محترم مولوی بشارت احمد بشیر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍مئی 2006ء میں مکرم عبدالوہاب بن آدم صاحب امیر غانا کے قلم سے محترم مولوی بشارت احمد بشیر صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ جب مَیں ٹی آئی احمدیہ سیکنڈری سکول کماسی کا طالبعلم تھا تو محترم بشارت احمد بشیر صاحب بھی کماسی میں مقیم تھے۔ […]

مٹ پایا نہ قسمت کا لکھا اب کے برس بھی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6 مارچ 2006ء میں ’’راضی بہ رضا‘‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔ یہ نظم حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے دورۂ قادیان کے موقع پر کہی گئی۔ مٹ پایا نہ قسمت کا لکھا اب کے برس بھی ان […]

حضرت مولانا نذیر احمد مبشر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍جون 2006ء میں مکرم عبدالحلیم سحر صاحب کے قلم سے حضرت مولانا نذیر احمد مبشر صاحب کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے جو دراصل ایسے ایمان افروز واقعات پر مشتمل ہے جو مضمون نگار نے حضرت مولوی صاحب سے سنے ہوئے ہیں۔ قبل ازیں اسی کالم کے متعدد مضامین میں […]

دعا کی تاثیر اور قبولیت کے طریق

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍مئی 2006ء میں دعا کی تاثیر اور قبولیت کے طریق سے متعلق مکرم اشرف کاہلوں صاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں:۔ ’’دعا اور تدبیر انسانی طبیعت کے دو طبعی تقاضے ہیں کہ جو قدیم سے اور جب سے کہ انسان پیدا ہوا ہے دو […]

وہ پاک و ذکی رحمت و قربت کا نشاں تھا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍فروری 2006ء میں حضرت مصلح موعودؓ کی یاد میں کہی گئی مکرم طارق بشیر صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: وہ پاک و ذکی رحمت و قربت کا نشاں تھا شیریں تھا سخن اس کا تو پُرسوز بیاں تھا تھا فضل خداوند کی تصویر سراپا ہر جہت سے تھا […]

محترم چودھری محمد شریف صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍مئی 2006ء میں مکرم پروفیسر مبارک احمد طاہر صاحب اپنے ماموں محترم چودھری محمد شریف صاحب کا مختصر ذکرخیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ 1923ء میں لدھیانہ کے گاؤں علی پور میں محترم چودھری عطاء محمد پٹواری صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ اگرچہ آپ کوآپریٹو سوسائٹیز کے اسسٹنٹ رجسٹرار بھی رہے […]

حضرت ڈاکٹر بدرالدین احمد صاحبؓ

حضرت ڈاکٹر کیپٹن حافظ بدرالدین احمد صاحبؓ 1898ء میں حضرت خانصاحب مولوی فرزند علی صاحبؓ (سابق ناظر اعلیٰ) کے ہاں پیدا ہوئے۔ 1900ء میں آپؓ کے داداحضرت حکیم مولوی عمر دین صاحبؓ نے قادیان جاکر مع دیگر افراد خاندان دستی بیعت کا شرف حاصل کیا تو اُس وقت ڈاکٹر صاحبؓ بھی ساتھ تھے۔ بعد میں […]

عظیم موجد تھامس اِلوا ایڈیسن

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ اپریل 2006ء میں عظیم موجد تھامس اِلوا ایڈیسن کے بارہ میں ایک معلوماتی مضمون (مرسلہ: قمر رشید بلوچ صاحب) اور روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍اکتوبر 2006ء میں بلب کی ایجاد سے متعلق ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ ایڈیسن 11؍فروری1847ء کو امریکی ریاست اوہایو کے قصبہ میلان میں پیدا ہوا۔ غربت کی وجہ سے […]

محترم محمد یعقوب امجد صاحب

محترم محمد یعقوب امجد صاحب 31دسمبر 1931ء کو عینوباجوہ ضلع نارووال میں مکرم میاں اللہ دتّہ صاحب سیالکوٹی کے ہاں پیدا ہوئے۔ اگرچہ آپ کے دادا نے 1908ء میں بذریعہ خط احمدیت قبول کرلی تھی لیکن جلد ہی اُن کی وفات ہوگئی۔ 1910ء میں جب آپ کے والد نے قادیان جاکر حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ کی […]

تیری توقیر بڑی ہے تری عظمت کی قسم – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍فروری 2006ء میں ’’مقام محمودؓ‘‘ کے عنوان سے کہی گئی جناب اختر گوبندپوری صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: تیری توقیر بڑی ہے تری عظمت کی قسم میں نے دیکھا ہے تجھے چشم بصیرت کی قسم تُو وہی جلوۂ موعود ہے دنیا کے لئے مجھ کو احساس درخشاں کی […]

پالتو جانوروں کی شناخت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍مئی 2006ء میں مکرم بریگیڈیئر(ر) سید ممتاز احمد صاحب کا ایک مختصر مضمون شائع ہوا ہے جس میں پالتو جانوروں کی شناخت سے متعلق قیمتی معلومات بیان کی گئی ہیں۔ مالک کے لئے اپنے مویشی کی پہچان بہت اہم ہے اور اس کی قانونی ضرورت بھی پیش آسکتی ہے۔ بھیڑ بکریوں اور […]

محترم شیخ محمد حسن صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍مئی 2006ء میں محترم شیخ محمد حسن صاحب کے بارہ میں ایک مضمون مکرمہ صفیہ بشیر سامی صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم شیخ محمد حسن صاحب 1909ء میں لدھیانہ میں محترم نور محمد صاحب کے ہاں پیدا ہوئے جو بہت خداترس تھے اور غریب یتیم کی پرورش اور امداد […]

جو بلند بامِ حروف سے ، جو پرے ہے دشتِ خیال سے – نظم

مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا کے مجلہ ’’الندا ء ‘‘ جولائی 2005ء تا جون 2006ء میں مکرم رشید قیصرانی صاحب کی ایک غزل شامل اشاعت ہے۔ اس غزل میں سے انتخاب پیش ہے: جو بلند بامِ حروف سے ، جو پرے ہے دشتِ خیال سے وہ کبھی کبھی مجھے جھانکتا ہے غزل کے شہرِ جمال سے […]

حضرت مصلح موعودؓ کی اذان سے محبت کے چند واقعات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍مئی 2006ء میں مکرم عبدالسمیع نون صاحب کے قلم سے حضرت مصلح موعودؓ کی اذان سے محبت کے چند واقعات شامل اشاعت ہیں۔ ایک شام مجلس عرفان کے بعد جب کسی نے اذان کہی تو حضورؓ نے فرمایا کہ اس اذان کی آواز تو میرے ساتھ کے گھر میں بھی نہیں گئی۔ […]

محترم میاں محمد صفدر لانگ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍نومبر 2006ء میں مکرمہ ف۔ا۔ لانگ صاحبہ کے قلم سے اُن کے نانا کے بھائی محترم میاں محمد صفدر صاحب کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ محترم میاں صاحب لانگ ضلع جھنگ کے رہائشی تھے۔ 1955ء میں چودہ سال کی عمر میں ایک روز چارہ کاٹ رہے تھے کہ ایک کاغذ ملا […]

آج سے سو سال پہلے ہم نے دیکھا اک نشاں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍جنوری 2006ء میں شامل اشاعت مکرم چودھری شبیر احمد صاحب کی ایک نظم ’’مضمون بالا رہا‘‘ سے انتخاب پیش ہے: آج سے سو سال پہلے ہم نے دیکھا اک نشاں جس نشاں سے محوِ حیرت ہوگیا سارا جہاں منعقد لاہور میں اک جلسہ اعظم ہوا اہل مذہب کو تھی جس میں دعوت […]

احمدیہ مرکز سورینام کی یادیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍نومبر 2006ء میں مکرم میر غلام احمد نسیم صاحب نے احمدیہ مرکز سورینام کے حوالہ سے اپنی یادیں بیان کی ہیں۔ وہ لکھتے ہیں کہ مَیں 5؍جنوری 1966ء کو جنوبی امریکہ کے ملک گی آنا پہنچا۔ کچھ عرصہ بعد ہمسایہ ملک سورینام جانے کا پروگرام بنا جو پہلے ڈَچ گی آنا کہلاتا […]

محترم ملک محمد اقبال صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍دسمبر 2006ء میں محترم ملک محمد اقبال صاحب آف نارنگ منڈی کا ذکرخیر کرتے ہوئے مکرم عبدالباسط بٹ صاحب لکھتے ہیں کہ محترم ملک محمد اقبال صاحب کا تعلق اہل حدیث مسلک سے تھا۔ میٹرک کے دوران اپنے ایک کلاس فیلو سے معلومات حاصل کرکے بعد تحقیق 1986ء میں احمدیت کی آغوش […]

حضرت میاں عبدالرحمٰن صاحب بھیرویؓ

بھیرہ ایک قدیم قصبہ ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق 326ق م میں سکندراعظم نے یونان واپسی سے پہلے اپنی فوج کے ساتھ دو روز تک یہاں قیام کیا تھا۔ اس شہر میں حضرت مولانا نورالدین صاحبؓ کے علاوہ بھی مسیح محمدی کے بہت سے جانثار پیدا ہوئے۔ اُنہی میں حضرت میاں قمرالدین صاحبؓ کے بیٹے […]

حضرت داؤد جان شہید اور ان کا خاندان

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ جون 2006ء میں مکرم دا ؤد جان صاحب شہید کابل کے حالات واقعات اور ان کے اہل خانہ پر مصائب کا بیان اُن کے بیٹے محترم ابراہیم جان صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ اس بارہ میں ایک مختصر مضمون قبل ازیں ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 5؍جون 1998ء کے اسی کالم […]

عصر بیمار کی اب دوا اَور ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍دسمبر 2005ء میں شامل اشاعت مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کی ایک نظم ’’علم صداقت‘‘ سے انتخاب پیش ہے: عصر بیمار کی اب دوا اَور ہے حال پہلے سے اس کا بُرا اَور ہے کون نکلا ہے علم صداقت لئے گرم پھر کوئی کرب و بلا اَور ہے سر تو سردار کا […]

شمس العلماء سید میر حسن صاحب سیالکوٹی

حضرت مسیح موعودؑ کے قیام سیالکوٹ 1864ء اور 1868ء کے زمانہ میں مولانا سید میر حسن صاحب کا تعلق آپ ؑ سے رہا۔ ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ اپریل 2006ء میں شمس العلماء سید میر حسن صاحب سیالکوٹی کے بارہ میں ایک تحقیقی مضمون مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مولانا […]

نیک بندوں سے کبھی خالی نہیں ہوتا جہاں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍فروری 2006ء میں جناب پنڈت میلا رام وفا صاحب ایڈیٹر ویربھارت (دہلی) کا کہا گیا حضرت مصلح موعودؓ کو عقیدت کا منظوم سلام شامل اشاعت ہے۔ اس طویل نظم سے انتخاب ملاحظہ کیجئے: نیک بندوں سے کبھی خالی نہیں ہوتا جہاں ابتدائے آفرینش سے ہے ایسا انتظام آج بھی مرزا بشیرالدین احمد […]

ثریا – ستاروں کا ایک مجموعہ

’’ثریا‘‘ ستاروں کے ایک مجموعہ کا نام ہے۔ لفظ ثریا ثروی کی تصغیر ہے جس کے معنی مالدار کے ہیں اور اس نام کی وجہ ستاروں کی کثرت ہے۔ انگریزی میں اسے Pleiades کہتے ہیں جو یونانی لفظ ہے جس کا مطلب ہے فاختائیں۔ ثریا کا ایک نام ’’النجم‘‘ بھی ہے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍نومبر […]

کائنات، آغاز سے انجام تک (بِگ بینگ اور بلیک ہول کے نظریات)

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ مئی 2007ء میں مکرم آر، ایس بھٹی صاحب کا کائنات کے آغاز اور انجام سے متعلق ایک معلوماتی مضمون شامل اشاعت ہے۔ کائنات کے آغاز کے بارے میں آج قریباً تمام سائنسدان بگ بینگ تھیوری پر متفق ہیں جسے 1927ء میں Georges Lemaitre نے پیش کیا اور بعد میں ہبل نے اس […]

جامعہ احمدیہ – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍فروری 2006ء میں ’’جامعہ احمدیہ‘‘ کے حوالہ سے مکرم راجہ منیر احمد خان صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس طویل نظم سے انتخاب ملاحظہ کیجئے: مہدی دوراں نے ڈالی تھی بنا بعد از دعا ایک ادارے کی کہ جس میں ہو فقط خوفِ خدا اس کا ہر اک کام بابرکت […]