محترمہ سارہ رحمٰن بٹ صاحبہ

ماہنامہ ’’اخبار احمدیہ‘‘ برطانیہ جنوری 2000ء میں محترمہ سارہ رحمن بٹ صاحبہ کا ذکر خیر مکرم ڈاکٹر طارق انور باجوہ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترمہ سارہ رحمٰن صاحبہ 1935ء میں مکرم عبدالکریم صاحب کے ہاں گورداسپور میں پیدا ہوئیں اورابتدائی تعلیم قادیان میں حاصل کی۔ 1947میں برصغیر کی تقسیم کے وقت آپ…

محترمہ امۃالرشید صاحبہ

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ جون 2000ء میں مکرم طاہر محمود احمد بٹ صاحب آف لاہور اپنی والدہ محترمہ امۃالرشید صاحبہ کا ذکر خیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ مرحومہ میں بے شمار خوبیاں تھیں۔ جوانی ہی سے تہجد پڑھنے کا شوق تھا۔ قرآن پڑھانے کا بھی بہت شوق تھا۔ گھر پر بھی بچوں اور عورتوں کو قرآن…

محترمہ بشریٰ اقبال صاحبہ

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ دسمبر 2000ء میں مکرمہ ڈاکٹر نگہت ظہیر صاحبہ اپنی والدہ محترمہ بشریٰ اقبال صاحبہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آپ 15؍اپریل 1937ء کو قادیان میں پیدا ہوئیں۔ بچپن کئی قسم کی محرومیوں میں گزرا۔ سولہ سال کی عمر میں شادی ہوئی تو بچوں کی پیدائش اور مالی حالات کمزور ہونے کے…

محترمہ بشیراں بیگم صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍جون 2000ء میں مکرم عبدالحلیم طیب صاحب اپنی والدہ محترمہ بشیراں بیگم صاحبہ اہلیہ حضرت ماسٹر چراغ محمد صاحبؓ (آف کھارا) کا ذکر خیر کرتے ہوئے اپنے مضمون میں لکھتے ہیں کہ میرے والد صاحب35 سال سے زائد عرصہ تک پرائمری طلباء کے انگریزی کے استاد رہے۔ میری والدہ کی پیدائش پر…

احمدی مستورات قربانیوں کے میدان میں

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان ملینئم نمبر میں احمدی مستورات کی بے مثال قربانیوں کا بیان کرتے ہوئے محترمہ بشریٰ طیبہ صاحبہ اپنے مضمون میں رقمطراز ہیں کہ حضرت امّ المومنین سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہؓ نے ہر ضرورت کے وقت اپنے زیور اور نقد سے خدمت کرکے ایک پاک نمونہ قائم فرمایا۔ منارۃالمسیح کی تعمیر…

مکرمہ ہاجرہ بیگم صاحبہ

لجنہ اماء اللہ کھاریاں کی بنیاد رکھی گئی تو محترمہ حافظہ زینب بی بی صاحبہ اہلیہ حضرت حافظ فضل دین صاحبؓ کو صدر مقرر کیا گیا۔ وہ یہ خدمت 1948ء میں اپنی وفات تک بجالاتی رہیں۔ پھر ان کی بیٹی مکرمہ ہاجرہ بیگم صاحبہ کے سپرد یہ خدمت ہوئی اور انہوں نے 22 سال تک…

محترمہ خدیجہ کوپ مین صاحبہ

محترم ڈاکٹر سردار نذیر احمد صاحب کی اہلیہ محترمہ المعروف امّاں خدیجہ (کوپ مین) 11؍جنوری 2001ء کو قریباً 78 سال کی عمر میں لندن میں وفات پاگئیں۔ آپ کا ذکر خیر کرتے ہوئے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍مارچ 2001ء میں مکرم محمود مجیب اصغر صاحب رقمطراز ہیں کہ مرحومہ قریباً بیس سال سے لندن میں مقیم…

سہ ماہی ’’النساء‘‘ کینیڈا کا چھوٹی آپا نمبر- حضرت سیدہ (ام متین) مریم صدیقہ رحمہا اللہ

لجنہ اماء اللہ کینیڈا کا سہ ماہی رسالہ ’’النساء‘‘ کا جنوری تا مارچ 2001ء کا شمارہ حضرت سیدہ چھوٹی آپاؒ کے حوالہ سے خاص اشاعت کے طور پر شائع کیا گیا ہے۔ یہ رسالہ بڑے سائز کے 72؍صفحات پر مشتمل ہے جس میں 24؍صفحات پر مشتمل انگریزی حصہ بھی شامل ہے۔ اس رسالہ میں شامل…

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ کا چھوٹی آپا نمبر- حضرت سیدہ (ام متین) مریم صدیقہ رحمہا اللہ

حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ رحمھا اللہ حرم حضرت مصلح موعودؓ (آپ جماعت میں چھوٹی آپا کے نام سے بھی معروف ہیں) حضرت سیدہ مریم صدیقہ 7؍اکتوبر 1918ء کو حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ کی دوسری بیوی سے پیدا ہوئیں۔ اُن کی پہلی بیوی کے ہاں کوئی اولاد نہ تھی۔ حضرت سیدہ توام پیدا…

محترمہ آمنہ بیگم صاحبہ

محترم مولانا محمد منور صاحب سابق مربی مشرقی افریقہ نے اپنی اہلیہ محترمہ آمنہ بیگم صاحبہ کی یاد پر مشتمل ایک کتابچہ تحریر فرمایا جس کی تلخیص (مکرم انتصار نذر صاحب کے قلم سے) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍جون 2001ء کی زینت ہے۔ محترم مولانا صاحب بیان فرماتے ہیں کہ میری پہلی شادی 1940ء میں ہوئی۔…

محترمہ ناصرہ شفقت صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍جنوری 2002ء میں مکرم نور الٰہی ملک صاحب آف لاہور اپنی اہلیہ محترمہ ناصرہ شفقت صاحبہ کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ مرحومہ اپنی ساری زندگی ہر ایک کے لئے مددگار اور مشفق بنی رہیں۔ جب مالی فراخی نہیں تھی تو دستکاری سے آمد پیدا کرکے میرا ہاتھ بٹایا۔ مہمان…

قبول حق کی داستان

لجنہ اماء اللہ کینیڈا کے جریدہ ’’النساء‘‘ جنوری تا جون 2000ء میں مکرمہ مریم عائشہ جاوید صاحبہ قبول احمدیت کی داستان یوں بیان کرتی ہیں کہ اپنی عمر کی تیسری دہائی تک میرا کوئی مذہب یا عقیدہ نہیں تھا۔ میری چھ سالہ بیٹی نے ایک دن خدا کے بارہ میں مجھ سے سوال کیا تو…

محترمہ بیگم زبیدہ بانی صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍اپریل 2002ء میں مکرم شریف احمد بانی صاحب اپنی والدہ محترمہ بیگم زبیدہ بانی صاحبہ اہلیہ محترم سیٹھ محمد صدیق بانی صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ہماری والدہ صاحبہ 12؍ستمبر 2001ء کو کلکتہ (انڈیا) میں بعمر 85 سال وفات پاگئیں۔ آپ نے 1945ء میں تقسیم ملک سے قبل…

محترمہ مبارکہ قمر صاحبہ

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ستمبر 1999ء میں مکرمہ نبیلہ رفیق فوزی صاحبہ اپنی والدہ محترمہ مبارکہ قمر صاحبہ (اہلیہ مکرم ڈاکٹر بشیر احمد صاحب آف گولبازار ربوہ) کا ذکر خیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ آپ جنوری 1920ء میں حضرت غلام حسین صاحب ؓ سیالکوٹی کے ہاں پیدا ہوئیں۔ آپ کے محلہ میں ہی آپ کے خاندان…

محترمہ ناصرہ ندیم صاحبہ

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ جولائی 1999ء میں مکرمہ منیرہ لطیف جان صاحبہ اپنی والدہ محترمہ ناصرہ ندیم صاحبہ کا ذکر خیرکرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آپ کی پیدائش فیصل آباد میں ایک علم دوست اور مذہبی خاندان میں ہوئی تھی جس کا تعلق جالندھر سے تھا۔ کم عمری میں آپ اپنی والدہ کے سائے سے محروم ہوگئیں…

محترمہ عزیزہ بیگم صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍جون 1999ء میں مکرم عبدالعزیز عابد صاحب اپنی والدہ محترمہ عزیزہ بیگم صاحبہ بنت حضرت میاں جان محمد صاحبؓ کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ مرحومہ گھر کے ہر فرد کی تربیت کے لئے کوشاں رہتیں۔ خصوصاً نماز میں سستی برداشت نہیں کرتی تھیں اور ضرورت ہوتی تو سزا بھی…

تعارف کتاب : ’’پردہ‘‘

(مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 15 فروری 2019ء) سرورق : پردہ (اردو) مصنّفہ : انتخاب از ارشادات حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز پبلشر : لجنہ سیکشن مرکزیہ لندن شائع شدہ : لندن ایڈیشن : اوّل تاریخ طباعت: نومبر 2018ء تعداد : 16000 تعداد صفحات: 220 تصاویر : ایک عدد رنگین قیمت…

ہالینڈ میں پہلی احمدیہ مسجد

حضرت مصلح موعودؓ کی ہدایت پر 1955ء میں ہالینڈ میں ایک شاندار مسجد تعمیر کی گئی اور مسجد فضل لندن کی طرح یہ مسجد بھی احمدی خواتین کی قربانیوں سے تیار ہوئی۔ اس بارہ میں ایک مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍مئی 1999ء میں ’’تاریخ احمدیت‘‘ سے منقول ہے۔ محترم حافظ قدرت اللہ صاحب کی رپورٹ…

حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہؓ

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ نومبر 1999ء میں ایک پرانی اشاعت سے حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہؓ کی سیرۃ پر مکرم افتخار احمد چیمہ صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت سیدہؓ 2؍مارچ 1898ء کو پیدا ہوئیں۔ بچپن میں جب رات کو ڈر لگتا تو حضور علیہ السلام کے پاس آجایا کرتی تھیں۔ جب تقریباً پانچ…

ایک مخلص افغان خاندان — محترمہ عائشہ پٹھانی مرحومہ

محترمہ عائشہ پٹھانی مرحومہ افغانستان کے قصبہ سیدگاہ خوست میں محترم عبدالغفار صاحب افغان کے ہاں پیدا ہوئیں۔ حضرت مولوی عبدالستار خان صاحب المعروف بزرگ صاحب اور محترم محمد مہروز خان صاحب المعروف ملا میرو صاحب آپ کے چچا تھے۔ آپ کی زندگی کی ایمان افروز داستان آپ کی زبانی روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19 و…

حضرت حافظہ زینب بی بی صاحبہؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍جولائی 1999ء میں مکرمہ طاہرہ جبیں صاحبہ اپنی نانی جان حضرت حافظہ زینب بی بی صاحبہؓ کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آپؓ حضرت حافظ احمد دین صاحبؓ آف چک سکندر کی سب سے بڑی صاحبزادی تھیں جو بہت متقی اور بزرگ عالم دین تھے اور اپنی مسجد میں درس…

محترمہ سیّدہ فریدہ انور صاحبہ

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ یکم فروری 2019ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍اکتوبر2012ء میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں مکرم شعیب احمد ہاشمی صاحب نے اپنی خالہ اور خوشدامن محترمہ سیّدہ فریدہ انور صاحبہ بنت حضرت سیّد سردار حسین شاہ صاحبؓ (سابق افسر تعمیرات ربوہ) کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترمہ سیّدہ فریدہ انور صاحبہ کے دادا مکرم…

مکرمہ عائشہ رانجھی صاحبہ

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ یکم فروری 2019ء) ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اگست و ستمبر 2012ء میں مکرم ماسٹر احمد علی صاحب نے اپنی والدہ محترمہ عائشہ رانجھی صاحبہ کا مختصر ذکرخیر کیا ہے۔ مضمون نگار رقمطراز ہیں کہ ہمارا گاؤں ادرحماںؔ حضرت مولوی شیرعلی صاحبؓ اور آپ کے والد حضرت مولوی نظام دین صاحبؓ کے احمدیت قبول…

محترمہ زینب بیگم صاحبہ

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ مارچ 1999ء میں مکرمہ صادقہ شفیع صاحبہ اپنی خوشدامن محترمہ زینب بیگم صاحبہ کا ذکر خیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ آپ حضرت مولوی غلام رسول صاحبؓ کی بیٹی تھیں۔ آپ کی شادی 1932ء میں محترم مولوی محمد شہزاد خانصاحب افغان مولوی فاضل سے ہوئی جو 1910ء میں کم عمری میں ہی افغانستان…

حضرت سیدہ مہر آپا صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍ستمبر 1998ء میں حضرت سیدہ مہر آپا کا ذکر خیر کرتے ہوئے حضرت سیدہ کی والدہ محترمہ کے حوالہ سے محترمہ آمنہ خاتون مبشر صاحبہ اپنے مضمون میں بیان کرتی ہیں کہ ایک دفعہ ریل کے سفر کے دوران جب حضرت مہر آپا بہت چھوٹی تھیں تو ایک ہمسفر عورت نے اُن…

ہومیو ڈاکٹر محترمہ امۃ النصیر صاحبہ

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 11 جنوری 2019ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9 نومبر 2012ء میں مکرم جمیل احمد انورصاحب مربی سلسلہ اپنی والدہ محترمہ ڈاکٹر امۃالنصیر صاحبہ (بنت مکرم محمد اسحاق ارشد صاحب آف احمدیہ ماڈرن سٹور گولبازار ربوہ) کا ذکرخیر کرتے ہیں جنہوں نے 29جنوری 2012ء کو وفات پائی۔ محترمہ امۃالنصیر صاحبہ 23 نومبر1951ء کو پیدا…