اے میرے دل کی راحت میں ہوں تیرا فدائی… نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن14؍اگست 2023ء)
حضرت میر ناصر نواب صاحبؓ نے ایک نظم بعنوان ’’حرمِ محترم‘‘ اپنی اہلیہ محترمہ حضرت سیّد بیگم صاحبہ المعروف حضرت نانی جانؓ کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھی جو لجنہ اماءاللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘ برائے ۲۰۱۳ء نمبر۱ کی زینت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

اے میرے دل کی راحت میں ہوں تیرا فدائی
تکلیف میں نے ہرگز تجھ سے کبھی نہ پائی
صورت سے تیری بڑھ کر سیرت میں دلربائی
میں ہوں شکستہ خاطر اور تو ہے میری مومیائی
تُو لعلِ بے بہا ہے انمول ہے تُو موتی
ہے نقش میرے دل پہ بس تیری پارسائی
تھی ناز کی پلی تُو اور مَیں غریب گھر کا
تُو نے ہر اک مصیبت گھر میں میرے اٹھائی
بچوں کے پالنے میں لاکھوں اٹھائے صدمے
جب تک یہ سلسلہ تھا راحت نہ تو نے پائی
جو کچھ تھا میرا مذہب تھا وہ ہی تیرا مشرب
تھی تیرے دل میں الفت ایسی میری سمائی
اسلام پر جیئیں ہم ایمان سے مریں ہم
ہردم خدا کے در کی حاصل ہو جبہ سائی
جب وقت موت آئے بے خوف ہم سدھاریں
دل پر نہ ہو ہمارے اندوہ ایک رائی
مہدیؑ کے مقبرہ میں ہم پاس پاس سوئیں
دنیا کی کشمکش سے ہم کو ملے رہائی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں