خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ فرمودہ 15؍ستمبر 2006ء
پوپ نے بعض ایسی باتیں کہہ کر، جن کا اسلام سے دُور کا بھی واسطہ نہیں ہے، قرآن کریم،اسلام اور بانیٔ اسلام ﷺ کے بارہ میں غلط تأثر پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس سے ان کے اسلام کے خلاف اپنے دلی جذبات کا بھی اظہار ہوتاہے۔ (جرمنی میں ایک یونیورسٹی میں لیکچر کے…
