عبادت کا مرکز خدا کا نشاں ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍نومبر 2011ء میں جماعت احمدیہ ناروے کی نئی مسجد بیت النصر کے حوالہ سے مکرم خواجہ عبدالمومن صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔

خواجہ عبدالمومن صاحب

اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے

عبادت کا مرکز خدا کا نشاں ہے
خدا کی عنایت کا یہ سائباں ہے
ہماری دعاؤں کا قربانیوں کا
صلہ دینے والا وہ ربِّ جہاں ہے
سکوں بخشتا ہے ہمارے دلوں کو
یہ گھر ہے خدا کا ہماری اماں ہے
خلافت کی شفقت رہی ہم کو حاصل
اسی کی توجہ سے جذبہ جواں ہے
جماعت ہے چھوٹی مگر دل بڑے ہیں
خلوص و وفا کی وہ اک کہکشاں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں