Sunday, 15th November, 2026
»»
الفضل ڈائجسٹ مکرم ڈاکٹر مہدی علی بشیرالدین قمر صاحب خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 23؍اکتوبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 16؍اکتوبر 2026ء دیگر جرائد خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 09؍اکتوبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 02؍اکتوبر 2026ء الفضل ڈائجسٹ آنحضورﷺکا ایتاءِ ذی القربیٰ اور صلہ رحمی الفضل ڈائجسٹ مکرم ڈاکٹر مہدی علی بشیرالدین قمر صاحب خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 23؍اکتوبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 16؍اکتوبر 2026ء دیگر جرائد خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 09؍اکتوبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 02؍اکتوبر 2026ء الفضل ڈائجسٹ آنحضورﷺکا ایتاءِ ذی القربیٰ اور صلہ رحمی
««
ہفتہ، 2 / ربیع الاول، 1448ھ

اصحاب رسولﷺ کا مثالی انقلاب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر1999ء میں شامل اشاعت مکرم مولانا دوست محمد شاہد صاحب کے ایک تفصیلی مضمون میں صحابہ رسولؐ کے مثالی انقلاب اور شاندار فتوحات کا ذکر ہے۔ حضرت مسیح موعودؑ فرماتے ہیں: ’’یہ صرف نبی کریمﷺ کی تربیت اور قرآن شریف کی کامل تعلیم کا نتیجہ تھا کہ ایک طرف اس […]

محترم پروفیسر ڈاکٹر عقیل بن عبدالقادر شہید

پروفیسر ڈاکٹر میجر عقیل بن عبدالقادر شہید نہ صرف ایک ماہر امراض چشم تھے بلکہ ایک نہایت ہی شریف النفس، ہمدرد، خلیق اور غریب پرور انسان تھے۔ سادگی اور منکسرالمزاجی میں نمایاں تھے۔ متوکّل علی اللہ، دعاگو اور علم و فضل کا مجسم پیکر تھے۔ نظام جماعت اور خلفائے احمدیت کے دل و جان سے […]

مکرم ملک ظفر احمد مجوکہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍مئی 2002ء میں مکرم ملک ظفر احمد مجوکہ صاحب کا تفصیلی ذکر خیر اُن کی بیٹی مکرمہ شازیہ ظفر صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مکرم ملک ظفر احمد مجوکہ صاحب ریٹائرڈ مینیجر نیشنل بینک سرگودھا تھے اور آپ کی رہائش گاؤں حویلی مجوکہ میں تھی۔ روزانہ لمبا سفر اور پیدل […]

مکرم ڈاکٹر سردار محمد حسن صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍مئی 2002ء میں مکرم ڈاکٹر سردار محمد حسن صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم محمد اسماعیل منیر صاحب لکھتے ہیں کہ ڈاکٹر صاحب اُس ابتدائی ہراول دستہ کے اُن سولہ ڈاکٹروں میں شامل تھے جنہوں نے نصرت جہاں آگے بڑھو سکیم پر لبیک کہا۔ آپ کے والد محترم سردار نور احمد […]

مکرم عبدالمنان طاہر صاحب آف مظفرآباد (کشمیر)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍اپریل 2002ء میں مکرم عبدالمنان طاہر صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم ڈاکٹر محمد صادق جنجوعہ صاحب رقمطراز ہیں کہ آپ محترم ماسٹر بشیر احمد صاحب آف چارکوٹ (جموں کشمیر) کے بڑے بیٹے تھے، راجوری ضلع ریاسی میں 7؍نومبر 1940ء کو پیدا ہوئے۔ بچپن میں کشمیر سے ہجرت کرکے گوجرانوالہ میں […]

حضرت مسیح موعودؑ کی عبادت الٰہی

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ مارچ 2001ء میں حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓ کی تقریر کا ایک حصہ پیش کیا گیا ہے جس میں آپؓ نے حضرت مسیح موعودؑ کی عبادتِ الٰہی کے بارہ میں اپنا مشاہدہ بیان کیا تھا۔ آپؓ رقمطراز ہیں کہ حضورؑ نماز باجماعت وغیرہ کے مواقع پر لوگوں کے سامنے اپنے خشوع و خضوع […]

حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہؓ

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ اپریل 2000ء میں حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہؓ کی سیرت و سوانح کے بعض واقعات حضرت مولوی قدرت اللہ صاحب سنوریؓ کی روایات سے مکرم احمد طاہر مرزا صاحب نے منتخب کرکے پیش کئے ہیں۔ احترامِ خلافت:- حضرت مولوی صاحبؓ بیان کرتے ہیں کہ حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ کے زمانہ میں ایک […]

حضرت مسیح موعودؑ کی کونسی ادا پیاری لگی!!

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍مارچ 2000ء میں اخبار ’’الحکم‘‘ 26؍دسمبر 1935ء سے ایک مضمون منقول ہے جس میں اس سوال کے جواب میں کہ ’’آپؓ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کونسی ادا پیاری لگی؟‘‘ بہت سے صحابہؓ کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے اور یہ مضمون ایک خوشنما اور خوشبودار گلدستہ کی […]

دل کا حلیم۔ سیّدنا حضرت مصلح موعودؓ

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 22 فروری 2019ء) مجلس انصاراللہ کے جریدہ ’’انصارالدین‘‘ جنوری و فروری 2019ءمیں حضرت مصلح موعودؓ کی شفیق اور ہمدردانہ طبیعت کے حوالہ سے مکرم راجہ برہان احمد طالع صاحب نے متعدّد ایمان افروز واقعات بیان کئے ہیں۔ ٭ صاحبزادی امۃ الرشید بیگم صاحبہ تحریر فرماتی ہیں کہ حضورؓ باوجود بے حد عدیم الفرصت […]

محترم سیّد شریف احمد شاہ صاحب

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 15 فروری 2019ء) انگریزی ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ امریکہ جولائی 2012ء میں مکرمہ سیّدہ عزیزہ خان صاحبہ کے قلم سے اُن کے والد محترم سیّد شریف احمد شاہ صاحب کا ذکرخیر شائع ہوا ہے۔ محترم سیّد شریف احمد شاہ صاحب 5؍ستمبر 1928ء کو ضلع جہلم کے گاؤں پنڈوری میں مکرم سیّد رسول شاہ […]

مکرم بشیر احمد خان مندرانی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍نومبر 1999ء میں محترم بشیر احمد خان صاحب مندرانی بلوچ کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم ناصر احمد ظفر صاحب رقمطراز ہیں کہ 1901ء میں تونسہ (ضلع ڈیرہ غازیخان) کے قریب واقع بستی مندرانی کے جن چند احباب کو قبول احمدیت کی سعادت عطا ہوئی اُن میں میرے دادا حضرت حافظ فتح […]

محترم ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب شہید

شہید احمدیت محترم ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب سابق امیر ضلع نوابشاہ کے بارہ میں آپ کی نواسی مکرمہ عظمیٰ فرح صاحبہ کا مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍اگست 1999ء کی زینت ہے۔ قبل ازیں الفضل انٹرنیشنل 3؍نومبر 1999ء کے شمارہ کے اسی کالم میں بھی آپ کا مختصر ذکر خیر کیا جاچکا ہے۔ ایک بار جب حضرت […]

محترم عیسیٰ درد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم ستمبر 1999ء میں محترمہ صالحہ درد صاحبہ اپنے چھوٹے بھائی محترم عیسیٰ درد صاحب (ابن حضرت مولانا عبدالرحیم درد صاحبؓ) کا ذکرخیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ جب اچھی (عیسیٰ درد) پیدا ہوا تو حضرت مرزا ناصر احمد صاحبؒ نے اس کے کان میں اذان دی اور انگلی پر شہد لگاکر […]

حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍جولائی 1999ء میں حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری کے حسنِ کردار کی کچھ جھلکیاں حضرت مولانا صاحب کی سیرۃ و سوانح کے بارہ میں ایک زیر طبع کتاب سے مکرم یوسف سہیل شوق صاحب نے پیش کی ہیں۔ مکرم پروفیسر سعود احمد خان صاحب بیان کرتے ہیں کہ حضرت مولوی صاحب ہر […]

محترم صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍مئی 1999ء میں محترم صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب شہید کے اخلاق فاضلہ کے بارہ میں متعدد احباب کے تاثرات شامل اشاعت ہیں۔ = مکرم ابن عادل صاحب بیان کرتے ہیں کہ جلسہ سالانہ قادیان 1991ء کے موقع پر جب محترم میاں صاحب مہمانخانہ مستورات میں ڈیوٹی پر تھے تو رات گئے […]

ربوہ کے بازار

ایک بار کسی نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام سے عرض کیا کہ مَیں تجارت کے لئے قادیان آنا چاہتا ہوں۔ آپؑ نے فرمایا: ’’یہ نیت فاسد ہے، اس سے توبہ کرنی چاہئے۔ یہاں تو دین کے واسطے آنا چاہئے اور اصلاح عاقبت کے لحاظ سے رہنا چاہئے۔ نیت تو یہی ہو، اگر پھر […]

قادیان سے عورتوں اور بچوں کا انخلاء

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍اگست 1999ء میں مکرم چودھری محمد صدیق صاحب اپنی یادداشت کے حوالہ سے قادیان سے عورتوں اور بچوں کے انخلاء کی کہانی بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ستمبر 1947ء میں صوبیدار میجر ریٹائرڈ محمد حنیف صاحب ابن محترم مولانا محمد حسین صاحب نے لاہور آکر قادیان جانے کے لئے معلومات حاصل […]

محترمہ سردار بیگم صاحبہ

(مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 8 فروری 2019ء) ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ کے اگست و ستمبر، اکتوبر اور نومبر و دسمبر 2012ء کے شماروں میں تین اقساط میں مکرم عبدالہادی ناصر صاحب (سابق لیکچرار تعلیم الاسلام کالج ربوہ) نے اپنی والدہ محترمہ سردار بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم احمددین صاحب جمیل کا ذکرخیر کیا ہے جو 20؍جنوری 2011ء کو […]

سیرۃ حضرت مصلح موعودؓ کے بعض پہلو

حضرت سیدہ اُمّ متین مریم صدیقہ رحمہا اللہ کا حضرت مصلح موعودؓ کی سیرۃ کے بارہ میں ایک نہایت قیمتی مضمون ماہنامہ ’’خالد‘‘ 1999ء میں روزنامہ ’’الفضل‘‘ کی ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ حضرت اماں جانؓ یعنی حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہؓ کو اپنے چھوٹے بھائی حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ سے […]

حضرت حافظ نبی بخش صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم دسمبر 1999ء میں حضرت حافظ نبی بخش صاحبؓ کے مختصر حالات اور آپؓ کے حوالہ سے بعض روایات درج ہیں جن سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں کی قبولیت اور اپنے صحابہ ؓ سے شفقت و محبت کا پہلو روشن ہوتا ہے۔ حضرت حافظ صاحبؓ بیعت کی سعادت […]

حضرت میر محمد اسحاق صاحبؓ

حضرت میر محمد اسحاق صاحبؓ کا ذکر خیر قبل ازیں الفضل انٹرنیشنل کے شماروں (یکم مارچ 1996ء، 25؍جولائی 1997ء، 26؍ستمبر 1997ء، 23؍اپریل 1999ء، 25؍جون 1999ء، 8؍اکتوبر 1999ء) کے اسی کالم میں مختلف حوالوں سے کیا جاچکا ہے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍جولائی 1999ء میں شامل اشاعت اپنے مضمون میں مکرم چودھری محمد صدیق صاحب بیان کرتے […]

جذبۂ ایثار

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍دسمبر 1999ء میں مکرم ریاض محمود باجوہ صاحب کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں ایثار کے بارہ میں اسلامی تعلیم اور اس جذبہ کو فروزاں کرنے والے بعض ایمان افروز واقعات بیان کئے گئے ہیں۔ حضرت مسیح موعودؑ فرماتے ہیں: ’’قرآن شریف نے ایک اصول بتایا ہے کہ […]

مکرم ٹھیکیدار محمد شفیع سڈل صاحب

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ یکم فروری 2019ء) ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ نومبر و دسمبر 2012ء میں مکرم محمد ظفراللہ صاحب نے اپنے دادا محترم ٹھیکیدار محمدشفیع سڈل صاحب کا ذکرخیر کیا ہے جو ریلوے کے پُل بنانے کے ٹھیکے لیا کرتے تھے۔ آپ کوٹلی لوہاراں کے رہنے والے تھے جو سیالکوٹ سے قریباً آٹھ میل کے فاصلہ […]

محترمہ سیّدہ فریدہ انور صاحبہ

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ یکم فروری 2019ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍اکتوبر2012ء میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں مکرم شعیب احمد ہاشمی صاحب نے اپنی خالہ اور خوشدامن محترمہ سیّدہ فریدہ انور صاحبہ بنت حضرت سیّد سردار حسین شاہ صاحبؓ (سابق افسر تعمیرات ربوہ) کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترمہ سیّدہ فریدہ انور صاحبہ کے دادا مکرم […]

محترم سعید احمد ملک صاحب

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ یکم فروری 2019ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍اکتوبر2012ء میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں مکرم نور الٰہی ملک صاحب اپنے بھائی مکرم سعید احمد ملک صاحب ابن مکرم ملک محمد شفیع صاحب کا ذکرخیر کرتے ہیں جو 3؍فروری 2012ء کو وفات پاگئے اور ربوہ کے عام قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔ مکرم […]

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے اخلاق کریمانہ (عیادتِ مریض)

آنحضرت ﷺ نے ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر حقوق کے بیان میں عیادت مریض کو اوّلیت دی ہے اور اسے اللہ تعالیٰ کی رضا کا موجب قرار دیا ہے۔ خود آنحضرت ﷺ مریض کی عیادت میں مسلم و غیرمسلم کا کوئی امتیاز روا نہ رکھتے تھے۔ آپؐ نے یہ بھی فرمایا کہ اللہ تعالیٰ […]