جس راہ گزر سے ہو گزر آپ کا سائیں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍اگست 2012ء میں مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

جس راہ گزر سے ہو گزر آپ کا سائیں
وہ باعث برکت ہو سفر آپ کا سائیں
ہر قوم کو ہے آپ سے قائد کی ضرورت
ہر ملک ہؤا دستِ نگر آپ کا سائیں
اے کاش کہ گرویدہ بنے فضلِ خدا سے
ہر ملک کا ہر بندہ بشر ، آپ کا سائیں
دنیا میں کوئی جائے اماں ہے تو فقط ایک
ہے فیض رساں ایک ہی دَر آپ کا سائیں
یہ طالبِ دیدار سرِ راہ رہے گا!
ہر روز مرا دیدۂ تر آپ کا سائیں

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/74tCh]

اپنا تبصرہ بھیجیں