ہے فقط قرآں ہی دنیا میں کتابِ زندگی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍جنوری 2007ء میں مکرم حسن رہتاسی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

ہے فقط قرآں ہی دنیا میں کتابِ زندگی
کھولتا ہے جس کا ہر اِک لفظ بابِ زندگی
اُس بشر کی زندگی پر موت آ سکتی نہیں
اِس صحیفہ سے جو کر لے اکتساب زندگی
زندگی قرآن پر ہو موت بھی قرآن پر
مومنوں کا ہے یہی لبِّ لبابِ زندگی

حضرت محمد حسن رہتاسیؓ

اپنا تبصرہ بھیجیں