روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍فروری 2009ء میں محترم سید ناصر سعید صاحب کا ذکرخیر اُن کی اہلیہ محترمہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم سید ناصر سعید صاحب 23دسمبر 1958ء کو مکرم سید سعید احمد صاحب کے ہاں چنیوٹ میں پیدا ہوئے اور 21؍اپریل 2007ء کو وفات پائی۔ ان کے دادا مکرم سید عبدالرشید صاحب […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍فروری 2009ء میں شامل اشاعت مکرم مبارک احمد صدیقی صاحب کے کلام سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: اشک آنکھوں میں اپنی سجائے ہوئے دل دیا اِک دعا سے جلائے ہوئے جذبۂ شکر سے سر جھکائے ہوئے روح سجدے میں اپنی بچھاتے ہیں ہم جشن ایسے بھی لوگو! مناتے ہیں ہم مال و […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍اپریل 2009ء میں محترم مولانا محمد شفیع اشرف صاحب کا ذکرخیر اُن کی بیٹی مکرمہ راشدہ فہیم صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ قبل ازیں آپ کی سوانح اور شاعری کے بارہ میں ایک مضمون 16؍اکتوبر 1998ء کے اخبار میں الفضل ڈائجسٹ کی زینت بن چکا ہے۔ مضمون نگار بیان کرتی […]
ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ نومبر 2009ء میں شامل اشاعت مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کے کلام سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: مرے کفر کا جب اعلان ہوا مرا پختہ اَور ایمان ہوا جس روز بہتّر ایک ہوئے وہ دن یومِ فرقان ہوا انسان کے روپ میں ہی شیطاں فرعون ہوا ، ہامان ہوا تجھے زعم ہے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28 جولائی 2009ء میں حضرت شیخ محمد صاحب مکی رضی اللہ عنہ (صحابی یکے از 313) کا مختصر ذکر شامل اشاعت ہے۔ حضرت شیخ محمد بن شیخ احمد مکہ میں شعب بنی عامرہ میں رہائش پذیر تھے۔ آپ بغرض سیاحت بلاد ہند میں تشریف لائے۔ جموں میں احمدیت کا پیغام ملا۔ 4؍اپریل […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3 ؍جنوری2008 ء میں مکرم حکیم خلیل احمد مونگھیری صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔ تیری ذات پاک ہے اے خدا تیری شان جلّ جلالہٗ تیرے فضل کی نہیں انتہا تیری شان جلّ جلالہٗ تیرا حسن لیس مثالہ ، ترا ملک لیس زوالہ نہیں […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍جنوری2008ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت منشی گلاب خان صاحبؓ نقشہ نویس سیالکوٹ کے حالات زندگی شائع ہوئے ہیں۔ حضرت گلاب خان صاحبؓ ولد محترم میراں بخش صاحب قوم پٹھان سیالکوٹ کے رہنے والے تھے۔ آپ پہلے تو نقشہ نویسی کا کام کرتے رہے بعد میں ملٹری […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍جنوری2008 ء میں مکرم عبدالحمیدخلیق صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔ مناؤ جشنِ مسرت کہ سالِ نو آیا خدا نے کی ہے عنایت کہ سالِ نو آیا! عظیم رفعت و نصرت ہو سالِ نو میں عطا اسی کے پیار کی دولت ہو سالِ نو […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍مئی 2008ء کے مطابق محترمہ قریشہ سلطانہ صاحبہ المعروف بیگم شفیع احمدی، جو کہ مسلم لیگ شعبہ خواتین دہلی کی نائب صدر، اخبار ’’دستکاری‘‘ کی مدیرہ او ر نامور صحافیہ تھیں، کو تحریک پاکستان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں 9؍دسمبر 2007ء کو تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کی جانب سے وزیر اعلیٰ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ 16جولائی 2007ء میں مکرم نذیر احمد سانول صاحب کے قلم سے مکرم رانا فیروز خان صاحب کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ مکرم رانا محمد خان صاحب سابق امیر ضلع بہاولنگر کے بڑے بھائی مکرم رانا فیروز خان صاحب اپنے چھوٹے بھائی کا امیر ہونے کی وجہ سے بے حد احترام کرتے۔ حتّی […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍مارچ2008ء میں مکرم احمد جواد مخدوم صاحب بھیروی نے اپنے مضمون میں حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی شفقت کے چند واقعات بیان کئے ہیں۔ ستمبر 1959ء کی ایک کڑکتی دوپہر میں خاکسار بھیرہ سے میٹرک کرکے اپنے والد محترم مخدوم بشیر احمد صاحب علیگ کے ہمراہ تعلیم الاسلام کالج میں داخلہ لینے ربوہ […]
ماہنامہ ’’خالد‘‘ نومبر 2007ء میں شائع ہونے والی مکرم چودھری محمد علی صاحب مضطر عارفی کے کلام سے انتخاب پیش ہے: کبھی ان کا لطف و کرم دیکھتے ہیں کبھی اپنی حالت کو ہم دیکھتے ہیں وہ بخشش پہ مائل ہیں ، مانیں نہ مانیں ہم آواز کا زیر و بم دیکھتے ہیں ہمی ہیں […]
خلافت احمدیہ کے صدسالہ جشن تشکر کے موقعہ پر جماعت احمدیہ برطانیہ کی طرف سے ایک ضخیم سوونیئر شائع کیا گیا۔ اردو اور انگریزی میں A4 سائز کے پونے چھ سو صفحات پر مشتمل اِس سوونیئر کا کاغذ، طباعت، ڈیزائننگ اور پیشکش نہایت عمدہ ہونے کے علاوہ اسے مضبوط جلد سے بھی مزین کیا گیا […]
حضرت سیّدہ امتہ السبوح بیگم صاحبہ مد ظلہا (حرم حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ بنصرہ العزیز) کے چار خلفائے احمدیت کے ساتھ روحانیت کے عظیم رشتے کے علاوہ جسمانی قریبی رشتہ داریوں کے بندھن بھی وابستہ ہیں۔ آپ کو اِن بابرکت وجود وں کے اعلیٰ اور پاک خصائل اور روحانی جلوے دیکھنے کے مواقع حاصل […]
ماہنامہ ’’انصار اللہ‘‘ ربوہ ستمبر2007ء میں محترمہ مکرمہ سیدہ امۃ القدوس صاحبہ کے شائع ہونے والے کلام سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: رحمت کی آس میں مرا دستِ دُعا دراز اِک نظرِ التفات سے مولا مجھے نواز لمحے جدائیوں کے بہت ہوگئے طویل فرقت کی لَے میں ڈوبی ہوئی ہے نوائے ساز تیرے سوا ہے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ سالانہ نمبر 2007ء میں قرآن کریم کی روحانی تاثیرات کے چند ایمان افروز واقعات مکرم ریاض محمود باجوہ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہیں۔ قرآن کریم ایک حیرت انگیز اور انقلاب آفریں کلام ہے جس نے کفر، جہالت اور کبرو غرور کے تاریک گڑھوں میں پڑے لوگوں کو خدانما، قطب اور […]
ماہنامہ ’’خالد‘‘ اکتوبر 2007ء میں شامل اشاعت مکرم ڈاکٹر وسیم احمد طاہر کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: جو بھی تجھ سا دکھائی دیتا ہے مجھ کو اپنا دکھائی دیتا ہے آنکھ اس کی ستارہ لگتی ہے چاند چہرہ دکھائی دیتا ہے یہ ضروری نہیں کہ ہو ویسا ہم کو جیسا دکھائی دیتا ہے […]
ماہنامہ ’’خالد‘‘ اکتوبر 2007ء میں شامل اشاعت مکرم چوہدری محمد علی صاحب مضطر عارفی کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: دیوارِ رنگ ہر کہیں حائل ہے راہ میں ہے پھول پھول حسن کے زنداں لئے ہوئے وہ چاند آ کے جا بھی چکا ، صبح ہو چکی اب آگئے ہو دیدۂ گریاں لئے ہوئے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ سالانہ نمبر 2007ء میں مکرم مقبول احمد صدیقی صاحب کے قلم سے سورۃ فاتحہ کی عظمت اور برکات کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ سورۃالفاتحہ سارے قرآن کا خلاصہ ہے۔ رسول کریم ﷺ نے اس سورۃ کو اس کی عظمت کے لحاظ سے کئی نام دیئے ہیں جن سے اس […]
رسالہ ’’خدیجہ ‘‘ جرمنی شمارہ نمبر 1۔ 2007ء میں ایک البانین بہن مکرمہ ایلیونا چیلہ صاحبہ کی قبول احمدیت کی داستان (مترجم: مکرم شاہد بٹ صاحب مبلغ انچارج البانیہ) شائع ہوئی ہے۔ وہ بیان کرتی ہیں کہ میری پیدائش البانیہ کے پہاڑی علاقہ Mat کے گاؤں Patin میں ہوئی۔ آٹھ سال تک گاؤں کے سکول […]
لجنہ اماء اللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ ‘‘شمارہ 1۔ 2007 میں شامل اشاعت مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے۔ پردہ اعزاز ہے عورت کا تذلیل نہیں تحقیر نہیں جو رنگ حیا سے عاری ہو عورت کی تصویر نہیں عفت ہے ، حیا ہے ، جنت ہے ، سکینت ہے عورت […]
ماہنامہ ’’انصار اللہ‘‘ ربوہ ستمبر 2007ء میں حضرت حذیفہ بن الیمانؓ کے حالات زندگی تاریخ حفاظت و جمع قرآن کے ضمن میں بیان کئے گئے ہیں۔ آپؓ کا ابتدائی نام حسیل یا حسل بن جابر العبسی تھا۔ یمان لقب ہے۔ بنو غطفان کے عبس قبیلہ سے تعلق تھا۔ کنیت ابو عبداللہ اور ابوسریحۃ تھی۔ آپ […]
ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ جولائی 2007ء میں حضرت منشی امام الدین صاحبؓ پٹواری کے بارہ میں مکرم رحمت اللہ صاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت منشی امام الدین صاحبؓ 1863ء میں میاں حکم دین صاحب کے ہاں (بٹالہ سے چار میل دُور) قلعہ درشن سنگھ میں پیدا ہوئے۔ موضع دیال گڑھ ضلع گورداسپور سے پرائمری […]
جماعت احمدیہ ناروے کے رسالہ ’’الجہاد‘‘ مارچ 2007ء میں مکرم مولانا منیرالدین احمد صاحب سابق مبلغ ناروے و سویڈن نے اپنی بعض خوشگوار یادیں بیان کی ہیں۔ آپ لکھتے ہیں کہ میں سویڈن کے شہر گوٹن برگ پہنچا جہاں ہمارا مرکز ایک کرایہ کی عمارت میں تھا۔ مکرم کمال یوسف صاحب سے چارج لیا۔ 1973ء […]
ماہنامہ’’مصباح‘‘ ربوہ جولائی 2007ء میں دانتوں کی صفائی کے بارہ میں مضمون شائع ہوا ہے۔ انسان کا منہ عام طور پر اسّی (80) مختلف اقسام کے جراثیم سے بھرا ہوتا ہے جن میں سے خوراک کے ذروں سے تیزاب بناتے ہیں۔ یہ تیزاب دانتوں کی محافظہ تہہ یعنی انیمل کو تباہ کرکے دانتوں میں کھوڑیں […]
سہ ماہی ’’الجہاد‘‘ ناروے مارچ2007ء میں جلسہ سالانہ کے حوالہ سے شائع ہونے والی مکرم خواجہ عبدالمومن صاحب کی نظم سے انتخاب پیش ہے وہ ساقیٔ کوثر کی مے سے کچھ ہم کو پلائے گا ساقی مضراب سے دل کی تاروں کو پھر خوب ہلائے گا ساقی جب ہر نگری سے پہنچیں گے دیوانے پیارے […]