مکرم چوہدری عبداللطیف صاحب اوورسیئر
مکرم چوہدری عبداللطیف صاحب اوورسیئر مورخہ 28مارچ 2007ء کو بعمر 93سال وفات پا گئے اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین عمل میں آئی۔
فروری 1939ء میں آپ نے بیعت کی ۔ دسمبر 1945ء میں آپ نے حضرت فضل عمر کی خدمت میں وقف زندگی کیلئے لکھا ۔ جنوری 1946ء میں آپ کو قادیان طلب کیا گیا۔ حضرت فضل عمر نے آپ کا وقف منظور کرکے آپ کو باقاعدہ سلسلے کے تعمیراتی کاموں کی نگرانی سپرد کی۔ سب سے پہلا پراجیکٹ جو آپ کے سپرد ہوا وہ قادیان میں تعلیم الاسلام کالج کی دوسری منزل کی تعمیر کا کام تھا۔ اس کے بعد جلد پاکستان بن گیا اور آپ ربوہ آ گئے۔ ربوہ کی تعمیر کے سلسلہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے شہر کی Lay Out کا سارا کام آپ نے کیا۔ نئی کالونیوں کی تعمیر کے وقت بھی اس کام کیلئے آپ نے خدمات سر انجام دیں ۔ عملی تعمیرات کے سلسلے میں آپ کو تحریک جدید انجمن احمدیہ کے دفاتر کی تعمیر۔ تحریک جدید کے کچھ کوارٹرز، ایبٹ آباد میں جماعتی عمارات کی تعمیر کی نگرانی کا موقعہ ملا۔
حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 30مارچ 2007ء کے خطبہ جمعہ میں مرحوم کا ذکر خیر فرمایا اور بعد جمعہ نماز جنازہ غائب پڑھائی۔ آپ نے اپنے پیچھے پانچ بیٹے اور تین بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔