محترم ثاقب زیروی صاحب کی یاد میں
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍مارچ 2002ء میں محترم ثاقب زیروی صاحب کی وفات کے حوالہ سے شامل اشاعت مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
بات کرتے ہیں مگر باچشم نم
اہل دل ، اہل ہنر ، اہل قلم
جبر کے ادوار میں جرأت کے ساتھ
تھامے رکھا پرچمِ لوح و قلم
حق سے کوئی باز رکھ سکتا نہ تھا
مصلحت ، جور و ستم ، جاہ و حشم