نئی دنیا کی تلاش

قریباً 1450ء میں اٹلی کی بندرگاہ ’جنوا‘ کے رہنے والے ایک جولاہے کے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا جس کا نام کولون رکھا گیا۔ کولون گھریلو حالات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے اپنی تعلیم سکول میں جاری نہ رکھ سکا لیکن اپنے باپ کا ہاتھ بٹانے کے ساتھ ساتھ گھر پر ہی (خصوصاً جہاز…

کینیڈاکی دریافت

ہر سال 12؍اکتوبر کو امریکہ میں تعطیل عام ہوتی ہے کیونکہ اس دن 1492ء میں کولمبس نے امریکہ دریافت کیا تھا۔ اگرچہ مؤرخین نے ثابت کیا ہے کہ اس سے پہلے بحری قزاق امریکہ پہنچ چکے تھے اور نیز یہ کہ کولمبس شمالی امریکہ کے ساحل پر نہیں پہنچا تھا بلکہ 24؍جون1497ء کو اٹلی کا…

کافی (COFFEE) – عرب کا مقبول ترین مشروب

سب سے پہلے کافی کا تذکرہ دسویں صدی عیسوی میں ملتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ اس کا پودا حبشہ کے کوہستانی علاقوں سے پہلے یمن میں آیا اور پھر ساری دنیا میں پھیلا۔ ایک روایت ہے کہ ایک صوفی شیخ الشاولی نے حبشہ کے ایک پہاڑ کے دامن میں کچھ بکریاں دیکھیں جو خوش ہوکر…

عظیم نہر سویز کی عظیم تاریخ

نہر سویز کے بارے میں جرمن مصنف پال ہرمن کی کتاب کے انگریزی ترجمہ سے اخذ کردہ بعض دلچسپ تاریخی معلومات روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍جولائی 1997ء میں محترم سید محمود احمد صاحب ناصر نے پیش کی ہیں۔ 825ء میں یوروپین بادشاہ شارلمین کے دربار میں ایک آئرش جغرافیہ دان ڈی سوئی لس نے ایک راہب…

اسکندریہ کا کتب خانہ

روایت ہے کہ سکندر اعظم کا مصر میں ایک نجات دہندہ کی حیثیت سے استقبال کیا گیا اور اس نے بھی وہاں کے عوام کے رسم و رواج کا بڑا احترام کیا۔ اس کا ایک دور رس فیصلہ بحیرہ روم کے کنارے پر اسکندریہ شہر کا قیام تھا۔ جگہ کا انتخاب سکندر نے خود کیا…

انجیل کے جلائے گئے اوراق

ابتدائی عیسائیوں میں کئی موحد فرقے بھی تھے جو آج تک ’’یونیٹیرین چرچ‘‘ کے نام سے چلے آتے ہیں۔ 235ء میں اکثریتی عیسائیوں کی ایک کونسل (Council of Nicea) نے سینکڑوں انجیلوں کو جلا دیا اور صرف موجودہ چار انجیلوں کو مستند قرار دیا جن میں تثلیثی عقائد درج تھے۔ امریکہ کے دو پروفیسروں کو…

الجیریا (الجزائر)

عوامی جمہوریہ الجزائر شمالی افریقہ میں واقع ہے اور لیبیا، تیونس، مالی ، نائیجر، مراکش اور موریطانیہ کا ہمسایہ ہے۔ سمندر اور صحرا بھی میل ہا میل تک اس کی سرحد سے ملحق ہیں۔ یہاں نہ صرف بارش بہت کم ہوتی ہے بلکہ کوئی قابل ذکر دریا بھی نہیں ہے۔ سب سے بڑا دریا صرف…

اُور (UR)

بصرہ سے 120 میل شمال میں طل المقیر نامی سرخی مائل رنگ کا ایک بڑا ٹیلا تھا جس کے اطراف میں کچھ زینے بنے ہوئے تھے اور علاقہ کے بدو طوفانی موسم میں ٹیلے کی اوٹ میں پناہ لیا کرتے تھے۔ 1854ء میں بصرہ میں برٹش قونصل کے ایک غیر تجربہ کار افسر G.E.Taylorنے برٹش…

ایفل ٹاور پیرس

1889ء میں فرانسیسی انقلاب کی پہلی صدی کو شاندار طریقے سے منانے کیلئے حکومت فرانس نے ایک یادگار کی تعمیر کا فیصلہ کیا تو ایک انگریز انجینئر نے ٹاور کی تعمیر کی تجویز پیش کی۔ پھر ایک عالمی مقابلہ کے نتیجہ میں جس میں 700 ماہرین نے حصہ لیا، فرانس کے انجینئر گستو ایفل کا…

ایک درویش اور عادل بادشاہ – اورنگ زیب عالمگیر

مسلمان مغل بادشاہوں نے ہندوستان پر قریباً ساڑھے تین سو سال حکومت کی لیکن مغلیہ تاریخ کے وہ بادشاہ جوپکے مسلمان تھے اور نہ صرف خود ممنوعات سے پرہیز کرتے تھے بلکہ دوسروں کو بھی باز رکھتے تھے، اورنگزیب عالمگیر تھے۔ اُنہوں نے محض مذہب کی خاطر اپنے تخت کو معرض خطر میں ڈال دیا…

دنیا کا پہلا آئینی شہنشاہ – حمورابی

حضرت ملک سیف الرحمٰن صاحب کا ایک مقالہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍اکتوبر 1997ء میں ایک سابقہ اشاعت سے منقول ہے جس میں دنیا کی پہلی آئینی بادشاہت کے بارے میں تحقیق پیش کی گئی ہے۔ تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ سب سے پہلی وسیع قطعات ارض سے تعلق رکھنے والی قانونی حکومت مشرق وسطیٰ…

’’مونا لیزا‘‘ کا خالق – لیونارڈو

لیونارڈو ایک دولتمند معزز شخص کے ہاں 1452ء میں اٹلی کے شہر فلارنس کے قرب میں ونچی کے مقام پر پیدا ہوا۔ اس زمانے میں فلارنس یورپ میں علم و فضل کا مرکز تھا چنانچہ اس کے باپ نے اسے بہترین تعلیم دلوائی۔ 1470ء کے قریب لیونارڈو ایک مشہور سنگ تراش اور مصور انڈریا ویرو…

ہندو پاکستان کے نوبل انعام یافتگان

ہندو پاکستان کے نوبل انعام یافتگان کے موضوع پر مکرم محمد زکریا ورک صاحب کا ایک مضمون ان کی کتاب ’’رموز فطرت‘‘ سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍مئی 1997ء میں منقول ہے۔ رابندر ناتھ ٹیگور: بنگال کے عظیم شاعر ٹیگور 6؍مئی 1861ء کو کلکتہ میں ایک مذہبی لیڈر کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ اپنے والدین کے…

تبت۔ دنیا کی چھت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اکتوبر 2012ء میں تبّت کا تعارف پیش کیا گیا ہے۔ مغربی تبّت کا علاقہ KA-ERH دنیا کا بلند ترین قصبہ خیال کیا جاتا ہے جس کی سطحٔ سمندر سے بلندی 15ہزار فٹ ہے۔ تبّت کو ’’دنیا کی چھت ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ برف سے ڈھکے پہاڑوں اور دنیا کے بلند ترین…

جنرل اختر حسین ملک (ہلال جرات) کو کمانڈ سے ہٹانے کا واقعہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اگست 2012ء میں ایک مضمون (مرتبہ: پروفیسر راجا نصراللہ خان صاحب) شامل اشاعت ہے جس میں ’فاتح چھمب‘ جنرل اخترحسین ملک کو کمان سے ہٹانے کے واقعہ کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ ٭ پاکستان کے سینئر صحافی جناب شریف فاروق اپنی کتاب ’’پاکستان میدان جنگ میں‘‘ میں رقمطراز ہیں کہ یکم ستمبر…

جنرل عبدالعلی ملک (ہلال جرأت)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اگست 2012ء میں پاکستانی فوج کے احمدی سپوت جنرل عبدالعلی ملک صاحب کا مختصر تذکرہ شامل اشاعت ہے۔ ستمبر1965ء کی جنگ کا دوسرابڑا محاذ سیالکوٹ کا تھا جہاں چونڈہ کے محاذ پر ہندوستانی ٹینکوں کی زوردار یلغار کو ایک معمولی سی تعداد کے ساتھ پاکستان کی مسلح افواج کے بریگیڈیئر عبدالعلی ملک…

جزیرہ مالٹا

بحراوقیانوس میں یورپ اور شمالی افریقہ کے درمیان واقع جزیرہ مالٹا ہے جس کا رقبہ 122 مربع میل ہے جبکہ آبادی قریباً چار لاکھ ہے۔ یہاں کے باشندے نسلاً اہل قرطاجنہ سے ہیں اور مذہباً کیتھولک عیسائی ہیں۔ بعض مؤرخین کے مطابق ہزاروں سال پرانی تحریروں میں بھی اس جزیرے کا ذکر ملتا ہے ۔…

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں مملکتِ پاکستان اور اہلِ پاکستان

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اگست 2012ء میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مختلف ایڈیشنوں میں شامل پاکستانی افراد، واقعات اور اشیاء کے ریکارڈز کی تفصیل (منقول از اخبار سنڈے ایکسپریس) پیش کی گئی ہے۔ چند اہم پاکستانی شخصیات جو گینز بُک ورلڈ ریکارڈ کے مختلف ایڈیشنز میں شامل کی گئیں اُن میں سات مرتبہ برٹش…

بانی ٔپاکستان قائداعظم محمد علی جناح

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اگست 2012ء میں مکرم نذیر احمد سانول صاحب کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں بانی ٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے حالات زندگی اختصار سے بیان کئے گئے ہیں۔ محمد علی جناح کا خاندان معزز اور شریف تھا۔ جد امجد ایرانی امراء میں سے تھے جو آغا…

تاریخ پاکستان کے اہم واقعات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اگست 2012ء میں شامل اشاعت ایک مضمون (مرسلہ: مکرم غلام مصطفی تبسم صاحب) میں تاریخ پاکستان کے بعض اہم واقعات اور شخصیات کا تعارف شامل ہے۔ پاکستان کا پرچم 30دسمبر 1906ء کو ڈھاکہ میں سیاسی تنظیم آل انڈیا مسلم لیگ کی بنیاد رکھی گئی اور ایک سبز پرچم، جس پر چاند اور…

انکا ۔ جنوبی امریکہ کا ایک قدیم قبیلہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21 جون 2012ء میں جنوبی امریکہ کے قدیم قبیلے انکا (Inca) کا تعارف اور طرز بودباش سے متعلق معلومات پیش کی گئی ہیں۔ بحرالکاہل کے کنارے پر آباد یہ جنوبی امریکہ کا ایک قدیم قبیلہ ہے جس کے لوگ 11ویں صدی عیسوی میں جنوب مشرق کی طرف سے پیرو (Peru) میں داخل…

صحرائے اعظم افریقہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍مئی 2012ء میں دنیا کے سب سے بڑے ریگستان ’’صحارا‘‘ کا تعارف شائع ہوا ہے۔ 86لاکھ مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا صحرائےاعظم دس افریقی ملکوں میں منقسم ہے جو مراکش، تیونس، لیبیا، مصر، سوڈان، الجزائر، چاڈ، نائیجر، مالی اور ماریطانیہ ہیں۔ اس بے آب و گیاہ بنجر زمین میں چند نخلستان بھی…

گولڈن گیٹ برج (Goldengate Bridge)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍جون 2012ء میں عجائباتِ عالم کے زیرعنوان گولڈن گیٹ پُل کا تعارف شائع ہوا ہے۔ 2ء1 میل لمبا یہ دنیا کا سب سے طویل معلّق پُل ہے جو سان فرانسسکو کو میرین کاؤنٹی سے ملاتا ہے۔ ایک سومیل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کو برداشت کرنے کے لئے یہ…

برونئی کے سلطان حسن البولقیہ کا شاہی محل ’’آستانہ نورالایمان ‘‘

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍اپریل 2012ء میں دنیا کے سب سے بڑے شاہی محل آستانہ نورالایمان کے بارہ میں ایک تعارفی مضمون شامل اشاعت ہے۔ دریائے برونئی کے کنارے واقع سلطان حسن البولقیہ کے شاہی محل کا نام ’’آستانہ نورالایمان ‘‘ ہے۔یہ دَورِ جدید کا سب سے بڑا رہائشی محل ہے جو 35کروڑ ڈالر کے خرچ…

قلعہ ’’رانی کوٹ‘‘

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7اپریل 2012ء میں رقبے کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے قلعہ ’’رانی کوٹ‘‘ کا تعارف پیش کیا گیا ہے۔ پاکستان کے صوبہ سندھ میں واقع رانی کوٹ کا قلعہ رقبے کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا قلعہ ہے جس کی چار دیواری 24کلومیٹر طویل ہے۔ یہ قلعہ فن…

پینٹا گون

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9 اپریل 2012ء میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے حوالہ سے دنیا کی سب سے بڑی دفتری عمارت پینٹاگون کا تعارف شامل اشاعت ہے۔ یہ وسیع و عریض بلڈنگ ریاست ورجینیا کے شہر آرلنگٹن میں دریائے پوٹومیک کے کنارے واقع ہے اور امریکی محکمہ دفاع کا ہیڈ کوارٹر ہے۔ پینٹاگون کا…