خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ یکم مئی 2009ء
اصل نفع پہنچانے والی ذات خداتعالیٰ ہی کی ہے۔ اس لئے اسی کی عباد ت کرو۔ اللہ تعالیٰ فرماتاہے کہ وہ تمام چیزیں جن پر تمہاری زندگی کا انحصار ہے ان کا پیدا کرنے والامَیں ہوں اور میرے اذن سے ہی یہ نفع رساں بھی ہو سکتی ہیں یا نقصان پہنچانے والی بن سکتی ہیں۔…
