یہ معجزۂ خلافت ہے دستِ قدرت سے … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 27 مئی 2022ء)
روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 17؍اپریل 2013ء میں مکرم ڈاکٹر فاروق محمود صاحب کی ایک نظم بعنوان ’’کارِ کسرِ صلیب‘‘ شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

رُکی تھی نبض جو ہسپانیہ کی مدّت سے
وہ پھر سے چلنے لگی مسجد بشارت سے
یہ معجزۂ خلافت ہے دستِ قدرت سے
کہ جی اُٹھا ہو کوئی جیسے اپنی تربت سے
رہیں مطیعِ خلافت تو منزلیں ہیں قریب
سپرد جس کے جہاں میں ہے کارِ کسرِِ صلیب
نشیبِ وقت بدل جائے گا فراز کے ساتھ
کریں جو مساجد آباد ہم نماز کے ساتھ
بنیں وہ مقتدی آقا کے صد نیاز کے ساتھ
ہلا دیں عرش جو سجدوں کے سوز و ساز کے ساتھ
دعائیں سنتا ہے اُس کی سبھی خدائے مجیب
سپرد جس کے جہاں میں ہے کارِ کسرِِ صلیب

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں