حضرت میر ناصر نواب صاحب کا پُرمعرفت بیان
حضرت میر ناصر نواب صاحب دہلوی سلسلہ احمدیہ میں ایک نہایت بلند پایہ اور خدا نما شخصیت ہیں۔ آپؓ کا تعلق دہلی کے شہرہ آفاق صوفی حضرت خواجہ میر دردؒ کے گھرانہ سے ہے۔ آپؓ کو حضرت امام الزمان مسیح موعودعلیہ السلام کے خسر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ آپؓ بیان کرتے ہیں کہ:
’’میں اگر اس خداکے مسیح سے تعلق پیدا نہ کرتا تو کیا ہوتا، ایک معمولی آدمی دلّی میں جس کو کوئی پوچھتا نہیں تھا۔ ایک نامعلوم الاحوال شخص جس کی کچھ قدر و قیمت نہ ہوتی۔ اب میں کئی لاکھ آدمیوں کا محبوب اور پیارا اور مکرم و معظّم ہوں۔ میری بیٹی ایک قوم کی ماں ہے … یہ دنیاوی اعزاز ہیں اور مجھے اس پیارے کے قرب کے باعث امید ہے کہ اللہ تعالیٰ دونوں جہان میں فضل کرے گا کیونکہ یہاں کا فضل وہاں کے فضل کا نشان ہے‘‘۔
حضرت میر صاحبؓ کا یہ بیان روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍جنوری 1999ء میں اخبار ’’بدر‘‘ کی ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔