چلے گی جب ہوائے فصلِ گُل سرشار گلیوں میں … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 26؍ جون 2023ء)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍مئی 2014ء میں مکرم ڈاکٹر فضل الرحمٰن بشیر صاحب کی ایک غزل شامل اشاعت ہے۔ اس غزل میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

چلے گی جب ہوائے فصلِ گُل سرشار گلیوں میں
کھلیں گے پھول ، مہکیں گے در و دیوار گلیوں میں
چھلک جائے گا آنکھوں سے چنابِ آرزوئے دل
کبھی جو رُوبرو ہوگا مرا دلدار گلیوں میں
ابھی شہرِ محبت پر لگے ہیں جبر کے پہرے
ابھی ہیں قدغنیں چاروں طرف ، ہیں خار گلیوں میں
وفورِ عشق بڑھ کر کوچۂ مسرورؔ تک پہنچا
کھڑے کرتے رہے وہ حجتیں بےکار گلیوں میں
عزیز از جان و دل جو آبروئے عشق رکھتے ہیں
اُٹھا کر آگئے کاندھوں پہ اپنی دار گلیوں میں
لہو دے کر بڑھا دی لَو چراغِ حُسن کی ہم نے
تہ تلوار گلیوں میں ، کبھی سنگسار گلیوں میں
ہماری فتح و چاہت کا نقارہ بج اُٹھے گا جب
سنیں گے ہم عدو کا شور حالِ زار گلیوں میں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں