کڑی دھوپ بھی، پر ہمارے لئے، خدا کی محبت کا سایہ رہا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم جون 2006ء میں صدسالہ جشن خلافت احمدیہ کے حوالہ سے مکرم عطاء کریم شاد صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: کڑی دھوپ بھی، پر ہمارے لئے، خدا کی محبت کا سایہ رہا لہو دے کے لَو کو بڑھاتے رہے ، چمن دل کا یوں جگمگایا […]

مکرم میجر ڈاکٹر محمود احمد شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍اگست 2006ء میں محترم میجر ڈاکٹر محمود احمد صاحب شہید کے بارہ میں مکرم ڈاکٹر منور احمد صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے۔ مکرم میجر ڈاکٹر محمود احمد صاحب مئی 1916ء میں محترم قاضی محمد شریف صاحب (ایگزیکٹو انجینئر محکمہ انہار) کے ہاں پیدا ہوئے۔ حضرت ڈاکٹر کرم الٰہی صاحبؓ آپ کے […]

اک آگ سی سینوں میں دہکائے ہوئے رہنا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍مئی 2006ء میں مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب کا خدام احمدیت سے منظوم خطاب شائع ہوا ہے۔ اس میں سے چند اشعار ہدیۂ قارئین ہیں: اک آگ سی سینوں میں دہکائے ہوئے رہنا سجدوں سے جبینوں کو چمکائے ہوئے رہنا بے چین سدا رہنا دنیا کی ضلالت پر گمراہیٔ عالم پر غم کھائے […]

محترم شیخ عبدالماجد صاحب

محترم شیخ عبدالماجد صاحب کا نام ’’علامہ اقبال اور احمدیت‘‘ نیز تحریکِ پا کستان اور تحریکِ آزادی کشمیر کی صحیح تاریخ کو پیش کرنے کے حوالہ سے کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔ آپ نے جماعت احمدیہ کے لٹریچر میں بہت مفید اضافے کئے۔ آپ حضرت شیخ عبدالقادر صاحب (سابق لالہ سوداگرمل) فاضل مربی سلسلہ […]

جو کوئے عشق میں جھولی دراز رکھتے ہیں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13 ؍اپریل 2006ء میں شائع ہونے والی مکرم ناصر احمد سید صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے۔ جو کوئے عشق میں جھولی دراز رکھتے ہیں وہ اپنے آپ کو دنیا سے باز رکھتے ہیں دلوں کا حال تو چھپتا نہیں چھپانے سے بھلا یہ اشک بھی رازوں کو راز رکھتے […]

کوہ نُور ہیرے کی کہانی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ 28 جولائی 2006ء میں مکرم مخدوم مجیب احمد صاحب طاہر کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں مشہور عالم کوہ نُور ہیرے کی تاریخ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس کے متعلق مشہور ہے کہ اسے ریاست دکن کے علاقے گول کنڈہ کی ایک کان سے نکالا گیا تھا۔ اس وقت ناتراشیدہ حالت […]

یہ خلافت کی جلوہ آرائی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍مئی 2006ء میں مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے جو آپ نے MTA پر حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کی سنگاپور سے روانگی کا منظر دیکھ کر کہا۔ اس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: یہ خلافت کی جلوہ آرائی جذبۂ شوق کی پذیرائی بے حجابانہ والہانہ تھی […]

محترم کیپٹن ڈاکٹربشیر احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17 ؍جولائی 2006ء میں مکرمہ بشریٰ مظفر صاحبہ نے اپنے مضمون میں اپنے والد محترم کیپٹن ڈاکٹر بشیر احمد صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترم ڈاکٹر بشیر احمد صاحب 27؍جولائی 1906ء کو سیالکوٹ کے گاؤں بوبک متراں میں پیدا ہوئے۔ پیدائشی احمدی تھے۔ 21 سال کی عمر میں ڈاکٹری کا کورس پاس […]

سنا رہے ہیں زمانے کو قرب حق کی نوید – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍مئی 2006ء میں ’’اہل وقف جدید‘‘ کے عنوان سے مکرم عبدالسلام اختر صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس میں سے چند اشعار ہدیۂ قارئین ہیں: سنا رہے ہیں زمانے کو قرب حق کی نوید در حبیب کے خدام ، اہل وقف جدید ہیں سر بکف وہ چراغ وفا کے پروانے کہ […]

محترم ڈاکٹر مجیب الرحمٰن پاشا صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍جولائی 2006ء میں محترم ڈاکٹر مجیب الرحمٰن پاشا صاحب سے متعلق مکرم محمد طارق محمود صاحب مربی سلسلہ کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ محترم ڈاکٹر پاشا صاحب کو 7؍مئی 2006ء کی شام آپ کے کلینک کے سامنے گولی مار کر شہید کردیا گیا تھا۔ اپنی شہادت کے روز محترم پاشا صاحب […]

انہیں زمیں سے اٹھاؤ یہ آبگینے ہیں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍جون 2006ء میں مکرم ناصر احمد سید صاحب کی ایک نظم ’’اشک کے نگینے‘‘ شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: انہیں زمیں سے اٹھاؤ یہ آبگینے ہیں شکستہ لوگ نہیں ہیں یہ سب سفینے ہیں تمام شب جو جلے ہیں نقیبِ شب بن کر انہیں کے ہاتھ […]

محترم چودھری فضل کریم صاحب آف کریم نگر فیصل آباد

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30 ؍ اگست 2006ء میں محترم چودھری فضل کریم صاحب کے خودنوشت حالات شائع ہوئے ہیں جو اُن کے بیٹے مکرم حامد کریم محمود صاحب (مبلغ سلسلہ) نے مرتب کئے ہیں۔ محترم چودھری فضل کریم صاحب آف کریم میڈیکل ہال فیصل آباد، اپنے خاندان میں اکیلے احمدی ہوئے۔ آپ اپنے حالات یوں […]

ہر پیڑ بریدہ سر اور بوم تماشائی – نظم

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ اپریل 2006ء میں مکرم اظہر احمد بزمی صاحب کی ایک غزل شائع ہوئی ہے۔ اس غزل میں سے انتخاب پیش ہے: ہر پیڑ بریدہ سر اور بوم تماشائی پھر بھی یہ کہے واعظ گلشن میں بہار آئی ہر سمت کھلے مقتل مسجد ہو کہ معبد ہو یہ خونِ گلستاں ہے کہ انجمن […]

جادو اور ٹونے ٹوٹکے کی حقیقت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍جولائی 2006ء میں مکرم عبدالوہاب احمد شاہد صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں جادو وغیرہ کی حقیقت اور اس بارہ میں اسلامی تعلیم کو بیان کیا گیا ہے۔ مذہب سے دوری اور قرآنی تعلیم سے ناواقفیت کے نتیجہ میں معاشرہ میں کئی قسم کے لایعنی امور تعویذ گنڈے، جادو ٹونے […]

مسجد ناصر سویڈن کی تعمیر نو

جماعت احمدیہ سویڈن کے ششماہی ’’الہدیٰ‘‘ جولائی تا دسمبر 2006ء میں سویڈن کے شہر گوتھن برگ میں مسجد ناصر کی تعمیرنو سے متعلق مکرم انور رشید صاحب سابق امیر کے قلم سے ایک ایمان افروز مضمون شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ نے سویڈن کے دورہ کے دوران ایک […]

خوشبو وہی ، چمن بھی وہی ، رنگِ گُل وہی – نظم

لجنہ اماء اللہ ناروے کے سہ ماہی ’’زینب‘‘ جنوری تا مارچ 2006ء میں مکرمہ طیبہ زین صاحبہ کی ایک طویل نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: خوشبو وہی ، چمن بھی وہی ، رنگِ گُل وہی دیکھو تو پڑھ کے بسملو شجرہ بہار کا لمحۂ دید غور سے دیکھا […]

حضرت سید میر محمد اسحق صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍ دسمبر 2005ء اور 25 و 27ستمبر 2006ء میں مکرم محمد داؤد صاحب کے مرتب کردہ تفصیلی مضمون میں حضرت میر محمد اسحق صاحبؓ کی سیرۃ کے مختلف ایمان افروز پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ذیل میں صرف وہی واقعات بیان کئے جارہے ہیں جو قبل ازیں اس کالم میں بیان […]

محترم ڈاکٹر عبدالہادی کیوسی صاحب

اسپرانٹو زبان کو پروفیسر ڈاکٹر ضامن ہوف نے بین الاقوامی رابطہ کی غرض سے 1887ء میں رائج کیا تھا۔ اس زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ پہلی بار محترم ڈاکٹر عبدالہادی کیوسی صاحب کو کرنے کی توفیق ملی۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍دسمبر 2005ء میں محترم ڈاکٹر عبدالہادی کیوسی صاحب کا ذکرخیر (مرسلہ: مکرم قریشی محمد […]

زمیں کی ایک کروٹ نے بدل ڈالے سماں سارے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍نومبر 2005ء میں شائع ہونے والی مکرمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ کی نظم ’’زمین کی ایک کروٹ نے‘‘ سے انتخاب پیش ہے: زمیں کی ایک کروٹ نے بدل ڈالے سماں سارے زمیں کی بند مٹھی میں ہیں اب سودوزیاں سارے پلک جھپکی تو آنکھوں نے دکھا ڈالی قیامت اِک کسی گردش میں […]

سیرۃ حضرت مولوی شیرعلی صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍نومبر 2005ء میں حضرت مولوی شیرعلی صاحبؓ کی سیرۃ سے چند ایمان افروز واقعات منتخب کرکے شائع کئے گئے ہیں۔ مکرم ماسٹر مولاداد صاحب بیان کرتے ہیں کہ 1942ء میں مَیں میعادی بخار سے بیمار ہوگیا اور طویل علالت کے باعث میری مالی حالت بھی کمزور ہوگئی۔ مَیں نے اپنے لڑکے کو […]

ہر دَور کے مہکانے کا سامان کیا ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍مارچ 2006ء میں ’’درد کا درمان‘‘ کے عنوان سے کہی گئی مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: ہر دَور کے مہکانے کا سامان کیا ہے ہم نے ہی زمانے پہ یہ احسان کیا ہے سینچا ہے ہر اک برگ و شجر اپنے لہو سے یوں شہر […]

حضرت سیٹھ عبدالرحمٰن صاحب مدراسیؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17 و 18؍دسمبر 2005ء میں حضرت سیٹھ عبدالرحمٰن صاحب مدراسیؓ کی ایمان افروز آپ بیتی شائع ہوئی ہے جو حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحبؓ نے حضرت مسیح موعودؑ کے ارشاد پر تحریر کرکے شائع فرمائی تھی۔ حضرت سیٹھ عبدالرحمٰن صاحبؓ مدراس کے ایک مشہور تاجر خاندان کے چشم و چراغ تھے۔ […]

رُخ سے کوئی حجاب ہٹاتا چلا گیا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍مئی 2006ء میں مکرم ناصر احمد سید صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس میں سے چند اشعار ہدیۂ قارئین ہیں: رُخ سے کوئی حجاب ہٹاتا چلا گیا میں زندگی کے بھید کو پاتا چلا گیا یہ کس کا لمس اُتر گیا میرے وجود میں یہ کس کا عکس روح میں آتا […]

مارکونی – ریڈیو کے موجد

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ ستمبر 2006ء میں ریڈیو کے موجد مارکونی کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ گگ لیمومارکونی اٹلی کے شہر بولونیا میں پیدا ہوا۔ اس کا والد امیر آدمی تھا اور اس نے مارکونی کو اچھی تعلیم دلوائی۔ مارکونی کو بجلی کے تجربات کرنے کا بہت شوق تھا۔ اسی زمانہ میں ایک […]

زندان ہجر میں کوئی روزن نہ باب تھا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍اپریل 2006ء میں شائع ہونے والی مکرم چودھری محمد علی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: زندان ہجر میں کوئی روزن نہ باب تھا وہ حبس تھا کہ سانس بھی لینا عذاب تھا اے حسن تام! علم بھی تُو تھا ، عمل بھی تُو لوح و قلم بھی تُو […]

محترم ماسٹر محمد یاسین صاحب

جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ جون 2006ء میں مکرمہ ماہم سلیم صاحبہ اپنے دادا محترم ماسٹر محمد یاسین صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آپ 1911ء میں ضلع گجرات کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ پیدائش کے کچھ عرصہ بعد آپ کے والد کی وفات ہوگئی۔ آپ کی والدہ بہت نیک […]