ایک مخلص خادمِ دین متیں رخصت ہوا … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 29؍اپریل 2024ء)

روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 5؍اگست 2014ء میں مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جو محترم عبدالوہاب آدم صاحب کی یاد میں کہی گئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

مولانا عبدالوہاب بن آدم صاحب

ایک مخلص خادمِ دین متیں رخصت ہوا
وہ شرافت اور محبت کا امیں رخصت ہوا
عاشق مہدی خلافت کا وفادار و غلام
اِک بہادر اِک مجاہد اِک حسیں رخصت ہوا
وہ وفاداری میں استقلال کی اعلیٰ مثال
آسماں کردار تھا زیرِ زمیں رخصت ہوا
آج غانا کی زمین رنجیدہ خاطر کیوں نہ ہو
اس کا اِک روشن نظر، روشن جبیں رخصت ہوا
وہ جو عالی ظرف، عالی فکر تھا ، عالی نسب
کم ترین کہتا تھا جو اپنے تئیں رخصت ہوا
خوش سلیقہ، خوش نصیب و خوش بیان و خوش طبع
اپنے آقا و مطاع کا خوشہ چیں رخصت ہوا

عبدالکریم قدسی صاحب
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں