ذیابیطس

ذیابیطس ہوجانے کی ایک بہت بڑی وجہ موٹاپا ہے اور اس کی وجہ سے دل کے حملے کا خطرہ بھی کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ پیدل چلنے کی عادت ڈال کر ذیابیطس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر اگر لمبی سیر کرنے کی بجائے زیادہ بار تھوڑے وقت کے لئے پیدل چلا […]

کافی (COFFEE) – عرب کا مقبول ترین مشروب

سب سے پہلے کافی کا تذکرہ دسویں صدی عیسوی میں ملتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ اس کا پودا حبشہ کے کوہستانی علاقوں سے پہلے یمن میں آیا اور پھر ساری دنیا میں پھیلا۔ ایک روایت ہے کہ ایک صوفی شیخ الشاولی نے حبشہ کے ایک پہاڑ کے دامن میں کچھ بکریاں دیکھیں جو خوش ہوکر […]

محترمہ امتہ الرحمان صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍اکتوبر 1997ء کے شمارہ میں مکرم لیفٹیننٹ کرنل (ر) بشارت احمد صاحب اپنی والدہ محترمہ امتہ الرحمان صاحبہ کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ میری ماں بڑی دعاگو خاتون تھیں۔ 1965ء کی جنگ میں خاکسار سیالکوٹ محاذ پر تھا، والدہ میری طرف سے پریشان تھیں۔ ایک روز تہجد میں سخت […]

مسلمان بچے جو عیسائی بن گئے: ہنری مارٹن کلارک اور وار برٹن

مؤرخ احمدیت حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحبؓ تحریر فرماتے ہیں ’’ہنری مارٹن کلارک دراصل ایک سرحدی یتیم مسلمان تھا جس طرح مسٹر واربرٹن پنجاب پولیس میں افسر تھے۔ یہ دونوں بچپن میں عیسائیوں کے ہاتھ آگئے۔ ہنری مارٹن کلارک کی شکل و صورت اور لب و لہجہ پٹھانوں کا سا تھا…‘‘۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ 29؍اگست […]

پاکستان کے چند قومی ہیرو میدانِ جہاد میں

ماہنامہ ’’خالد‘‘ گولڈن جوبلی نمبر میں مکرم فخرالحق شمس صاحب نے اپنے مضمون میں میدانِ جہاد میں عسکری خدمات بجالانے والے بعض احمدیوں کا تفصیلی ذکر کیا ہے: جنرل اختر حسین ملک آپ یکم اگست 1917ء کو پنڈوری ضلع اٹک میں پیدا ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔ 1940ء میں مسلح افواج میں کمیشن حاصل […]

عظیم نہر سویز کی عظیم تاریخ

نہر سویز کے بارے میں جرمن مصنف پال ہرمن کی کتاب کے انگریزی ترجمہ سے اخذ کردہ بعض دلچسپ تاریخی معلومات روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍جولائی 1997ء میں محترم سید محمود احمد صاحب ناصر نے پیش کی ہیں۔ 825ء میں یوروپین بادشاہ شارلمین کے دربار میں ایک آئرش جغرافیہ دان ڈی سوئی لس نے ایک راہب […]

اسکندریہ کا کتب خانہ

روایت ہے کہ سکندر اعظم کا مصر میں ایک نجات دہندہ کی حیثیت سے استقبال کیا گیا اور اس نے بھی وہاں کے عوام کے رسم و رواج کا بڑا احترام کیا۔ اس کا ایک دور رس فیصلہ بحیرہ روم کے کنارے پر اسکندریہ شہر کا قیام تھا۔ جگہ کا انتخاب سکندر نے خود کیا […]

تعارف کتاب : شکستِ یاس (محترم سلیم شاہجہانپوری صاحب)

محترم سلیم شاہجہانپوری صاحب کے نئے مجموعہ کلام کا نام ہے ’’شکستِ یاس‘‘۔ اس سے پہلے آپ کے جو مجموعے منظر عام پر آ چکے ہیں وہ ہیں ’’بکھرے ہوئے موتی‘‘، ’’شہرِ دعا‘‘ اور ’’ندائے درد‘‘۔ نئے مجموعہ کلام کے بارے میں مکرمہ امتہ الباری ناصر صاحبہ کا تبصرہ ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ جون 1997ء میں […]

انجیل کے جلائے گئے اوراق

ابتدائی عیسائیوں میں کئی موحد فرقے بھی تھے جو آج تک ’’یونیٹیرین چرچ‘‘ کے نام سے چلے آتے ہیں۔ 235ء میں اکثریتی عیسائیوں کی ایک کونسل (Council of Nicea) نے سینکڑوں انجیلوں کو جلا دیا اور صرف موجودہ چار انجیلوں کو مستند قرار دیا جن میں تثلیثی عقائد درج تھے۔ امریکہ کے دو پروفیسروں کو […]

الجیریا (الجزائر)

عوامی جمہوریہ الجزائر شمالی افریقہ میں واقع ہے اور لیبیا، تیونس، مالی ، نائیجر، مراکش اور موریطانیہ کا ہمسایہ ہے۔ سمندر اور صحرا بھی میل ہا میل تک اس کی سرحد سے ملحق ہیں۔ یہاں نہ صرف بارش بہت کم ہوتی ہے بلکہ کوئی قابل ذکر دریا بھی نہیں ہے۔ سب سے بڑا دریا صرف […]

ہم اور وراثت کے مختلف پہلو

وراثت کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ ہر شخص اپنی اولاد کو مادہ تولید کے ذریعہ سے اپنی بعض عادات اور خواص منتقل کرتا ہے۔ یہ خواص انسانی Gene پر نقش ہوتے ہیں۔ سائنس دانوں نے اس بارے میں بہت دلچسپ تحقیقات کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ Gene بھی ماحول سے متاثر ہوتے […]

ایک ایمان افروز واقعہ

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 10؍اپریل 1997ء میں مکرم سفیر احمد صاحب مربی سلسلہ علاقہ ملکانہ کا مرسلہ ایک ایمان افروز واقعہ شائع ہوا ہے کہ ضلع ایٹہ کے ایک گاؤں جرسمی میں جہاں احمدی معلم وقفِ جدید مکرم قاری محمد تاج صاحب متعین ہیں، دو مولوی فساد کی غرض سے احمدیہ مسجد میں داخل ہوئے […]

قبولیت دعا کا اعجاز

حضرت مولاناغلام رسول صاحب راجیکیؓ نے قادیان میں ایک مکان بنوایا جس کے لئے قرضہ ایک احمدی دوست مکرم صاحب خان صاحب نون سے حاصل کیا ۔ جب حضرت مولوی صاحبؓ نے قرضہ کی رقم کی واپسی کا طریق پوچھا کہ یکمشت ادا کی جائے یا قسط وار تو مکرم خان صاحب نے کہا کہ […]

آب دوز (submarine)

1578ء میں ایک انگریز ریاضی دان ولیم بورن نے خیال ظاہر کیا کہ اگر ایک کشتی کو چمڑے کے خول میں لیپٹ دیا جائے تو اسے پانی کے نیچے بھی چلایا جاسکتا ہے۔ اس کے اس خیال کو 1620ء میں ہالینڈ کے ڈریبل نے حقیقت کا روپ دیا اور ایسی کشتی تیار کی جو پانی […]

اطاعت کے قرینے

ماہنامہ ’’خالد‘‘ اپریل 1997ء میں مکرم پروفیسر پرویز پروازی صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں متعدد بزرگوں کی مثالیں پیش کی گئی ہیں جنہیں جب ان کے امام کا حکم ملا تو کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر تعمیل میں مصروف ہوگئے اور دوسرے تمام ضروری کام حکمِ امام کے بعد ثانوی حیثیت اختیار […]

اُور (UR)

بصرہ سے 120 میل شمال میں طل المقیر نامی سرخی مائل رنگ کا ایک بڑا ٹیلا تھا جس کے اطراف میں کچھ زینے بنے ہوئے تھے اور علاقہ کے بدو طوفانی موسم میں ٹیلے کی اوٹ میں پناہ لیا کرتے تھے۔ 1854ء میں بصرہ میں برٹش قونصل کے ایک غیر تجربہ کار افسر G.E.Taylorنے برٹش […]

ایفل ٹاور پیرس

1889ء میں فرانسیسی انقلاب کی پہلی صدی کو شاندار طریقے سے منانے کیلئے حکومت فرانس نے ایک یادگار کی تعمیر کا فیصلہ کیا تو ایک انگریز انجینئر نے ٹاور کی تعمیر کی تجویز پیش کی۔ پھر ایک عالمی مقابلہ کے نتیجہ میں جس میں 700 ماہرین نے حصہ لیا، فرانس کے انجینئر گستو ایفل کا […]

ایک درویش اور عادل بادشاہ – اورنگ زیب عالمگیر

مسلمان مغل بادشاہوں نے ہندوستان پر قریباً ساڑھے تین سو سال حکومت کی لیکن مغلیہ تاریخ کے وہ بادشاہ جوپکے مسلمان تھے اور نہ صرف خود ممنوعات سے پرہیز کرتے تھے بلکہ دوسروں کو بھی باز رکھتے تھے، اورنگزیب عالمگیر تھے۔ اُنہوں نے محض مذہب کی خاطر اپنے تخت کو معرض خطر میں ڈال دیا […]

حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ

سلسلہ قادریہ کے بانی حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کا اصل نام عبدالقادر بن ابی صالح تھا۔ آپؒ کا سلسلہ نسب حضرت امام حسنؓ سے جاملتا ہے۔ آپؒ 470ھ میں جیلان میں پیدا ہوئے اور 18 سال کی عمر میں تحصیل علم کے لئے بغداد آئے اور پھر ساری عمر یہیں گزار دی۔ 561ھ میں آپ […]

حضرت امام ابن تیمیہؒ

امام تقی الدین ابو العباس احمد بن شہاب الدین عبدالحلیم 661ھ میں حران میں پیدا ہوئے۔ آپؒ کے والد بھی اپنے زمانہ کے مانے ہوئے عالم اور محدّث تھے۔ آپؒ اپنے ایک دور کے جدہ کی نسبت سے ابن تیمیہ کی کنیت سے معروف ہوئے۔ آپؒ بہت دلنواز، سنجیدہ اور بارعب شخصیت کے مالک تھے […]

نوبل انعام یافتہ ۔ چندرا شیکھر

نوبل انعام یافتہ عظیم سائنسدان چندرا شیکھر 1910ء میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ چھ سال بعد اپنے والد کے تبادلہ کی وجہ سے مدراس چلے گئے۔ کالج کی تعلیم مکمل کرکے کیمبرج سے Ph.D. کی ڈگری لی۔ آپ کو فزکس سے گہری دلچسپی تھی اور آپ کے ایک انکل سر سی۔دی۔ رامن کو بھی فزکس […]

بخاری و مسلم کا مقام و مرتبہ

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اپریل 1998ء میں مکرم منیر احمد جاوید صاحب کے ایک طویل مقالہ کی تلخیص مکرم احمد طاہر مرزا صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ اس مقالہ میں حدیث کی دو مستند کتب بخاری و مسلم کے مقام و مرتبہ سے متعلق متفرق آراء شامل ہیں۔ امام المحدّثین حضرت محمد بن اسماعیل […]

ٹیلیویژن کے موجد جان لوئی بیئرڈ

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ فروری 1998ء میں مکرم نجم الاعلیٰ ثاقب صاحب ٹیلیویژن کے موجد جان لوئی بیئرڈ کی کہانی بیان کرتے ہیں جو 1888ء میں ایک درزی کے ہاں پیدا ہوا۔ سائنس میں ڈگری کرنے کے بعد ایک انجینئرنگ کمپنی میں ملازم ہوگیا لیکن جلد ہی ملازمت ترک کرکے کوئی نئی چیز بنانے کے بارے میں […]

حضرت امام مالک بن انسؒ

حضرت مالک بن انس الاصبحی کا تعلق یمن کے شاہی خاندان حمیر کی شاخ ’اصبح‘ سے تھا۔ آپ کا گھرانہ نسلاً قریشی تھا۔ آپؒ کے دادا مالک بن ابی عامر کی علمیت اور دینی خدمات مسلمہ ہیں۔ انہوں نے والی یمن کے ظلم سے تنگ آکر اپنے آبائی وطن کو خیرباد کہا اور حجاز میں […]

کیپٹن مانٹیگو ولیم ڈگلس

کیپٹن مانٹیگو ولیم ڈگلس، ایک ایسے بیدار مغز، منصف مزاج اور حق پسند شخص کا نام ہے جس کے بارہ میں حضرت اقدس مسیح موعودؑ نے فرمایا ’’… جب تک دنیا قائم ہے اور جیسے جیسے یہ جماعت لاکھوں اور کروڑوں افراد تک پہنچے گی ویسی ویسی تعریف کے ساتھ اس نیک نیت حاکم کا […]

دمقراط

یونان کے ایک ساحلی شہر ’’آب درہ‘‘ میں 460 قبل مسیح میں مشہور فلسفی اور سائنسدان دمقراط ایک دولتمند گھرانے میں پیدا ہوا۔ اپنے والد کے انتقال کے بعد اس نے ورثہ میں ملنے والی جاگیر اپنے بھائیوں میں تقسیم کردی اور خود نقد روپیہ لے کر تحصیل علم کے لئے طویل سفر پر روانہ […]