جزائرکی سرزمین… انڈونیشیا

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ نومبر 2003ء میں مکرم سید قمر سلیمان احمد صاحب نے اپنے مضمون میں انڈونیشیا کے اپنے سفر کے حوالہ سے دلچسپ حقائق بیان کئے ہیں۔ احمدیہ مرکز جکارتہ سے تقریباً 45؍کلومیٹر دُورParung میں ہے۔ راستہ میں ایک ہوٹل میں کھانے کے لئے رُکے تو بیرے نے 15، 20 پلیٹوں میں مختلف اشیاء […]

انا کو مارنے کا جب ارادہ کرلیا مَیں نے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍مارچ 2004ء میں شامل اشاعت مکرمہ صاحبزادی امۃالقدوس صاحبہ کی ایک غزل سے انتخاب پیش ہے: انا کو مارنے کا جب ارادہ کرلیا مَیں نے تو فہم ذات کو صیقل زیادہ کر لیا مَیں نے وفا کا لفظ اُن کے لب سے کچھ اس شان سے نکلا کہ حرز جان پھر یہ […]

آیا مرا مسیح تو کیا لایا انقلاب؟ – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍فروری 2004ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالسلام اسلام صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: آیا مرا مسیح تو کیا لایا انقلاب؟ تقدیرِ کُل جہاں کے ستارے بدل گئے اہل زمیں کے کیوں نہ بدلتے بھلا قلوب! جب چشمِ آسماں کے اشارے بدل گئے جن کی جبیں تھی فرش پر پہنچے […]

مکرمہ امۃ الرشید شوکت صاحبہ اہلیہ حضرت ملک سیف الرحمن صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍اپریل 2004ء میں مکرمہ امۃ اللطیف زیروی صاحبہ اپنی والدہ محترمہ امۃالرشید شوکت صاحبہ اہلیہ حضرت ملک سیف الرحمن صاحب کا ذکر خیر کیا ہے۔ آپ 31؍جنوری 1999ء کو کیلگری (کینیڈا) میں وفات پاگئیں۔ آپ مئی 1920ء کو قادیان میں محترم منشی چراغ دین صاحب اور حضرت سارہ بیگم صاحبہؓ بنت حضرت […]

حضرت مہر حامد علی صاحبؓ اور حضرت مہر قطب الدین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25 ؍مارچ 2004ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب نے ایک ایسے والد اور بیٹے کا ذکر خیر کیا ہے جنہیں ابتداء میں ہی حضرت مسیح موعودؑکی غلامی میں آنے کا شرف حاصل ہوا۔ حضرت مہر حامد علی صاحب قادیان کے ارائیوں میں سے ایمان لانے والے اولین بزرگوں میں سے تھے۔ […]

نگاہِ لطف و کرم کا فقط کرشمہ ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍مارچ 2004ء میں شامل اشاعت مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب کی نظم ’’ہدیۂ تشکر‘‘ سے چند اشعار پیش ہیں: نگاہِ لطف و کرم کا فقط کرشمہ ہے وگرنہ کیا ہوں مَیں اور کیا ہے شاعری میری کسی کے در پہ مَیں دھونی رمائے بیٹھا ہوں شہنشہی سے فزوں ہے قلندری میری خدا نمائی […]

محترم سیّد محمد شاہ سیفیؔ صاحب

ماہنامہ ’’مشکوٰۃ‘‘ قادیان اپریل 2004ء میں مکرم ڈاکٹر سیّد بشارت احمد شاہ نے اپنے والد محترم سید محمد شاہ صاحب سیفیؔ کا ذکر خیر کیا ہے۔ آپ رقمطراز ہیں کہ میرے دادا حضرت سیّد سیف اللہ شاہ صاحبؓ پیرو مرشد تھے مگر اوائل عمر میں ہی حضرت مسیح موعودؑ کی بیعت کرلی۔ اُن کی پیدائش […]

الٰہی رنگ سے رنگین ہے ہر قدرتِ ثانی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍مارچ 2004ء کی زینت مکرم حمیدالمحامد حامد صاحب کی نظم ’’قدرت ثانیہ‘‘ سے انتخاب پیش ہے: الٰہی رنگ سے رنگین ہے ہر قدرتِ ثانی نیابت میں مسیح پاک کے یہ شکل نورانی وہ اِک ماہ مبیں بن کر فرازِ دہر میں ابھرا چمک نے جس کی خیرہ کردیئے سب تاج سلطانی اعادہ […]

محترم شیخ محبوب عالم صاحب خالد

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10 ؍مارچ 2004ء میں مکرم ناصر احمد خالد صاحب اپنے والد محترم پروفیسر محبوب عالم خالد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ مجلس خدام الاحمدیہ کے بانی ممبر اور پہلے منتخب جنرل سیکرٹری تھے۔ مجلس خدام الا حمدیہ کی تاسیس سے متعلق آپ فرماتے ہیں: ’’20 جنوری1938 ء […]

زوآلو جسٹ آف ائیر 2002ء

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍اپریل 2004ء میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق مکرم پروفیسر ڈاکٹر محمد شریف خان صاحب سابق پروفیسر تعلیم الاسلام کالج ربوہ حال مقیم امریکہ کو سال 2002ء کا زوآلوجسٹ آف دی ائیر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اس خبر کے ساتھ اخبار میں مکرم ڈاکٹر صاحب کا مختصر تعارف بھی پیش […]

محترم مولانا محمد سعید صاحب انصاری

محترم مولانامحمد سعید انصاری صاحب 9؍ جنوری 2004ء کو 88سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ آپ ایک نہایت محنتی، مخلص اور باوفا خادمِ سلسلہ اور واقفِ زندگی تھے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍فروری 2004ء میں مکرم میر انجم پرویز صاحب کے قلم سے محترم مولانا محمد سعید انصاری صاحب کے بارہ میں ایک تفصیلی مضمون شامل […]

مکرم چوہدری عبدالقیوم صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍فروری 2004ء میں مکرم مرزا لطیف احمد صاحب نے مکرم چودھری عبدالقیوم صاحب سابق صدر جماعت سرائے عالمگیر (ضلع گجرات) کا اختصار سے ذکر خیر کیا ہے جن کی وفات 21 ؍اگست 2003ء کو ہوئی تھی۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ خاکسار 1975ء میں ملٹری کالج جہلم (سرائے عالمگیر) میں ملازم […]

ہر رنگ ترا رنگ تھا ہر حسن ترا حسن – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍جنوری میں شامل اشاعت مکرمہ امۃالرشید بدر صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: ہر رنگ ترا رنگ تھا ہر حسن ترا حسن تُو نازش گل نازش صد شمس و قمر تھا چھٹتے تھے تری ذات سے اندر کے اندھیرے اس دہر کی ظلمات میں تُو چاند نگر تھا تھی برق […]

دل میں درد ، درد میں آنسو ہیں پیار کے – نظم

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ دسمبر 2003ء میں شامل اشاعت حضرت مولانا مصلح الدین احمد راجیکی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: دل میں درد ، درد میں آنسو ہیں پیار کے کیا کیا ستم ہیں گردشِ لیل و نہار کے تم نے تو بزم دَہر سے پہلو بچا لیا یاں نَوحہ بن کے رہ […]

اصحاب احمدؑ کے شفاء سے متعلق قبولیت دعا کے واقعات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍فروری 2004ء میں مکرم عطاء الوحید باجوہ صاحب نے حضرت مسیح موعودؑ کی قبولیتِ دعا کے چند واقعات بیان کئے ہیں جن کا تعلق غیرمعمولی شفاء عطا ہونے سے ہے۔ سیدنا حضرت مصلح موعودؓ مکرم محمدبشیر صاحب 1945ء کا واقعہ بیان کرتے ہیں جب حضرت مصلح موعودؓ کراچی میں تشریف فرما تھے۔ […]

ہدایت کیلئے اصحاب احمدؑ کی قبولیتِ دعا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍جنوری 2004ء میں حضرت مسیح موعودؑ کے بعض اصحاب کی ایسی دعاؤں کی قبولیت کا ذکر (مرتبہ:عطاء الوحید باجوہ صاحب) شامل اشاعت ہے جن کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے انہیں ہدایت سے نوازا اور انہوں نے مسیح الزمان یا خلیفۂ وقت کی بیعت کی سعادت حاصل کی۔ حضرت جان محمد صاحبؓ […]

ہم ہیں مریض عشق ، دوا ہے تمہارے پاس – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍مارچ 2004ء میں شامل اشاعت مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: ہم ہیں مریض عشق ، دوا ہے تمہارے پاس میرے مسیح! دستِ شفا ہے تمہارے پاس دیکھی ہیں ہم نے آپ کی آنکھیں جھکی جھکی اک دلنشیں طرز حیا ہے تمہارے پاس تیغِ دعا کی […]

محترم سید میر مسعود احمد صاحب

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان میں مکرم عبدالرؤف خان صاحب نے اپنے مضمون میں محترم سید میر مسعود احمد صاحب کا ذکر خیر کیا ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ محترم میر صاحب سے میرا تعلق اکتوبر1964ء میں قائم ہوا جبکہ آپ کوپن ہیگن ڈنمارک میں بطور مبلغ سلسلہ مقیم تھے اور مَیں جدہ میں اپنی […]

ماموریت کا بائیسواں سال 1904ء

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کی اشاعتوں 12، 14، اور 15؍جنوری 2004ء میں شامل اشاعت ایک تفصیلی مضمون (مرتّبہ مکرم حبیب الرحمن زیروی صاحب) میں 1904ء میں تاریخ احمدیت کے حوالہ سے اہم واقعات کو پیش کیا ہے۔ مقدمہ کرم دین: مولوی کرم دین صاحب نے حضرت مسیح موعود کے خلاف ازالہ حیثیت عرفی کا ایک مقدمہ […]

کہیں آرزوئے سفر نہیں کہیں منزلوں کی خبر نہیں – نظم

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ نومبر 2003ء میں شامل اشاعت مکرمہ طلعت صدیقی صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: کہیں آرزوئے سفر نہیں کہیں منزلوں کی خبر نہیں کہیں راستہ ہی اندھیر ہے کہیں پا نہیں کہیں پر نہیں اے ہوائے موسمِ غم ذرا مجھے ساتھ رکھ میرے ساتھ چل میرے ساتھ میرے قدم نہیں […]

محترم نواب عباس احمدخان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍جنوری 2004ء میں محترم نواب عباس احمد خان صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم محمدرمضان صاحب رقمطراز ہیں کہ آپ 20؍جون 1920ء کو حضرت سیدہ نواب امۃالحفیظ بیگم صاحبہؓ اور حضرت نواب محمد عبداللہ خان صاحبؓ کے ہاں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم قادیان سے حاصل کی۔ شروع سے ایک خادم کی […]

محترمہ شوکت رحیم صاحبہ شہید

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ نومبر 2003ء میں مکرمہ لبنیٰ سعید صاحبہ اپنی والدہ محترمہ شوکت رحیم صاحبہ کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آپ کی ساری زندگی انتھک محنت اور غموں کا مقابلہ کرتے ہوئے گزری۔ بہت چھوٹی عمر میں والدہ کا انتقال ہوگیا۔ حضرت اماں جانؓ اور حضرت چھوٹی آپا کے زیرسایہ تربیت پائی۔ […]

جرمنی کا مشہور صوبہ، بائرنBayern

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍جنوری 2004ء میں مکرم قمر الدین مبشر صاحب نے جرمنی کے صوبہ بائرن (Bavaria) کا تعارف کرواتے ہوئے اس کی منفرد حیثیت پر روشنی ڈالی ہے۔ بائرن صوبہ 23؍نومبر 1870ء کو بعض حقوق کے ساتھ جرمن سلطنت میں شامل ہوا تھا۔ اس سے قبل قریباً ہزار سال سے یہ آزاد ریاست تھی […]

برصغیر کے چند نوبیل انعام یافتگان

ماہنامہ ’’خالد‘‘ اکتوبر 2003ء میں مکرم خواجہ عاصم منظور صاحب نے برصغیر کے چند نوبیل انعام یافتگان کا تعارف کروایا ہے۔ رابندرناتھ ٹیگور برصغیر پاک و ہند کے سب سے پہلے نوبیل انعام پانے والے بنگال کے مشہور شاعر’’رابندر ناتھ ٹیگور‘‘ تھے جن کو 1913ء میں ان کی مشہور زمانہ کتا ب ’’گیتا نجلی‘‘ (بہار […]

حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍مارچ 2004ء میں حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کا مختصر ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم خواجہ عبدالغفار ڈار صاحب بیان کرتے ہیں کہ سری نگر کشمیر میں حضرت مصلح موعودؓ کے جاری فرمودہ ہفت روزہ ’’اصلاح‘‘ کا مَیں کارپرداز تھا۔ یہ اخبار شیخ عبداللہ اور ہری سنگھ کے گٹھ جوڑ کے […]

اِک مختصر حیات تھی کردی تھی ایک دن – نظم

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ نومبر 2003ء میں شامل اشاعت مکرمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: اِک مختصر حیات تھی کردی تھی ایک دن اے شہرِ بے مثال ترے بام و در کے نام دستِ دعا میں لرزہ تھا دشتِ طلب دراز یہ بوجھ کردیا ہے کسی معتبر کے نام منت […]