حضرت مصلح موعود ؓ کی روایات کی روشنی میں سیرۃ حضرت مسیح موعود ؑ کے بعض گوشے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍اگست اور 24؍نومبر 2004ء میں مکرم حبیب الرحمن زیروی صاحب نے حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کی سیرت کے بعض ایسے درخشندہ گوشے قلمبند کئے ہیں جو حضرت مصلح موعودؓ نے بیان فرمائے ہیں۔ ٭ جن دنوں کلارک کا مقدمہ تھا حضرت مسیح موعودؑ نے اَوروں کو دعا کیلئے کہا تو مجھے بھی…

خلفاء سلسلہ کی یادوں کے انمٹ نقوش

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24 و 27؍ دسمبر 2004ء میں شامل اشاعت مکرم عبد السمیع نون صاحب کا تفصیلی مضمون خلفاء سلسلہ کی یادوں سے مزین ہے۔ سیدنا حضرت مصلح موعود ؓ کالج کا زمانہ قادیان میں گزرا۔ اگر حضورؓ کا قیام یہیں ہوتا تو ہفتوں اور مہینوں کے گزرنے کا احساس تک نہیں ہوتا تھا۔…

حضرت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب – بچپن کے خودنوشت حالات

حضرت صاحبزادہ مرزامبارک احمد صاحب نے اپنے کچھ ابتدائی حالات رقم فرمائے تھے جو روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍اگست 2004ء میں ایک پرانے شمارہ سے منقول ہیں۔ آپ بیان فرماتے ہیں کہ میری پیدائش 9؍مئی 1914ء کی ہے۔ حضرت مصلح موعودؓ کا انتخاب برائے خلافت ثانیہ 14؍مارچ 1914ء کوہوا اور خلافت کی مسندپر تشریف رکھنے کے…

سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کی سیرت طیبہ

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ فروری 2004ء میں حضرت سیّدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کے قلم سے حضرت مصلح موعودؓ کی سیرت طیبہ کے تعلق میں مختلف واقعات شامل اشاعت ہیں۔ آپؓ فرماتی ہیں کہ حضرت اماں جانؓ نے فرمایا کہ جب حضرت مصلح موعودؓ پیدا ہونے کو تھے تو ایام حمل میں مَیں نے دیکھا کہ…

حضرت مصلح موعودؓ – دل کا حلیم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍فروری 2004ء میں حضرت مصلح موعودؓ کے دل کا حلیم ہونے کے بارہ میں ایک مضمون مکرم فرخ سلمانی صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ تحریک جدید کے آغاز کے وقت حضرت مصلح موعودؓ نے بھائیوں سے صلح کرنے اور یکجان ہونے کا ارشاد بھی فرمایا تھا۔ اس حکم کا ذکر…

سیرت حضرت مسیح موعود ؑ اور مصلح موعود کے بعض درخشندہ گوشے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍ مئی و 25؍مئی 2004ء میں مکرم حبیب الرحمٰن زیروی صاحب کے قلم سے شامل اشاعت دو مضامین میں حضرت مسیح موعودؑ کی سیرۃ کو حضرت مصلح موعودؓ کے حوالہ سے بیان کیا گیا ہے۔ اسی سلسلہ کے دیگر مضامین قبل ازیں 19؍مارچ اور 2؍جولائی 2004ء کے شمارہ کے اسی کالم میں…

حضرت مصلح موعود کے احترام کا بے مثل واقعہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍جولائی 2004ء میں لیفٹیننٹ کرنل (ر) سردار محمد حیات قیصرانی صاحب ایک تاریخی واقعہ بیان کرتے ہیں جب 1922ء میں دہلی کا شاہی دربار نہایت شان سے منعقد ہوا تھا۔ وائسرائے ہند نے کھڑے ہوکر شاہی دربار پر فاتحانہ نگاہ ڈالی۔ ہندوستان کے والیان ریاست اور رؤسا ء ملک زرق برق لباسوں…

ضائع ہم آپؓ کا پیغام نہ ہونے دیں گے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍مئی 2004ء میں شامل اشاعت مکرم ارشاد احمد شکیب صاحب کی نظم میں خدام کی طرف سے حضرت مصلح موعودؓ کی خدمت میں یوں عرض ہے: ضائع ہم آپؓ کا پیغام نہ ہونے دیں گے سرنگوں پرچمِ ایمان نہ ہونے دیں گے خدمتِ دیں کے عوض نفس کو اپنے ہرگز ہم کبھی…

مکرمہ امۃ الرشید شوکت صاحبہ اہلیہ حضرت ملک سیف الرحمن صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍اپریل 2004ء میں مکرمہ امۃ اللطیف زیروی صاحبہ اپنی والدہ محترمہ امۃالرشید شوکت صاحبہ اہلیہ حضرت ملک سیف الرحمن صاحب کا ذکر خیر کیا ہے۔ آپ 31؍جنوری 1999ء کو کیلگری (کینیڈا) میں وفات پاگئیں۔ آپ مئی 1920ء کو قادیان میں محترم منشی چراغ دین صاحب اور حضرت سارہ بیگم صاحبہؓ بنت حضرت…

اصحاب احمدؑ کے شفاء سے متعلق قبولیت دعا کے واقعات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍فروری 2004ء میں مکرم عطاء الوحید باجوہ صاحب نے حضرت مسیح موعودؑ کی قبولیتِ دعا کے چند واقعات بیان کئے ہیں جن کا تعلق غیرمعمولی شفاء عطا ہونے سے ہے۔ سیدنا حضرت مصلح موعودؓ مکرم محمدبشیر صاحب 1945ء کا واقعہ بیان کرتے ہیں جب حضرت مصلح موعودؓ کراچی میں تشریف فرما تھے۔…

حضرت مصلح موعودؓ کی روایات کی روشنی میں حضرت مسیح موعودؑ کی سیرت مبارکہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍جنوری 2004ء میں ایک تفصیلی مضمون (مرتبہ مکرم حبیب الرحمن زیروی صاحب) میں حضرت مصلح موعودؓ کی روایات کی روشنی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرۃ مبارکہ بیان کی گئی ہے۔ حضرت مسیح موعودؑ کے دادا کی عالی ہمتی حضرت مصلح موعودؓ نے بیان فرمایا کہ حضرت مسیح موعودؑ سنایا…

صحابہؓ کی شفاء سے متعلق قبولیت دعا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍نومبر 2003ء میں سیدنا حضرت مسیح موعودؑ کے بعض صحابہؓ کے شفاء سے متعلق ایمان افروز واقعات (مرتبہ مکرم عطاء الوحید باجوہ صاحب) شامل اشاعت ہیں۔ ٭ حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ کے بارہ میں حضرت شیخ فضل احمد صاحب بٹالویؓ تحریر کرتے ہیں کہ میری زوجہ اول کی بیماری کے ایام میں…

حضرت مصلح موعودؓ کے بیان فرمودہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایمان افروز واقعات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18 و 27؍اکتوبر 2003ء میں حضرت مصلح موعودؓ کے بیان فرمودہ سیدنا حضرت مسیح موعودؑ کے بعض ایمان افروز واقعات اور پُرمعارف ارشادات (مرتبہ مکرم حبیب الرحمن زیروی صاحب) شامل اشاعت ہیں۔ ٭ حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح موعودؑ نے مجھے پہلا روزہ رکھنے کی اجازت بارہ یا تیرہ…

مکرم ڈاکٹر حبیب اللہ خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍جنوری 2003ء میں مکرم پروفیسر محمد شریف خان صاحب اپنے والد محترم ڈاکٹر حبیب اللہ خان صاحب ابوحنیفی کا ذکرخیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ 10؍اکتوبر 1885ء کو ضلع گوجرانوالہ کے چک سان میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد عبدالحکیم قریشی آپ کی پیدائش سے قبل ہی آسٹریلیا چلے گئے تھے…

محترمہ صاحبزادی قدسیہ بیگم صاحبہ کی خوبصورت یادیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9 و 10؍جنوری 2003ء میں محترمہ صاحبزادی قدسیہ بیگم صاحبہ اپنی خوبصورت یادوں کو بیان کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ پاکستان بننے کے بعد حضرت خلیفۃالمسیح الثانیؓ نے ہم سب سے کہا کہ جس کو جو کام آتا ہے، وہ کرے۔ اُس وقت جماعت کو پیسے کی بہت ضرورت تھی۔ مجھے سلائی…

محترم بشیر احمد آرچرڈ صاحب – پہلے یورپین واقف زندگی اور مبلغ احمدیت

پہلے یورپین واقف زندگی اور فدائی مبلغ احمدیت محترم بشیر احمد آرچرڈ صاحب (محمود احمد ملک) (مطبوعہ رسالہ انصارالدین یوکے- جنوری و فروری 2019ء) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں: ’’ہم ہمیشہ دعا کرتے ہیں اور ہماری ہمیشہ سے یہ آرزو ہے کہ یورپین لوگوں میں سے کوئی ایسا نکلے جو اس…

حضرت مصلح موعودؓ کے پاکیزہ اخلاق

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ نومبر و دسمبر 2002ء میں حضرت مصلح موعودؓ کے پاکیزہ اخلاق کا ذکر مکرم مولانا عبدالرحمن انور صاحب کے قلم سے (ایک پرانی اشاعت سے منقول) شامل اشاعت ہے۔ ایک بار حضرت مصلح موعودؓ نے پانچ سو روپے کی رقم حضرت مرزا شریف احمد صاحبؓ کے ذریعہ کسی دوست کو بھجوائی اور…

حضرت مصلح موعودؓ کے ایمان افروز واقعات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍اکتوبر 2002ء میں بعض ایمان افروز واقعات (مرتبہ:مکرم شیخ عبدالقادر صاحب مربی سلسلہ) شامل اشاعت ہیں۔ حضرت خلیفۃالمسیح الثانیؓ بیان فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد ایک تحصیلدار صاحب قادیان آئے اور مجھے بلاکر کہا کہ مرزا صاحب کی جائیداد آپ لوگوں کے نام چڑھائی ہے،…

سیرۃ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ’’میری تائید میں اُس نے وہ نشان ظاہر فرمائے ہیں کہ … اگر مَیں ان کو فرداً فرداً شمار کروں تو مَیں خدا تعالیٰ کی قسم کھاکر کہہ سکتا ہوں کہ وہ تین لاکھ سے بھی زیادہ ہیں‘‘۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍جون و 13؍جون 2002ء میں مکرم…

محترمہ قدسیہ بیگم صاحبہ کی یادوں کا سلسلہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍جون 2002ء میں (حضرت نواب امۃالحفیظ بیگم صاحبہؓ کی صاحبزادی) محترمہ قدسیہ بیگم صاحبہ نے اپنے بزرگوں کے حوالہ سے بہت قیمتی یادیں بیان کی ہیں۔ حضرت اماں جانؓ کے بارہ میں لکھتی ہیں کہ آپؓ کے پیار کا طریق عجیب تھا۔ بچوں سے نفسیاتی نقطہ نظر سے سلوک کرتی تھیں۔ ہم…

حضرت مصلح موعودؓ غیروں کی نظر میں

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 6؍فروری 2002ء میں حضرت مصلح موعودؓ کے بارہ میں مختلف اہم افراد اور اخبارات کی آراء شامل اشاعت ہیں۔ بعض حوالہ جات غیرملکی اخبارات سے لئے گئے ہیں۔ ’’جریدۃ الف والیائ‘‘ دمشق لکھتا ہے: ’’آپ نہایت ذہین، بہت روانی اور سلاست و فصاحت سے بولنے والے اور زبردست دلائل اپنی تائید…

سیرۃ حضرت مصلح موعودؓ

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ فروری 2002ء میں حضرت سیدہ مہر آپا صاحبہ کا ایک مضمون پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ حضرت مصلح موعودؓ کی سیرۃ پر روشنی ڈالتے ہوئے آپ بیان فرماتی ہیں کہ حضورؓ کو تربیت کا خیال ہمہ وقت رہتا۔ ایک روز جب آپؓ افطاری کے وقت میرے ہاں تشریف لائے تو ایک عورت بھی…

حضرت مصلح موعودؓ کا کشمیر کمیٹی کی صدارت سے استعفیٰ

آل انڈیا کشمیر کمیٹی 1931ء میں قائم ہوئی جس کے پہلے صدر حضرت مصلح موعودؓ تھے۔ اس کمیٹی کی مساعی کے نتیجہ میں کشمیریوں کو حقوق ملنے کا آغاز ہوگیا اور کئی کشمیری رہا کردیئے گئے۔ کشمیر کمیٹی کی کامیابیوں کو دیکھ کر برصغیر کی بعض سیاسی اور مذہبی شخصیات نے اپنے خاص مقاصد حاصل…

سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کی پاکیزہ سیرت

سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کی پاکیزہ سیرت کے عنوان سے ایک مضمون ماہنامہ ’’خالد‘‘ فروری 2002ء میں مکرم عطاء الوحید باجوہ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مکرم صوفی بشارت الرحمن صاحب ، مکرم مولانا ابوالمنیر نورالحق صاحب اور مکرم میاں عباس احمد صاحب ایک بار ڈلہوزی میں سیر کرتے ہوئے فرقہ رادھا سوامی…

سیرۃ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ فروری 2002ء میں حضرت سیدہ چھوٹی آپا صاحبہ کا ایک مضمون پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ حضرت مصلح موعودؓ کی سیرۃ پر روشنی ڈالتے ہوئے آپ بیان فرماتی ہیں کہ حضورؓ جب نماز باجماعت پڑھاتے تو عموماً جلدی ختم کردیتے لیکن جب اکیلے نماز پڑھتے تو ایسا محسوس ہوتا کہ گویا اس دنیا…

لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج مکرم شیخ بشیر احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍مئی 2002ء میں ممتاز قانون دان اور لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج مکرم شیخ بشیر احمد صاحب کا ذکر خیر اُن کی بیٹی مکرمہ نعیمہ جمیل صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم شیخ بشیر احمد صاحب کی پیدائش حضرت شیخ مشتاق حسین صاحبؓ کے ہاں 23؍اپریل 1902ء کو ہوئی۔اوائل…