ’’ہم بمقابل ڈاکٹر عبدالسلام‘‘ شائع ہوا تھا۔اس میں اضافے کے طور پر برطانیہ میں پا کستان کے سابق ہائی کمشنر جناب واجد شمس الحسن کا مضمون ’’دی نیوز‘‘ میں…

جماعت احمدیہ اور خدمت قرآن

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18 و 19مئی 2012ء میں مکرم عبدالسمیع خان صاحب کے قلم سے قرآن پڑھنے، پڑھانے اور سیکھنے سکھانے کی سچی لگن کے چند دلکش واقعات شاملِ اشاعت کئے گئے ہیں۔ صادقانہ محبت کے ان عاشقانہ نظاروں میں سے انتخاب پیش ہے: ٭ مکرم حافظ قدرت اللہ صاحب اپنی خودنوشت ’’داستانِ حافظ‘‘ میں…

مکرم مبشر احمد وسیم صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍جون 2012ء میں مکرم منصور احمد صاحب (امیر ضلع حیدرآباد) نے اپنے چھوٹے بھائی مکرم مبشر احمد وسیم صاحب کا ذکرخیر کیا ہے جو مکرم چودھری شریف احمد صاحب کے بیٹے اور حضرت چوہدری سردار خان کاہلوں صاحب آف چک چہور کے پوتے تھے۔ 1948ء میں ظفرآباد (راجاری۔تھرپارکر) میں پیدا ہوئے۔میٹرک 1965ء…

محترم مولانا محمد یعقوب طاہر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18جون 2012ء میں مکرم فیض احمد صاحب گجراتی کے قلم سے ماہر زودنویس اور سیّدنا مصلح موعودؓ کی تقاریر قلمبند کرنے والے محترم مولانا محمد یعقوب طاہر صاحب کا ذکرخیر اخبار ’’بدر‘‘ کی ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ زودنویسی ایک بہت ہی مشکل اور محنت طلب فن ہے خصوصاً جب اُس…

’’سفرحیات‘‘ از محترم مسعود احمد خاں صاحب دہلوی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18جون 2012ء میں مکرم پروفیسر ڈاکٹر پرویز پروازی صاحب کے قلم سے جماعت احمدیہ کے نامور صحافی اور صاحبِ اسلوب ادیب جناب مسعود احمد خان صاحب دہلوی کا ذکرخیر، مرحوم کی خودنوشت ’’سفرحیات‘‘ کے حوالہ سے، شامل اشاعت ہے۔ مکرم پروازی صاحب رقمطراز ہیں کہ بھائی مسعود احمد خاں کی خودنوشت پر…

سیرالیون میں میرے ابتدائی ایّام

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍مئی 2012ء میں مکرم محمد صدیق شاہد صاحب گورداسپوری کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے سیرالیون میں اپنے ابتدائی ایّام کے احوال پر روشنی ڈالی ہے۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ خاکسار پہلی بار دسمبر 1952ء میں بطور مبلغ سیرالیون پہنچا تو اُن دنوں Bo میں جماعت…

مکرم بابومحمد بخش صاحب اور اُن کا خاندان

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28 و 29؍جون 2012ء میں شاملِ اشاعت ایک مضمون میں محترم چوہدری حمید اللہ صاحب وکیل اعلیٰ تحریک جدید ربوہ نے اپنے بزرگ والدین کا تفصیل سے ذکرخیر کیا ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ میرے والد محترم (بابو) محمد بخش صاحب 1895ء میں پیدا ہوئے اور نومبر 1983ء میں وفات پاکر…

مکرم چوہدری محمد یعقوب کُلّا صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18اپریل 2012ء میں مکرم انجینئر محمد ایوب صاحب نے ایک مضمون میں اپنے والد محترم چوہدری محمد یعقوب کُلّا صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترم چوہدری صاحب1931ء میں اپنے آبائی گاؤں مونگ (سابقہ ضلع گجرات) میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد محترم چوہدری خوشی محمد کُلا صاحب کوجون 1916ء میں حضرت مصلح موعودؓ…

محترم لطف الرحمٰن شاکر صاحب اور محترم عبدالجبار صاحب

قادیان کے زمانہ سے جماعت کے ہسپتال کا نام حضرت خلیفۃ المسیح الاوّلؒ کے نام نامی پر نور ہسپتال رکھا گیا تھا۔ ہجرت کے بعد ربوہ میں بھی یہ ہسپتال اسی نام سے موسوم رہا تا آنکہ نئی عمارت بننے کے بعد جماعت کی انتظامیہ نے حضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ سے درخواست کی کہ جماعت…

محترم شیخ امام الدین صاحب اور ان کے بھائی کا قبول احمدیت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22 مئی 2012ء میں مکرم شریف احمد علیانہ صاحب نے اپنے والد اور چچا کے قبولِ احمدیت کے واقعات بیان کئے ہیں۔ مکرم شیخ میاں غلام حسین صاحب آف کمالیہ (ضلع فیصل آباد) کے پانچ بیٹے اور ایک بیٹی تھی۔ بڑے بیٹے محترم شیخ میاں امام الدین صاحب کی اپنے رشتہ داروں…

حضرت صاحبزادی سیدہ ناصرہ بیگم صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍اپریل 2012ء میں مکرمہ شکیلہ طاہرہ صاحبہ (مدیرہ رسالہ النساء کینیڈا ) کا مرتّبہ ایک مضمون ماہنامہ ’’النساء‘‘ کینیڈا مئی تا اگست 2011ء سے منقول ہے جس میں حضرت صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ کا ذکرخیر کیا گیا ہے۔ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’…… حضرت مسیح موعود علیہ السلام…

حضرت مرزا عبدالحق صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29 مارچ 2012ء میں حضرت مرزا عبدالحق صاحب کی چند یادیں مکرم محمود احمد منگلا صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہیں۔ مضمون نگار رقمطراز ہیں کہ خاکسار کی رہائش حضرت مرزا صاحب کی رہائشگاہ کے قریب ہی تھی اور بچپن سے ہم اس شفیق وجود کی عنایات کے مورد بنتے رہے۔…

تربیت اولادکے عملی نمونے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19 و 20؍اپریل 2012ء میں مکرم حافظ عبد الحمید صاحب کے قلم سے ایک مضمون شاملِ اشاعت ہے جس میں تربیتِ اولاد کے عملی نمونوں کے حوالہ سے چند روشن مثالیں پیش کی گئی ہیں۔ ٭ آنحضرتﷺ نے نہ صرف اپنی احادیث میں بارہا تربیتِ اولاد کے مضمون کو بیان فرمایا ہے…

محترم چوہدری نور احمد باجوہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28 مئی 2012ء میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں مکرمہ ن۔ب صاحبہ نے اپنے نانا مکرم چوہدری نور احمد باجوہ صاحب ابن حضرت چوہدری باغ دین باجوہؓ کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترم چودھری نور احمد باجوہ صاحب ایک دانا اور بااخلاق انسان تھے۔ جو بھی آپ سے ملتا تھا آپ کا…

محترم عبد المنان ناہید صاحب کی شعری خدمات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7مئی 2012ء میں مکرم ڈاکٹر پرویز پروازی صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں نامور احمدی شاعر محترم عبدالمنان ناہید صاحب کی شعری خدمات کے حوالہ سے اظہار خیال کیا گیا ہے۔ مضمون نگار لکھتے ہیں کہ حیف کہ نیا سال شروع ہوتے ہی سیدھی دلوں میں اترنے والی وہ…

محترم عبدالمنان ناہید صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4جنوری 2012ء میں معروف احمدی شاعر محترم عبدالمنان ناہید صاحب کی وفات کی اطلاع شائع ہوئی ہے۔ آپ یکم جنوری 2012ء کو بعمر 93 سال راولپنڈی میں وفات پاگئے اور بوجہ موصی ہونے کے بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین عمل میں آئی۔ محترم عبدالمنان ناہید صاحب یکم جنوری 1919ء کو حضرت خواجہ…

مکرم محمد بوٹا صاحب آف ڈنڈپور

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍اپریل 2012ء میں مکرم ضیاء الرحمان صاحب نے اپنے مضمون میں مکرم محمد بوٹا صاحب آف ڈنڈپور کا ذکرخیر کیا ہے۔ 1953ء کے پُرآشوب زمانہ میں مکرم محمد بوٹا صاحب احمدیت کی آغوش میں آئے اور پھر تکالیف کے باوجود آخر دم تک ثابت قدم رہے۔ میرے والد محترم حکیم عطاء الرحمٰن…

مکرم غلام سرور صاحب وڑائچ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6 اپریل 2012ء میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں مکرم بشارت احمد وڑائچ صاحب نے اپنے بھائی مکرم غلام سرور صاحب وڑائچ کا ذکرخیر کیا ہے۔ مکرم غلام سرور وڑائچ سابق صدر جماعت احمدیہ قلعہ کالر والہ تحصیل پسرور ضلع سیالکوٹ یکم ستمبر 2009ء کو تقریباً 61 سال کی عمر میں…

محترم مولانا حکیم خورشید احمد صاحب شاد

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍اپریل 2012ء اور 15 جون 2012ء میں محترم ناصر احمد ظفر بلوچ صاحب مرحوم سابق سیکرٹری امورعامہ لوکل انجمن احمدیہ ربوہ کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں جماعت احمدیہ کے دیرینہ خادم، عالم دین اور سابق صدر عمومی محترم مولانا حکیم خورشید احمد صاحب شادؔ کی ہمہ جہت…

محترم محمد طفیل صاحب اور اُن کا خاندان

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍جولائی2012ء میں شاملِ اشاعت اپنے مضمون میں مکرم محمد اکرم خالد صاحب نے اپنے خاندان کا تعارف پیش کیا ہے۔ مضمون نگار لکھتے ہیں کہ ہمارا گاؤں ’ننگل باغباں‘ بہشتی مقبرہ قادیان سے ملحق ہے۔ میرے والد مکرم محمد طفیل صاحب چار بھائی تھے اور نہایت سادہ مزاج لوگ تھے۔ ایک دن…

ذہنِ رسا کامظہر – حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب

حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر کی سیرۃ و سوانح کے بارے میں مکرم احمد طاہر مرزا صاحب کا ایک مضمون ماہنامہ ’’تشحیذ الاذہان‘‘ ربوہ جولائی 1997ء کی زینت ہے۔ حضرت شیخ صاحب نے تیسری جماعت تک کسی سے کچھ نہیں پڑھا، چوتھی میں داخل ہوئے تو پہلے ہی دن استاد نے کہا کہ انگریزی…

حضرت سیٹھ عبداللہ الہ دین صاحب

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ جولائی 1997ء میں مکرمہ زینب حسن صاحبہ اپنے والد حضرت سیٹھ عبداللہ الہ دین صاحب کا ذکرِ خیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ حضرت سیٹھ صاحب اپنے بھائیوں میں سب سے بڑے تھے اور اپنے والد کی وفات کے وقت آپ کی عمر سترہ اٹھارہ سال تھی، قرضوں کا بوجھ تھا اور…

محترم منشی سبحان علی صاحب

محترم منشی سبحان علی صاحب کا ذکرِ خیر مکرم نصیر احمد صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍ جولائی 1997ء میں ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ محترم منشی صاحب اہل و عیال کے ہمراہ جلسہ سالانہ میں شمولیت کی خاص کوشش فرمایا کرتے تھے ۔ جب آپ کراچی میں ملازم تھے تو خود…