مرا تیرے سوا کوئی نہیں ہے – نظم

محمود احمد ملک

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19جنوری 2007ء میں ’’مناجات‘‘ کے عنوان سے مکرم راجہ نذیر احمد ظفر صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس میں سے انتخاب پیش ہے:

مرا تیرے سوا کوئی نہیں ہے
بجز تیرے خدا کوئی نہیں ہے
محبت آپ ہے انعام اپنا
محبت کا صلہ کوئی نہیں ہے
محبت، عاشقی اور بندگی میں
مزا ہے ، مدعا کوئی نہیں ہے
رضائے من رضائے یار جانی
الگ اپنی رضا کوئی نہیں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں