اے مِرے پیارے ، مرے پیارے خدا – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14 دسمبر 2011ء میں مکرم ناصر احمد سید صاحب کا دعائیہ کلام شائع ہوا ہے۔ اس کلام میں سے انتخاب ذیل میں پیش ہے:
اے مِرے پیارے ، مرے پیارے خدا
اے مرے مالک ، مرے مشکل کشا
تیرے بِن تو کچھ نہیں کچھ بھی نہیں
کچھ نہیں ، کچھ بھی نہیں تیرے سِوا
جانتا ہے تُو سبھی کے بھید کو
کیا سراء ہے اور کیا تحت الثریٰ
چار سُو پھیلے ہیں سائے خوف کے
امن ہے نہ عافیت کی کوئی جا
اے خدا تُو پھیر دے تقدیر کو
بخش دے اس قوم کو اک رہنما
پاسبانی خود جو ملّت کی کرے
قید سے اغیار کی کر دے رہا