محترم شیخ محمد حسن صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍مئی 2006ء میں محترم شیخ محمد حسن صاحب کے بارہ میں ایک مضمون مکرمہ صفیہ بشیر سامی صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم شیخ محمد حسن صاحب 1909ء میں لدھیانہ میں محترم نور محمد صاحب کے ہاں پیدا ہوئے جو بہت خداترس تھے اور غریب یتیم کی پرورش اور امداد […]

جو بلند بامِ حروف سے ، جو پرے ہے دشتِ خیال سے – نظم

مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا کے مجلہ ’’الندا ء ‘‘ جولائی 2005ء تا جون 2006ء میں مکرم رشید قیصرانی صاحب کی ایک غزل شامل اشاعت ہے۔ اس غزل میں سے انتخاب پیش ہے: جو بلند بامِ حروف سے ، جو پرے ہے دشتِ خیال سے وہ کبھی کبھی مجھے جھانکتا ہے غزل کے شہرِ جمال سے […]

حضرت مصلح موعودؓ کی اذان سے محبت کے چند واقعات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍مئی 2006ء میں مکرم عبدالسمیع نون صاحب کے قلم سے حضرت مصلح موعودؓ کی اذان سے محبت کے چند واقعات شامل اشاعت ہیں۔ ایک شام مجلس عرفان کے بعد جب کسی نے اذان کہی تو حضورؓ نے فرمایا کہ اس اذان کی آواز تو میرے ساتھ کے گھر میں بھی نہیں گئی۔ […]

محترم میاں محمد صفدر لانگ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍نومبر 2006ء میں مکرمہ ف۔ا۔ لانگ صاحبہ کے قلم سے اُن کے نانا کے بھائی محترم میاں محمد صفدر صاحب کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ محترم میاں صاحب لانگ ضلع جھنگ کے رہائشی تھے۔ 1955ء میں چودہ سال کی عمر میں ایک روز چارہ کاٹ رہے تھے کہ ایک کاغذ ملا […]

آج سے سو سال پہلے ہم نے دیکھا اک نشاں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍جنوری 2006ء میں شامل اشاعت مکرم چودھری شبیر احمد صاحب کی ایک نظم ’’مضمون بالا رہا‘‘ سے انتخاب پیش ہے: آج سے سو سال پہلے ہم نے دیکھا اک نشاں جس نشاں سے محوِ حیرت ہوگیا سارا جہاں منعقد لاہور میں اک جلسہ اعظم ہوا اہل مذہب کو تھی جس میں دعوت […]

احمدیہ مرکز سورینام کی یادیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍نومبر 2006ء میں مکرم میر غلام احمد نسیم صاحب نے احمدیہ مرکز سورینام کے حوالہ سے اپنی یادیں بیان کی ہیں۔ وہ لکھتے ہیں کہ مَیں 5؍جنوری 1966ء کو جنوبی امریکہ کے ملک گی آنا پہنچا۔ کچھ عرصہ بعد ہمسایہ ملک سورینام جانے کا پروگرام بنا جو پہلے ڈَچ گی آنا کہلاتا […]

محترم ملک محمد اقبال صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍دسمبر 2006ء میں محترم ملک محمد اقبال صاحب آف نارنگ منڈی کا ذکرخیر کرتے ہوئے مکرم عبدالباسط بٹ صاحب لکھتے ہیں کہ محترم ملک محمد اقبال صاحب کا تعلق اہل حدیث مسلک سے تھا۔ میٹرک کے دوران اپنے ایک کلاس فیلو سے معلومات حاصل کرکے بعد تحقیق 1986ء میں احمدیت کی آغوش […]

حضرت میاں عبدالرحمٰن صاحب بھیرویؓ

بھیرہ ایک قدیم قصبہ ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق 326ق م میں سکندراعظم نے یونان واپسی سے پہلے اپنی فوج کے ساتھ دو روز تک یہاں قیام کیا تھا۔ اس شہر میں حضرت مولانا نورالدین صاحبؓ کے علاوہ بھی مسیح محمدی کے بہت سے جانثار پیدا ہوئے۔ اُنہی میں حضرت میاں قمرالدین صاحبؓ کے بیٹے […]

حضرت داؤد جان شہید اور ان کا خاندان

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ جون 2006ء میں مکرم دا ؤد جان صاحب شہید کابل کے حالات واقعات اور ان کے اہل خانہ پر مصائب کا بیان اُن کے بیٹے محترم ابراہیم جان صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ اس بارہ میں ایک مختصر مضمون قبل ازیں ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 5؍جون 1998ء کے اسی کالم […]

عصر بیمار کی اب دوا اَور ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍دسمبر 2005ء میں شامل اشاعت مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کی ایک نظم ’’علم صداقت‘‘ سے انتخاب پیش ہے: عصر بیمار کی اب دوا اَور ہے حال پہلے سے اس کا بُرا اَور ہے کون نکلا ہے علم صداقت لئے گرم پھر کوئی کرب و بلا اَور ہے سر تو سردار کا […]

شمس العلماء سید میر حسن صاحب سیالکوٹی

حضرت مسیح موعودؑ کے قیام سیالکوٹ 1864ء اور 1868ء کے زمانہ میں مولانا سید میر حسن صاحب کا تعلق آپ ؑ سے رہا۔ ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ اپریل 2006ء میں شمس العلماء سید میر حسن صاحب سیالکوٹی کے بارہ میں ایک تحقیقی مضمون مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مولانا […]

نیک بندوں سے کبھی خالی نہیں ہوتا جہاں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍فروری 2006ء میں جناب پنڈت میلا رام وفا صاحب ایڈیٹر ویربھارت (دہلی) کا کہا گیا حضرت مصلح موعودؓ کو عقیدت کا منظوم سلام شامل اشاعت ہے۔ اس طویل نظم سے انتخاب ملاحظہ کیجئے: نیک بندوں سے کبھی خالی نہیں ہوتا جہاں ابتدائے آفرینش سے ہے ایسا انتظام آج بھی مرزا بشیرالدین احمد […]

ثریا – ستاروں کا ایک مجموعہ

’’ثریا‘‘ ستاروں کے ایک مجموعہ کا نام ہے۔ لفظ ثریا ثروی کی تصغیر ہے جس کے معنی مالدار کے ہیں اور اس نام کی وجہ ستاروں کی کثرت ہے۔ انگریزی میں اسے Pleiades کہتے ہیں جو یونانی لفظ ہے جس کا مطلب ہے فاختائیں۔ ثریا کا ایک نام ’’النجم‘‘ بھی ہے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍نومبر […]

کائنات، آغاز سے انجام تک (بِگ بینگ اور بلیک ہول کے نظریات)

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ مئی 2007ء میں مکرم آر، ایس بھٹی صاحب کا کائنات کے آغاز اور انجام سے متعلق ایک معلوماتی مضمون شامل اشاعت ہے۔ کائنات کے آغاز کے بارے میں آج قریباً تمام سائنسدان بگ بینگ تھیوری پر متفق ہیں جسے 1927ء میں Georges Lemaitre نے پیش کیا اور بعد میں ہبل نے اس […]

جامعہ احمدیہ – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍فروری 2006ء میں ’’جامعہ احمدیہ‘‘ کے حوالہ سے مکرم راجہ منیر احمد خان صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس طویل نظم سے انتخاب ملاحظہ کیجئے: مہدی دوراں نے ڈالی تھی بنا بعد از دعا ایک ادارے کی کہ جس میں ہو فقط خوفِ خدا اس کا ہر اک کام بابرکت […]

محترم سید ولی اللہ شاہ صاحب

محترم سید ولی اللہ شاہ صاحب سابق مربی سلسلہ مشرقی افریقہ 28؍ستمبر 2006 کو لاہور میں وفات پاگئے۔ آپ 22؍دسمبر 1924ء کو محترم سید محمد لطیف شاہ صاحب آف لاہور کے ہاں پیدا ہوئے۔ میٹرک اور مولوی فاضل کرنے کے بعد 1944ء میں زندگی وقف کردی۔ 1945ء میں مشرقی افریقہ بھجوائے گئے جہاں گیارہ سال […]

مکرم ہارون جالو صاحب

مربی سلسلہ سیرالیون مکرم ہارون جالو صاحب 14؍ستمبر 2006ء کو وفات پاگئے۔ آپ نے جامعہ احمدیہ ربوہ سے 1987ء میں مبشر کی ڈگری حاصل کی تھی اور نہایت اخلاص، فدائیت اور مستعدی کے ساتھ اپنے مفوضہ فرائض سرانجام دیتے رہے تھے۔ آپ موصی تھے لہٰذا تدفین سیرالیون کے مقبرہ موصیان میں عمل میں آئی۔ حضرت […]

محترم پیر معین الدین صاحب

حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے داماد محترم پیر معین الدین صاحب 12؍ستمبر 2006ء کو لاہور میں وفات پاگئے۔ آپ 25؍دسمبر 1925ء کو محترم پیر اکبر علی صاحب آف فیروزپور کے ہاں پیدا ہوئے۔ 26؍اکتوبر 1944ء کو زندگی وقف کی اور حضرت مصلح موعودؓ کے ارشاد پر تعلیم کا حصول جاری رکھا۔ گورنمنٹ کالج […]

محترم عبدالجلیل عشرت صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍مارچ 2006ء میں محترم عبدالجلیل عشرت صاحب کا مختصر ذکر خیر مکرم محمد سعید احمد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم عشرت صاحب جناب عبدالمجید سالک صاحب (مالک و مدیراعلیٰ اخبار ’’انقلاب‘‘ لاہور) کے چھوٹے بھائی تھے مگر اس تعلق کو عام طور پر ظاہر نہ کرتے تھے کیونکہ سالک […]

حضرت مرزا عبدالحق صاحب

بے لوث خادم سلسلہ اور معروف قانون دان حضرت مرزا عبدالحق صاحب 26؍اگست 2006ء کو بعمر 106سال وفات پاگئے۔ حضرت مرزا صاحب جنوری 1900ء میں جالندھر میں قادر بخش صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ بچپن میں ہی والدین کے سایہ سے محروم ہوگئے تو اپنے بڑے بھائی بابو عبدالرحمٰن صاحب کے پاس شملہ میں رہے۔ […]

اسلام اور رحم کی بناء پر قتل کا جدید رجحان (Islam & Mercy Killing)

جماعت احمدیہ کینیڈا کے ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کا جون تا اگست 2006ء کا شمارہ ’’جلسہ سالانہ نمبر‘‘ کے طور پر شائع ہوا ہے۔ A4سائز کے ساڑھے تین سو صفحات پر مشتمل یہ ضخیم رسالہ (اردو و انگریزی میں) جلسہ سالانہ 2005ء کی تفصیلی رپورٹس، جلسہ پر کی جانے والی تقاریر اور یادگار تصاویر پر مشتمل […]

زمانے میں خیالِ بیش و کم رکھنا ہی پڑتا ہے – نظم

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ فروری 2006ء میں شامل اشاعت ایک غزل (جو بغیر نام کے شائع ہوئی ہے) میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: زمانے میں خیالِ بیش و کم رکھنا ہی پڑتا ہے نظر میں راہ کا ہر پیچ و خم رکھنا ہی پڑتا ہے وفا کی فصل کو ہر دم طراوت کی ضرورت ہے […]

احمدیہ گزٹ کا فضل عمر ہسپتال نمبر

فضل عمر ہسپتال ربوہ کی بنیاد 20؍فروری 1956ء کو رکھی گئی تھی اور اس کا افتتاح حضرت مصلح موعودؓ نے 1958ء میں فرمایا۔ جماعت احمدیہ امریکہ کے انگریزی ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کا اپریل 2006ء کا شمارہ ’’فضل عمر ہسپتال ربوہ نمبر‘‘ کے طور پر شائع ہوا ہے۔ اس میں نہ صرف ہسپتال کے کوائف، اس […]

غیرمسلموں میں شادی ۔ ایک انتباہ

حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ سے ایک مجلس میں اہل کتاب سے شادی کے بارہ میں سوال ہوا تو آپؒ نے فرمایا: ’’پھر دیکھ لو! اگر بچے اپنی والدہ کے مذہب پر اور معاشرے پر رہے تو کیا تم برداشت کرلوگے کہ وہ گرجا جائیں اور عیسائی معاشرے کی طرح بودوباش اختیار کرلیں؟‘‘۔ جماعت احمدیہ […]

سیرت حضرت مسیح موعودؑ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20 مارچ2006ء میں حضرت مولانا عبدالکریم صاحب سیالکوٹیؓ کے قلم سے حضرت مسیح موعودؑ کی سیرۃ مبارکہ کے بعض پہلو شامل اشاعت ہیں۔ امراض وبائیہ سے بچاؤ کا روحانی نسخہ امراض وبائیہ کا تذکرہ ہوا تو حضرت مسیح موعودؑ نے فرمایا: یہ ایام برسات کے معمولاً خطرناک ہوا کرتے ہیں۔ طبیب کہتے […]

حریم حسن کے کس کس لقب سے یاد کروں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍جنوری 2006ء میں حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہؓ کے بارہ میں مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: حریم حسن کے کس کس لقب سے یاد کروں مبارکہ تو فقط ایک نام تھا تیرا دوائے چارہ گری اور دعائے نیم شبی یہ فیضِ عام بھی جاری […]