ہفت روزہ ’’بدر‘‘ کا مسیح موعود نمبر
ہفت روزہ ’’بدر‘‘ 21 تا 28؍دسمبر 1995ء ’’مسیح موعودؑ نمبر‘‘ ہے جس میں نہایت عمدہ مضامین پیش کئے گئے ہیں جو احمدیت اور بانی احمدیت علیہ السلام کی ذات مقدس اور آپؑ کے کلام اور پیشگوئیوں پر کئے جانے والے لغو الزامات اور گندے مخالفانہ اتہامات کی قلعی کھول کر ان کی کذب بیانی کوثابت کرتے ہیں۔ 136 ؍صفحات پر مشتمل اس شمارہ میں جو اہم مضامین شامل ہیں ان سے احمدی داعیان الی اللہ کے علاوہ نومبائعین اور متلاشیانِ حق بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں۔ چونکہ اس خصوصی شمارہ کا سائز عام اخباری سائز سے نصف ہے اس لئے ’’بدر‘‘ کی جلدیں محفوظ کرنے والے اس پہلو سے یقیناً دقت محسوس کریں گے۔