محترم چودھری رحمت خان صاحب

محترم چودھری رحمت خان صاحب 1899ء میں صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت چودھری خوشی محمد صاحبؓ کے ہاں موضع دھیرکے کلاں ضلع گجرات میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم وزیرآباد سے حاصل کی۔ 1918ء میں میٹرک کرنے کے بعد ٹیچر کی ٹریننگ لینا شروع کی اور ساتھ ساتھ بی۔اے، بی ٹی تک تعلیم حاصل…

محترم پروفیسر محمد عثمان صدیقی صاحب

اٹلی اور مغربی افریقہ کے سابق مبلغ سلسلہ محترم پروفیسر محمد عثمان صدیقی صاحب 8؍اگست 1997ء کو 78 سال کی عمر میں ربوہ میں وفات پاگئے۔ آپکے بھائی مکرم بشیر احمد صدیقی صاحب آپکا ذکر خیر کرتے ہوئے روزنامہ ’’الفضل‘‘ 11؍نومبر 1997ء میں رقمطراز ہیں کہ بیشمار احباب و خواتین نے مرحوم سے قرآن شریف…

محترم مولانا احمد رشید صاحب

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 2؍اکتوبر1997ء میں جید عالم اور نہایت کامیاب مبلغ محترم مولانا احمد رشید صاحب کی رحلت کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ 14؍اگست 1997ء کو بعمر 82 سال وفات پاگئے۔ مرحوم نے ابتدائی تعلیم کے بعد دارالعلوم عربک کالج میں اور عمرآباد دارالسلام عربک کالج میں دینی تعلیم حاصل کی اور 1937ء…

مکرم حافظ ابو ذر صاحب

مکرم حافظ ابو ذر صاحب سابق معلم اصلاح و ارشاد ضلع خوشاب کے ایک گاؤں میں قریباً 1910ء میں پیدا ہوئے اور 1930ء میں ملک بہادر خان صاحب ہیڈ ماسٹر گروٹ کی دعوت پر قادیان جاکر قبول احمدیت کی سعادت پائی۔ اس وقت آپ درس قرآن دیا کرتے تھے۔ قبول احمدیت کے بعد آپ نے…

حضرت عبدالرحیم صاحبؓ

حضرت عبدالرحیم صاحبؓ عرف میاں پولا نے قریباً 93 سال کی عمر میں 2؍نومبر 1957ء کو وفات پائی۔ آپؓ کا ذکر خیر مکرم مسعود احمد جہلمی صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍دسمبر 1997ء میں شائع ہوا ہے۔ حضرت عبدالرحیم صاحبؓ کا آبائی گاؤں موضع بھاگی ننگل، قادیان سے تین میل کے فاصلہ پر…

محترم چودھری بشیر احمد صاحب

محترم چودھری بشیر احمد صاحب 10؍اکتوبر 1935ء کو پھالیہ کے ایک گاؤں مرالہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد محترم چودھری شاہ محمد صاحب نے اوائل جوانی میں قبول احمدیت اور پھر علاقے بھر میں خوب دعوت الی اللہ کی توفیق پائی تھی۔اسی لئے محترم بشیر صاحب کو جو ماحول ملا وہ خالص دینی اور…

محترم سید محمد اقبال حسین صاحب اور محترمہ محمودہ بیگم صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍نومبر 1997ء میں مکرم سید منصور احمد بشیر صاحب اپنے والد محترم سید محمد اقبال حسین صاحب کا ذکر خیر کرتے ہیں۔ محترم سید صاحب قریباً 1900ء میں نور محل ضلع جالندھر میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد اور تینوں بھائی پٹواری اور قانونگو تھے۔آپ کے کئی عزیزوں کو اصحاب احمدؑ میں…

محترم پروفیسر محمد عثمان صدیقی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍نومبر1997ء میں محترم پروفیسر محمد عثمان صدیقی صاحب کا ذکرخیر ان کی اہلیہ محترمہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم صدیقی صاحب 6؍جون 1920ء کو موضع سوہاوہ (منڈی بہاؤالدین) کے ایک نیک اور غریب بزرگ حضرت حکیم محمد صدیق صاحبؓ صحابی حضرت مسیح موعودؑ کے ہاں پیدا ہوئے جن کا ذریعہ…

محترم چودھری بشیر احمد صاحب

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا ستمبر 1997ء میں محترم چودھری بشیر احمد صاحب کا ذکرِ خیر کرتے ہوئے آپ کی اہلیہ مکرمہ مبارکہ بیگم صاحبہ رقمطراز ہیں کہ محترم چودھری صاحب 20؍اگست 1996ء کی صبح حسب معمول بیت الاسلام ٹورانٹو تشریف لے گئے جہاں اچانک دوپہر کے وقت آپ کی وفات ہوگئی۔ ان کے ساتھ میرا…

حضرت مولوی ظہور حسین صاحب

(مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 7 دسمبر 2018ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اکتوبر 2012ء میں حضرت مولوی ظہور حسین صاحب مبلغ روس و بخارا کی خودنوشت سے منقول مضمون (بقلم مکرم زبیر احمد صاحب) شائع ہوا ہے۔ قبل ازیں 4؍اپریل 2008ء، 28؍ستمبر 2012ء اور 3؍اپریل 2015ء کے شماروں کے اسی کالم میں حضرت مولوی صاحب کا ذکرخیر کیا…

محترم میجر (ر) عبدالحمید صاحب مبلغ سلسلہ

محترم میجر عبدالحمید صاحب کہوٹہ ضلع راولپنڈی کے ایک معزز راجپوت جنجوعہ خاندان کے ایک فرد تھے۔ جون 1932ء میں گارڈن کالج راولپنڈی میں تعلیم پانے کے دوران ’’براہین احمدیہ‘‘ کے مطالعہ سے حلقہ بگوش احمدیت ہونے کا شرف پایا اور نظام وصیت سے منسلک ہوگئے۔ آپکے قبولِ احمدیت پر آپکے والد محترم راجہ سید…

محترم مقبول احمد ذبیح صاحب

محترم مقبول احمد ذبیح صاحب مربی سلسلہ 19؍ جنوری 1997ء کو66 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ آپ اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے جسے انہوں نے اس دعا کے ساتھ وقف کیا کہ خدا تعالیٰ وقف کا سلسلہ ہمیشہ ان کی نسل میں جاری رکھے۔ آپکے والد صاحب نے ایک رؤیا میں دیکھا کہ…

انٹرویو: محترم حافظ قدرت اللہ صاحب

خدام الاحمدیہ کی تاریخ سے ایک ورق (مطبوعہ رسالہ ’طارق‘ لندن 1994 ٕ) گزشتہ شمارہ میں مجلس خدّام الاحمدیہ کے پہلے غیررسمی اجلاس منعقدہ 31 جنوری 1938ء میں شامل نوجوانوں کے اسماء درج کئے گئے تھے۔ ان میں ایک نام محترم حافظ قدرت اللہ صاحب کا بھی تھا۔ محترم حافظ صاحب اس وقت لندن میں…

مکرم بابومحمد بخش صاحب اور اُن کا خاندان

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28 و 29؍جون 2012ء میں شاملِ اشاعت ایک مضمون میں محترم چوہدری حمید اللہ صاحب وکیل اعلیٰ تحریک جدید ربوہ نے اپنے بزرگ والدین کا تفصیل سے ذکرخیر کیا ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ میرے والد محترم (بابو) محمد بخش صاحب 1895ء میں پیدا ہوئے اور نومبر 1983ء میں وفات پاکر…

تبلیغ کے لئے حضرت مصلح موعودؓ کا جذبہ اور اس کی حکمت عملی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17فروری 2012ء (سیّدنا مصلح موعود نمبر) میں مکرم سیّد شمشاد احمد ناصرصاحب کے مضمون میں دعوت الی اللہ کے لئے حضرت مصلح موعودؓ کے جوش و جذبہ اور اس کے لئے اختیار کی جانے والی حکمت عملی پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ ٭ حضرت شیخ غلام احمد صاحبؓ واعظ کا…

تعارف کتاب: ارضِ بلال۔ میری یادیں

تعارف کتب (فرخ سلطان محمود) نام کتاب: ارضِ بلال۔ میری یادیں مصنّف: منور احمد خورشید (واقف زندگی) سن اشاعت: 2015ء ملنے کا پتہ: 37 Heyford Road, Mitcham, London, U.K. (مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 8 جنوری 2016ء) یہ ایک ایسے داعی الی اللہ اور مبلغ اسلام و احمدیت کے قلم سے نکلنے والے ایمان افروز واقعات کا…

مجلس انصاراللہ برطانیہ کا سالانہ اجتماع 2016ء

مجلس انصاراللہ برطانیہ کے 34ویں سالانہ اجتماع 2016ء کا انعقاد خطبہ جمعہ کے ذریعہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا خصوصی پیغام، علمائے سلسلہ کی تربیتی تقاریر اور معلوماتی پریزنٹیشنز، علمی اور ورزشی مقابلہ جات کا انعقاد، معلوماتی نمائش، (رپورٹ: عبادہ عبداللطیف) (مطبوعہ انصارالدین ستمبر و اکتوبر 2016ء) خداتعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ…

’’ارضِ بلال۔ میری یادیں‘‘

تعارف کتاب (تبصرہ: عبادہ عبداللطیف) (مطبوعہ انصارالدین جنوری فروری 2016ء) اس عالمِ رنگ و بو میں حُسنِ ازل کے ساتھ عشق حقیقی کی بے شمار داستانیں رقم ہوئیں۔ انہی میں سے (رونگٹے کھڑی کردینے والی) ایک وہ داستان بھی ہے جو عرب کے تپتے ہوئے صحراؤں میں ننگے بدن گھسیٹے جانے والے حضرت بلالؓ بن…

حضرت حافظ معین الدین صاحبؓ

1863ء میں قادیان کی گلیوں میں پھرنے والے ایک پندرہ سولہ سالہ نابینا لڑکے کو قادیان کے رئیس خاندان کے چشم و چراغ حضرت مرزا غلام احمد اپنے ہمراہ لے آئے اور کھانا کھلانے کے بعد فرمایا: ’’حافظ تو میرے پاس ہی رہا کر‘‘۔ وہ ادب سے بولا: ’’مرزا جی! مجھ سے کوئی کام تو…

حضرت مولوی غلام حسین ایاز صاحب

حضرت مولوی غلام حسین ایازؔ صاحب تحریک جدید کے تحت بھجوائے جانے والے پہلے وفد میں شامل تھے۔ آپ کو سنگاپور بھیجا گیا تھا جہاں آپ کو ایسی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا اور پولیس میں بھی اتنی شکایات آپ کے خلاف ناحق پہنچائی گئیں کہ سنگاپور کی بلیک لسٹ میں آپ کا نام…

چند مجاہدینِ احمدیت کی قربانیاں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍اگست 1995ء میں امریکہ کے مجاہدِ احمدیت حضرت صوفی مطیع الرحمٰن صاحب کا ذکرِ خیر کرتے ہوئے مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب لکھتے ہیں کہ حضرت صوفی صاحب کو مسلسل 12 سال تک امریکہ میں خدمت دین کی توفیق ملی اور جب وہ واپس تشریف لائے تو اپنے اس بیٹے…

حضرت چوہدری عبدالسلام خان صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت چوہدری عبدالسلام خان صاحبؓ پشاور میں پیدا ہوئے۔ پرائمری کے بعد مزید تعلیم کیلئے لاہور آگئے۔ جہاں احمدیت کے بارہ میں کچھ لٹریچر پڑھنے کا موقعہ ملا۔ میٹرک میں زیر تعلیم تھے جب حضرت اقدس مسیح موعودؑ لاہور تشریف لائے اور آپؓ کو ملاقات کا موقعہ ملا۔ کچھ عرصہ بعد غالباً 1903ء میں قادیان…

حضرت مولوی عبدالعزیز صاحب سہارنپوری رضی اللہ عنہ

حضرت مولوی عبدالعزیز صاحبؓ سہارنپوری نے 1900ء میں حضرت مسیح موعودؑ کے دست مبارک پر بیعت کی سعادت حاصل کی۔ 1905ء میں جب حضرت اقدسؑ دہلی تشریف لے گئے تو حضرت مولوی صاحبؓ ملاقات کے لئے سہارنپور سے وہاں تشریف لے گئے۔ حضرت مصلح موعودؓ نے جب بعض احباب کے ہمراہ ہندوستان کی مختلف دینی…

حضرت حافظ نبی بخش صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت حافظ نبی بخش صاحبؓ کے حالات زندگی کا ایک حصہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍اکتوبر 1996ء میں شامل اشاعت ہے۔ حضرت حافظ صاحبؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ مَیں کمزوری نظر کی شکایت لے کر حضرت حکیم نورالدین صاحبؓ کی خدمت میں علاج کیلئے حاضر ہوا تو آپؓ نے فرمایا شاید موتیا اُترے گا۔…

حضرت مولوی حسن علی صاحب بھاگلپوری رضی اللہ عنہ

حضرت مولوی حسن علی صاحب رضی اللہ عنہ بھاگلپور صوبہ بہار کے رہنے والے تھے اور پٹنہ ہائی سکول میں ہیڈماسٹر تھے۔ عابد و زاہد، بڑے فصیح البیان واعظ اور اعلیٰ درجہ کے اوصاف سے متصف تھے۔ لوگ آپ کو صدی کا مجدد بھی خیال کرنے لگے تھے۔ پھر آپؓ ملازمت ترک کر کے دین…

حضرت منشی محمد اسماعیل صاحب سیالکوٹی رضی اللہ عنہ

حضرت منشی محمد اسماعیل صاحب سیالکوٹی رضی اللہ عنہ 1866ء یا 1867ء میں پیدا ہوئے۔ 1893ء میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت سے فیضیاب ہوئے اور 1900ء میں بیعت کی سعادت حاصل کی۔ آپؓ حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹیؓ کے پھوپھی زاد بھائی تھے۔ خلافت اولیٰ کے دور میں آپ کو قادیان…