دشتِ فاراں تک جو میرِ کارواں پہنچا نہیں – نعت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍فروری 2007ء میں پنڈت جگن ناتھ پرشاد آنند کی نعت شائع ہوئی ہے جو ایک پرانے رسالہ سے منقول ہے۔ اس نعت سے انتخاب ملاحظہ کیجئے:

دشتِ فاراں تک جو میرِ کارواں پہنچا نہیں
معرفت کی منزلوں تک وہ جواں پہنچا نہیں
مدح حسنِ مصطفی ہے ایک بحرِ بیکراں
اس کے ساحل تک کوئی شیریں بیاں پہنچا نہیں
نیک و بد کی ہے خبر تُو واقفِ کونین ہے
ہے پہنچ تیری جہاں وہم و گماں پہنچا نہیں

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/Y7J7j]

اپنا تبصرہ بھیجیں