مسرورِ دل پذیر ، سرور نگاہ و جاں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم جولائی 2003ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالکریم خالد صاحب کی نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: مسرورِ دل پذیر ، سرور نگاہ و جاں ہم کو بہ فیض مہدیٔ دوراں ہوا عطا غم کی سیاہ رات تھی آئی گزر گئی پھر اس کے بعد مہرِدرخشاں ہوا عطا ڈالا عدو کو حسرت عبرت […]

محترم میاں محمد یحییٰ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍ستمبر 2003ء میں محترم میاں محمد یحییٰ صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم محمود احمد قریشی صاحب رقمطراز ہیں کہ مکرم میاں محمد یحییٰ صاحب کے والد حضرت حاجی محمد موسیٰ صاحبؓ نے 1901ء میں نیلاگنبد لاہور میں سائیکلوں کا کاروبار شروع کیا تھا۔ محترم میاں محمد یحییٰ صاحب نے ساری […]

اسلام میں واپسی – بشریٰ اولیانکا کی سرگزشت

نائیجریا سے شائع ہونے والے ماہنامہ ’’العرفان‘‘ دسمبر 2002ء میں ایک خاتون مکرمہ بشریٰ اولیانکا صاحبہ نے اپنی داستان بیان کی ہے۔ وہ پیدائشی احمدی تھیں لیکن آہستہ آہستہ اسلام سے دُور اور عیسائیت کے قریب ہوتی گئیں، لیکن جب انہیں اسلام کی حقیقی تعلیم کا علم ہوا تو اُن کی زندگی میں عظیم انقلاب […]

مکرمہ رقیہ بیگم صاحبہ بقاپوری

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍اگست 2003ء میں مکرم ڈاکٹر محمد اسحاق بقاپوری صاحب اپنی اہلیہ محترمہ رقیہ بیگم صاحبہ کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ 28؍اکتوبر 1922ء کو پیدا ہوئیں۔ حضرت مولوی شیر علی صاحبؓ آپ کے نانا تھے۔ ایک بار جب بچپن میں آپ کو ٹائیفائیڈ ہوگیا تو حضرت مولوی صاحبؓ بھی […]

محترم خلیفہ صباح الدین احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍اکتوبر 2003ء میں محترم خلیفہ صباح الدین احمد صاحب مربی سلسلہ کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے ۔ آپ 12؍اکتوبر 2003ء کو 66 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہوجانے سے وفات پاگئے۔ آپ حضرت خلیفۃالمسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے ماموںزاد بھائی تھے۔ 5؍نومبر 1937ء کو محترم خلیفہ صلاح […]

مکرمہ سردار بیگم صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍ستمبر 2003ء میں مکرم عبداللطیف چودھری صاحب اپنی والدہ مکرمہ سردار بیگم صاحبہ کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں مرحومہ پیدائشی احمدی تھیں، والد حضرت چودھری محمد اسماعیل صاحبؓ اور دادا حضرت میاں محمد بخش صاحبؓ بھی صحابی تھے۔ اگرچہ تعلیم معمولی تھی لیکن دین سے بہت لگاؤ تھا اور شادی […]

محترم مولوی خلیل الرحمن صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍ستمبر 2003ء میں مکرمہ شازیہ باسط خان صاحبہ نے اپنے والد محترم مولوی خلیل الرحمن صاحب کے تفصیلی حالات زندگی پر روشنی ڈالی ہے جو محترم مولوی صاحب نے خود بیان کئے ہیں۔ محترم مولوی خلیل الرحمن صاحب بیان کرتے ہیں کہ مَیں 13 جون 1913ء کو درگئی (خوست، افغانستان) میں محترم […]

حضرت بابو قاسم الدین صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت بابو قاسم الدین صاحب رضی اللہ عنہ کا تعلق سیالکوٹ سے تھا اور آپ صاحب رؤیا و کشوف بزرگ تھے۔ تقسیم ہند کے وقت ضلع سیالکوٹ میں امیر جماعت تھے۔ مہاجرین کی بہت مدد کی توفیق پائی۔ ضلع گورداسپور قریب ہونے کی وجہ سے احمدیوں کی بڑی تعداد نے بھی سیالکوٹ کا رُخ کیا […]

جیا تو بن کے جیا آہنی دیوار کوئی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍جون 2003ء میں شامل اشاعت مکرم بشارت احمد بشارت صاحب کی ایک نظم ’’ایک کائنات‘‘ سے انتخاب پیش ہے: جیا تو بن کے جیا آہنی دیوار کوئی گیا تو ایسے گیا جیسے شہسوار کوئی پہاڑ راہ سے ہٹے راستے بحر نے دیئے وہ ایک مرد تھا یا لشکر جرار کوئی جگر کے […]

ہے ابھی تک ابتلا کا سلسلہ – نظم

پندرہ روزہ ’’المصلح‘‘ کراچی اگست 2003ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: ہے ابھی تک ابتلا کا سلسلہ جاری رکھنا ہے دعا کا سلسلہ آپ نے دیکھا نہیں پچھلے دنوں سلسلہ یہ ہے خدا کا سلسلہ اِک غنی رخصت ہوا ، آیا سخی جاری ہے جود و […]

محترم حکیم غلام رسول صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍اکتوبر 2003ء میں محترم حکیم غلام رسول صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب لکھتے ہیں کہ محترم حکیم صاحب 1910ء میں مکرم میاں محمد بخش صاحب آف مدکی ضلع فیروز پور کے ہاں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد طب کی تعلیم حاصل کی اور اسی […]

محترم گل محمد خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍ستمبر 2003ء میں محترم گل محمد صاحب آف تونسہ شریف کا ذکر خیر مکرم طاہر احمد کاشف صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم گل محمد خانصاحب یکم اپریل 1904ء کو قصبہ بنڈی ضلع ڈیرہ غازیخان میں جندوڈہ خان صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ نتکانی (بلوچ) قوم سے تعلق تھا اور […]

اصحاب احمدؑ کی قبولیت دعا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍ستمبر 2003ء میں مکرم عطاء الوحید باجوہ صاحب نے ایسے واقعات مرتب کئے ہیں جن میں حضرت مسیح موعودؑ کے اصحاب کی دعاؤں کی برکت سے مختلف افراد کی مقدمات میں بریت کا ذکر ملتا ہے۔ مکرم بابو اللہ بخش صاحب ریلوے گارڈ، نورپور روڈ سٹیشن (ضلع کانگڑہ) پر متعین تھے۔ ایک […]

بادباں بھی وہی ، ناؤ بھی ، کنارے بھی وہی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍جولائی 2003ء میں شامل اشاعت مکرم ایچ۔آر ساحرؔ صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:- بادباں بھی وہی ، ناؤ بھی ، کنارے بھی وہی غم کا ساگر بھی وہی ، موج کے دھارے بھی وہی تُو وہی ، تیری جدائی ، تیری یادیں بھی وہی ہم وہی ، دل بھی […]

رضائے الٰہی پہ گردن جھکائے ، جو ہم مسکرائے تو پھر کیا کرو گے – نظم

ہفت روزہ ’’بدر‘‘23؍ستمبر 2003ء میں مکرم منصور احمد منصور صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ آپ کو اسیر راہ مولیٰ رہنے کی سعادت عطا ہوئی اور اُسی عرصہ میں یہ نظم آپ نے کہی: رضائے الٰہی پہ گردن جھکائے ، جو ہم مسکرائے تو پھر کیا کرو گے سرِ دار بھی گر اناالحق کے […]

موسیقی!!

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ اگست 2003ء میں مکرمہ مقصودہ پروین صاحبہ کا مضمون موسیقی کے اثرات کے بارہ میں شائع ہوا ہے۔ کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ایڈلک لکھتے ہیں کہ جدید دور میں جتنے غلام موسیقی کے ذریعہ بنائے گئے ہیں اس کی مثال تاریخ عالم میں نہیں ملتی کیونکہ اصل غلامی جسمانی نہیں بلکہ […]

مکرم مظفر احمد باجوہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍اگست 2003ء میں مکرم ریاض محمود باجوہ صاحب اپنے بھائی مکرم مظفر احمد باجوہ صاحب ایڈووکیٹ کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ 3؍فروری 1956ء کو پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم چونڈہ سے حاصل کی۔ پھر سیالکوٹ سے گریجوایشن کرنے کے بعد 1980ء میں پنجاب یونیورسٹی سے ایل۔ایل۔ بی اور پھر […]

حضرت ڈاکٹر گوہر دین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍اگست 2003ء میں ضلع اٹک کے صحابہؓ سے متعلق ایک مضمون (مرتبہ مکرم محمود مجیب اصغر صاحب) میں حضرت ڈاکٹر گوہر دین صاحبؓ کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم ملک سلطان رشید صاحب سابق امیر ضلع اٹک بیان کرتے ہیں کہ حضرت ڈاکٹر گوہر دین صاحبؓ کا تعلق تحصیل فتح جنگ سے […]

مکرم عبدالکریم خالد صاحب

غانا کے ریجنل مبلغ مکرم عبدالکریم خالد صاحب 9؍ستمبر 2003ء کو بعمر 46 سال وفات پاگئے۔ 13؍ستمبر کو غانا میں ہی تدفین ہوئی۔ آپ 6؍مارچ 1957ء کو غانا میں پیدا ہوئے۔ مکرم عبدالکریم خالد صاحب نے پہلے احمدیہ مسلم مشنری ٹریننگ کالج سالٹ پانڈ سے تین سالہ کورس امتیاز کے ساتھ پاس کیا تو جماعت […]

محترم مولانا عبدالسلام طاہر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍ستمبر 2003ء میں مکرم مولانا عبدالسلام طاہر صاحب کا ذکر کرتے ہوئے آپ کے بیٹے مکرم جری اللہ راشد صاحب بیان کرتے ہیں کہ آپ 30؍مئی 1944ء میں قادیان سے تین میل دُور واقع گاؤں پھیروچچی کے ایک احمدی گھرانہ میں پیدا ہوئے۔ابھی چھ ماہ کے تھے کہ والدہ انتقال کرگئیں۔ والد […]

جانے والے! تری رفاقت کا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍جولائی 2003ء کی زینت مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی ایک طویل خوبصورت نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: جانے والے! تری رفاقت کا ہم نے ہر رنگ میں مزا پایا وہ جو سایہ سروں پہ تھا تیرا ہم نے ہم پایۂ ہما پایا دہریت کے بسیط عالم میں ہم نے تجھ کو […]

اک سیلِ رواں تھا اشکوں کا ، باضبط نگاہوں کی جانب – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍جولائی 2003ء میں شامل اشاعت مکرم محمد سلیم اختر صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: اک سیلِ رواں تھا اشکوں کا ، باضبط نگاہوں کی جانب نمناک سی آنکھوں کے پیچھے ، اندوہ و الم کا طوفاں تھا گزریں جو اماوس کی گھڑیاں اِک چاند افق میں دَر آیا اس […]

الکندی – ایک مسلمان عرب فلسفی

ماہنامہ ’’خالد‘‘ اگست 2003ء میں مسلمان عرب فلسفی ابویوسف یعقوب ابن اسحق الکندی کے بارہ میں ایک مضمون مکرم عبدالکبیر قمر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ الکندی کو مشرق و مغرب کے علماء نے علم طب، فلسفہ، حساب، منطق، موسیقی، ہندسہ، نجوم، علم مرئیات اور طبائع اعداد میں مہارت تامہ رکھنے والا نامور […]

محترم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍اگست 2003ء میں محترم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ10؍اگست 2003ء کو بعمر 92 سال سرگودھا میں انتقال فرماگئے اور اگلے روز بہشتی مقبرہ کے قطعہ خاص میں تدفین عمل میں آئی۔ محترم شاہ صاحب 2؍دسمبر 1911ء کو گھٹیالیاں ضلع سیالکوٹ میں محترم سید […]

کل رات تیری بستی کہ جاں سے گزر گئی – نظم

ماہنامہ ’’خالد‘‘اگست 2003ء میں شامل اشاعت مکرم نجیب احمد فہیم صاحب کی نظم سے انتخاب پیش ہے: کل رات تیری بستی کہ جاں سے گزر گئی تم کیا گئے کہ ہم پہ قیامت گزر گئی سارا ہی شہر ہجر کی تصویر بن گیا ہر آنکھ خوں فشاں تھی جہاں تک نظر گئی وہ کرب تھا […]

رسالہ ’’النداء‘‘ کینیڈا کا تعارف

مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا ہر سال اپنا رسالہ ’’النداء‘‘ شائع کرتی ہے جس میں مجلس کی سال بھر کی مساعی کے علاوہ بہت سے دلچسپ علمی اور تربیتی مضامین بھی شامل اشاعت کئے جاتے ہیں۔ امسال شائع ہونے والا ضخیم مجلہ A4 سائز کے ایک سو سے زائد صفحات پر مشتمل ہے ۔ اردو اور […]