یہ اک حقیقت ہے زندگی میں جو تُو نہیں ہے تو جاں نہیں ہے – نظم

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ نومبر 2003ء میں شامل اشاعت مکرمہ رابعہ بشریٰ صاحبہ کی ایک غزل سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: یہ اک حقیقت ہے زندگی میں جو تُو نہیں ہے تو جاں نہیں ہے مگر دلوں میں ہے عکس تیرا کہ نقش تیرا کہاں نہیں ہے وہ جس نے روح کو سرور بخشا، قرار جاں کو […]

مکرم شاہ عالم صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍جنوری 2004ء میں مکرم شاہ عالم صاحب شہید بنگلہ دیش کا ذکر خیرکرتے ہوئے مکرم محمد امداد الرحمن صدیقی صاحب مربی سلسلہ تحریر کرتے ہیں کہ آپ 4؍اگست 1989ء کو بیعت کرکے جماعت احمدیہ میں شامل ہوئے۔ اس کی تقریب اس طرح پیدا ہوئی کہ جب آپ کے گاؤں راگھوناتھپور باغ کے […]

جماعت احمدیہ بینن کی ترقیات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم جنوری 2004ء میں مکرم مرزا انوار الحق صاحب مربی سلسلہ نے اپنے مضمون میں بینن میں عظیم الشان ترقیات کے حوالہ سے بیان کیا ہے کہ وہاں انقلابی کامیابیاں تو دراصل حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ کی فرنچ سپیکنگ ممالک میں جماعتی ترقی سے متعلق رؤیا اور آپ کی خاص ذاتی دلچسپی […]

چاند ہے گویا ترے نُور کا مظہر جاناں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍دسمبر 2003ء کی زینت مکرم مہدی علی چودھری صاحب کی ایک نعت سے انتخاب پیش ہے: چاند ہے گویا ترے نُور کا مظہر جاناں اور ہر گل تری خوشبو سے معطر جاناں تیرے ہی نفس سے پائی ہے ہر اِک ذرّے نے حیات ہر ستارہ ہوا لولاک کا منظر جاناں تُو ہی […]

یہ مہر و ماہ اس کے ستارے اسی کے ہیں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍جنوری میں شامل اشاعت مکرمہ امۃالرشید بدر صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: یہ مہر و ماہ اس کے ستارے اسی کے ہیں یہ جھلملاتے نُور کے دھارے اسی کے ہیں پھولوں میں حسن ، تازگی ، خوشبو اسی کی ہے قوسِ قزح میں رنگ یہ سارے اُسی کے ہیں […]

محترم صاحبزادہ مرزا رفیع احمد صاحب کی وفات

محترم صاحبزادہ مرزا رفیع احمد صاحب ابن حضرت خلیفۃالمسیح الثانیؓ مورخہ 15 ؍جنوری 2004ء بعمر77 سال حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے ربوہ میں وفات پاگئے۔ آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ میں ہوئی۔ آپ مورخہ 5؍ مارچ 1927ء کو حضرت سارہ بیگم صاحبہ کے بطن سے قادیان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے […]

مکرم سمیع اللہ قمر صاحب کی وفات

مکرم سمیع اللہ قمر صاحب امیر ومشنری انچارج زمبابوے ابن مکرم عطاء اللہ صاحب سابق اسسٹنٹ مینیجر سندھ جیننگ اینڈ پریسنگ فیکٹری 28 دسمبر 2003ء کر ہرارے (زمبابوے) میں حرکت قلب بند ہوجانے سے وفات پاگئے۔ آپ 31 ؍اگست1951ء کو کنری سندھ میں پیدا ہوئے۔ کنری سے ہی میٹرک کا امتحان پاس کر کے 1969ء […]

محترم مولانا محمد سعید انصاری صاحب کی وفات

محترم مولانا محمد سعید انصاری صاحب مربی سلسلہ 9 ؍جنوری 2004ء بروز جمعۃ المبارک بعمر 88 سال لاہور میں وفات پا گئے۔ آپ موصی تھے، تدفین بہشتی مقبرہ میں ہوئی۔ آپ مورخہ 10 مارچ 1916ء بروز جمعہ تحصیل بٹالہ کے ایک گاؤں میں حضرت حکیم مولوی محمد اعظم صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم […]

محترم شیخ محبوب عالم خالد صاحب کی وفات

صدر، صدر انجمن احمدیہ پاکستان محترم شیخ محبوب عالم خالدصاحب 12 ؍جنوری 2004ء کو ربوہ میں وفات پاگئے۔ آپ 13 ؍اپریل1909ء کو نکودر ضلع جالندھر میں محترم خانصاحب فرزند علی خانصاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔1921ء میں مدرسہ احمدیہ قادیان میں داخلہ لیا۔ 1931ء میں مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا۔ 1936ء میں گورنمنٹ کالج لاہور […]

’’ڈاکٹر عبد السلام کو سلام‘‘

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ جنوری 2005ء میں مکرمہ زینت محمود صاحبہ کے محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے بارہ میں ایک انگریزی مضمون کا اردو ترجمہ (از مکرم حافظ سمیع اللہ صاحب) شامل اشاعت ہے۔ 1925ء میں ضلع جھنگ کے ایک فرد کو اس کی دعاؤں کے نتیجہ میں یہ رؤیا دکھائی گئی کہ ایک بچہ اس […]

حضرت مصلح موعودؓ کی روایات کی روشنی میں حضرت مسیح موعودؑ کی سیرت مبارکہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍جنوری 2004ء میں ایک تفصیلی مضمون (مرتبہ مکرم حبیب الرحمن زیروی صاحب) میں حضرت مصلح موعودؓ کی روایات کی روشنی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرۃ مبارکہ بیان کی گئی ہے۔ حضرت مسیح موعودؑ کے دادا کی عالی ہمتی حضرت مصلح موعودؓ نے بیان فرمایا کہ حضرت مسیح موعودؑ سنایا […]

شہر ہے اِک درد کا منظر ترے جانے کے بعد – نظم

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا ستمبر و اکتوبر 2003ء کی زینت مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے۔ یہ نظر آپ نے جلسہ سالانہ برطانیہ 2003ء کے موقع پر حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کے مزار پر حاضری کے بعد کہی تھی: شہر ہے اِک درد کا منظر ترے جانے کے بعد مَیں بھی […]

چاک داماں سیے نہیں ہوتے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍اکتوبر 2003ء میں شامل اشاعت مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: چاک داماں سیے نہیں ہوتے اتنے احساں کیے نہیں ہوتے ہے نظر میں سدا وہ مست نظر ہم کبھی بے پیے نہیں ہوتے کتنی سیدھی ہے راہ صدق و وفا صدق میں زاویے نہیں ہوتے

طاہر ہارٹ (Heart) انسٹیٹیوٹ ربوہ

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی خواہش تھی کہ فضل عمر ہسپتال ربوہ کو جدید ہسپتال بنایا جائے اور یہاں دل کے امراض کا علاج بھی جدید طریقہ علاج کے مطابق کیا جائے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍دسمبر 2003ء کے مطابق فضل عمر ہسپتال ربوہ میں 23؍نومبر 2003ء کو ایک نئے ونگ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے […]

آسٹریلیا کے پہلے احمدی۔ حضرت حسن موسیٰ خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم جنوری 2004ء میں شامل اشاعت ایک مختصر تاریخی مضمون میں مکرم خالد سیف اللہ صاحب رقمطراز ہیں کہ حضرت حسن موسیٰ خان صاحب آسٹریلیا کے پہلے احمدی ہیں۔ آپ افغان نژاد ترین قبیلہ کے فرد تھے ۔ 1842ء میں پیدا ہوئے اور 1862ء میں اونٹوں کے قافلے لے کر آسٹریلیا آئے۔ […]

محترم عبدالعزیز بھامبڑی صاحب

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا ستمبر و اکتوبر 2003ء میں مکرم راضیہ سرفراز خان صاحبہ اپنے والد محترم عبدالعزیز بھامبڑی صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آپ 1918ء میں ضلع گورداسپور کے گاؤں بھامبڑ میں پیدا ہوئے۔ اپنی ساری برادری میں آپ کے والد محترم چودھری عبدالکریم صاحب ہی احمدی تھے۔ محترم بھامبڑی […]

آپ کے جو قلم سے رقم ہوگئی – نظم

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ ستمبر 2003ء میں مکرمہ درّثمین طاہر صاحبہ کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: آپ کے جو قلم سے رقم ہوگئی درد کی داستاں معتبر ہوگئی زندگی ہم غریبوں کی کیا خوب تھی آپ کے ساتھ جتنی بسر ہوگئی آپ کی شب کو بے درد سمجھے گا […]

محترم صوبیدار عبدالمنان دہلوی صاحب

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ ستمبر 2003ء میں مکرمہ امۃالرحیم صاحبہ اپنے والد محترم صوبیدار عبدالمنان دہلوی صاحب کا ذکر خیر کرتی ہیں۔ محترم صوبیدار صاحب 23؍اپریل 1916ء کو دہلی میں پیدا ہوئے اور بچپن میں ہی اپنے والدین کے ہمراہ قادیان آگئے۔ 1936ء سے 1955ء تک حضرت مصلح موعودؓ کی زیرہدایت مختلف جماعتی کاموں میں مصروف […]

حضرت مولوی رحمت علی صاحبؓ

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اکتوبر 2003ء میں حضرت مولوی رحمت علی صاحبؓ کا ذکر خیر مکرم عطاء الوحید باجوہ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپؓ 1867ء میں ارائیں قوم کے ایک متموّل خاندان میں پیدا ہوئے۔ اپنے والد کے اکلوتے بیٹے تھے۔ بچپن قادیان کے قریب پھیروچچی گاؤں میں گزارا۔ وہیں پرائمری پاس کی۔ […]

حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحبؓ

کینیڈا سے شائع ہونے والے رسالہ ’’نحن انصاراللہ‘‘ جولائی تا دسمبر 2003ء میں مکرم سید جمیل احمد شاہ صاحب بیان کرتے ہیں کہ میرا بچپن حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحبؓ کے گھر میں گزرا۔ میری والدہ بھی اسی خاندان کی پروردہ ہیں اور آپؓ نے ہی اُن کی شادی کا انتظام کیا۔ یہ میری […]

حضرت مسیح موعودؑ کا اکرام ضیف

ماہنامہ ’’خالد‘‘ اکتوبر 2003ء میں مکرم احمد طاہر مرزا صاحب نے حضرت مسیح موعودؑ کے مہمان نوازی کے بعض واقعات بیان کئے ہیں۔ حضرت حافظ نبی بخش صاحبؓ بیان فرماتے ہیں کہ جب کبھی مہمان زیادہ ہوتے تو حضورؑ گول کمرہ کے فرش پر مہمانوں کے ساتھ کھانا کھاتے۔ کئی دفعہ مَیں نے حضورؑ کے […]

الٰہی دعا کا ثمر چاہئے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍دسمبر 2003ء میں شامل اشاعت مکرمہ رفعت شہناز صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: الٰہی دعا کا ثمر چاہئے محبت کی بس اک نظر چاہئے کھلے بابِ رحمت ، بلا دُور ہو دعاؤں کا ایسا ہنر چاہئے عطا ہو جہاں روز و شب بے حساب گدا کو تو ایسا ہی […]

اخلاق پر خوراک کا اثر

حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خدا تعالیٰ سے علم پاکر جن عظیم الشان اسرار سے پردہ اٹھایا ہے ان میں ایک خوراک کا اخلاق پر اثر بھی ہے۔ آپؑ نے فرمایا کہ نہ صرف خوراک بلکہ کھانے پینے کے طریقے بھی انسان کی اخلاقی اور روحانی حالتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ قرآن کریم […]

مکرم ماسٹر محمد ابراہیم صاحب

محترم ماسٹر محمد ابراہیم صاحب حضرت میاں فضل کریم صاحبؓ آف گوجرنوالہ کے دوسرے بیٹے تھے۔ 1974ء میں آپ کراچی میں اپنے بڑے بھائی کے ساتھ کام کرتے تھے جب حضرت مصلح موعودؓ نے نوجوانوں کو مرکز کی حفاظت کے لئے دو دو ماہ وقف کرنے تلقین فرمائی جس پر آپ نے بھی لبیک کہا […]

محترم چوہدری مسعود احمد سوہاوی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍دسمبر 2003ء میں مکرم چودھری مسعود احمد سوہاوی صاحب کا ذکرخیر مکرم سہیل احمد ثاقب بسرا صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپ 1926ء میں چودھری محمد حسین صاحب کے ہاں سوہاوہ ضلع گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔ مڈل کا امتحان بدوملہی سے پاس کیا۔ 1938ء میں آپ کو اپنے ننھیال کے […]

حضرت لقمان علیہ السلام

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ اکتوبر 2003ء میں حضرت لقمان علیہ السلام کے حوالہ سے ایک مضمون مکرم محمد عمر فاروق صاحب کے قلم سے (بحوالہ مرقع اردو) شامل اشاعت ہے۔ قرآن کریم میں حضرت لقمانؑ کے نام سے ایک سورۃ ہے اور اُن نصائح کا بھی ذکر ہے جو آپؑ نے اپنے بیٹے کو کی تھیں۔ آپؑ […]