اصحاب احمدؑ کا قیامِ لیل

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25 ستمبر 2004ء میں مکرم عبد السمیع خانصاحب کے تحریر کردہ ایک مضمون میں اصحاب احمدؑ کی رات کی عبادات اور نماز تہجد میں باقاعدگی کا تذکرہ ہے۔ اس مضمون کا ایک حصہ قبل ازیں ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 22؍اپریل کے کالم “الفضل ڈائجسٹ” کی زینت بن چکا ہے۔ حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ…

اسم اعظم کی دعا اور اس کی تاثیر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍اکتوبر 2003ء میں مکرم خواجہ گل محمد صاحب نے دو واقعات بیان کئے ہیں جن کا تعلق ایک ہی دعا سے ہے جسے حضرت مسیح موعودؑ نے اسم اعظم قرار دیا ہے یعنی ربّ کلّ شیءٍ خادمک رب فاحفظنا وانصرنا وارحمنا۔ مضمون نگار کے سمدھی مکرم میاں عبدالقیوم صاحب اپنی فیملی کے…

روح کے جھروکوں سے اذن خودنمائی دے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍جنوری 2003ء میں شامل اشاعت مکرم چودھری محمد علی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: روح کے جھروکوں سے اذن خودنمائی دے مجھ کو بھی تماشا کر ، آپ بھی دکھائی دے تُو نے درد دل دے کر میری سرفرازی کی اب اے درد کے داتا! درد سے رہائی…

حضرت سیدہ نواب امۃالحفیظ بیگم صاحبہؓ

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جلسہ سالانہ نمبر 2001ء میں حضرت سیدہ نواب امۃالحفیظ بیگم صاحبہؓ کی سیرت کے متعلق مکرمہ امۃالرفیق ظفر صاحبہ کا مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت سیدہ کو آسمان سے ’’دخت کرام‘‘ کا لقب آپؓ کی پیدائش سے قبل عطا کیا گیا۔ 25؍جون 1904ء کو آپؓ پیدا ہوئیں۔ حضرت مسیح موعودؑ نے…

جلسہ سالانہ 1960ء کی ایک یادداشت – بحوالہ حضرت مصلح موعودؓ

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 22 فروری 2019ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5نومبر 2012ء میں مکرم عبدالسمیع خان صاحب کے قلم سے ایک تاریخی مضمون شامل اشاعت ہے جو جماعت احمدیہ کے 68ویں جلسہ سالانہ کے حوالہ سے لکھا گیا ہے۔ یہ جلسہ سالانہ (جو کہ دسمبر کے آخری ہفتہ میں 28,27,26 دسمبر 1959ء کو منعقد ہونا تھا…

حضرت مولوی شیر علی صاحبؓ

فرشتہ سیرت حضرت مولوی شیر علی صاحبؓ کی سیرۃ کے بعض واقعات روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍اکتوبر1998ء میں شامل اشاعت ہیں۔ حضرت مولوی صاحبؓ کے تقویٰ کا معیار ایسا اعلیٰ تھا کہ جب مکرم چودھری مشتاق احمد باجوہ صاحب مبلغ سلسلہ برطانیہ کی اہلیہ لندن آنے سے پہلے حضرت مولوی صاحبؓ کی خدمت میں دعا کیلئے…

حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ کی دعاؤں کے ذاتی تجربات

حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ کی دعاؤں کے ذاتی تجربات کی کچھ مثالیں روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم ستمبر 1998ء میں شائع ہوئی ہیں- آپؓ بیان فرماتے ہیں کہ شفائے امراض کی لائن میں تو مَیں نے اس قدر عجائبات خدا تعالیٰ کے فضلوں اور دعا کی قبولیت کے دیکھے ہیں کہ کوئی شمار نہیں-…

مقبول درگاہ الٰہی سے درخواست دعا کی شرائط

حضرت مسیح موعود کی خدمت میں پنجاب کی ایک مشہور درسگاہ سے کسی حافظ صاحب کا عریضہ پہنچا جس کے جواب میں آپ نے اپنے پُرمعارف مکتوب میں اہل اللہ سے دعا کرانے کی بعض شرائط تحریر کرتے ہوئے فرمایا:- ’’دعا میں یہ شرط ہے کہ اس شخص سے جس سے دعا کرانا چاہتا ہے…

محترم چودھری احمد مختار صاحب

محترم چودھری احمد مختار صاحب سابق امیر جماعت احمدیہ کراچی ایک مثالی خادم دین تھے۔ اگرچہ آپ باقاعدہ واقف زندگی نہیں تھے لیکن اپنے آپ کو مکمل طور پر خدمت دین کے لئے وقف کر رکھا تھا۔ ایک مرتبہ آپ نے باقاعدہ طور پر اپنی اور اپنی اہلیہ محترمہ پروین مختار صاحبہ کی طرف سے…

حضرت خلیفۃالمسیح الاول رضی اللہ عنہ

حضرت مولانا نورالدین صاحب رضی اللہ عنہ نے ایک بار حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام سے دریافت کیا کہ آپؑ کی مریدی میں کیا مجاہدہ کرنا چاہئے کہ خداتعالیٰ کی محبت میں ترقی ہو۔ حضورؑ نے فرمایا کہ آپ عیسائیوں کے مقابلہ میں کتاب لکھیں۔ اگرچہ اس زمانہ میں آپؓ کو نہ عیسائیت کے…

دعا کی طاقت

ماہنامہ ’’النصیر‘‘ اگست/ستمبر 1995ء میں محترم حمید احمد خان صاحب رقمطراز ہیں کہ Lory Dossey MD نے اپنی کتاب The Power of Prayer and the Practice of Medicine میں دعا کے اثرات کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے مریضوں کے دو گروہوں کے اعداو شمار پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 192 مریضوں کو دعا…

قبولیت دعا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کی یکم اپریل 1995ء کی اشاعت میں سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کا خطبہ جمعہ فرمودہ 21؍جولائی 1916ء شائع ہوا ہے جس میں حضورؓ قبولیت دعا سے متعلق بعض ایسے طریق بیان فرماتے ہیں جن پر عمل کرنے سے انسان کی دعاؤں کی قبولیت بڑھ جاتی ہے مثلاً پہلا یہ کہ انسان خدا…

لڑکی کے بعد لڑکاعطا ہونا

حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب کا ایک پرانا مضمون مذکورہ بالا عنوان سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍اکتوبر1995ء میں مکرر شائع ہوا ہے۔ اسی عنوان کے تحت حضرت میر محمد اسماعیل صاحب ؓ نے اپنے مضمون میں قرآنی الفاظ ’’یا بشریٰ ھذا غلام‘‘ سے استنباط کرتے ہوئے یہ لکھا تھا کہ اگر کسی لڑکی کا…

دعا کرنے کے بارے میں ہدایات

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا مارچ 1995ء کا شمارہ ’’مسیح موعود نمبر‘‘ ہے۔ اس کے اردو حصہ میں حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب رضی اللہ عنہ کے مضمون میں بیان کیا گیا ہے کہ دعا عبادت کا مغز ہے لیکن اس کی قبولیت کے بعد یہ نہیں کہنا چاہئے کہ فلاں کام دعا سے ہوا…

حضرت خلیفۃالمسیح الثالث کی ماؤں کو نصیحت

سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے جلسہ سالانہ مستورات 1965ء کے موقع پر جو خطاب فرمایا، اُس کا ایک اقتباس ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ستمبر 1996ء کی زینت ہے۔ آپؒ نے فرمایا:- ’’ بعض ماحول ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جہاں ماں بچے کو کپڑے پہناتے ہوئے دعا کرنے کی بجائے کوسنے دے رہی…

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے خادم خاص حضرت حافظ حامد علی صاحب رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ ’’اکثر ایسا ہوتا تھا کہ میں پہلی رات حضرت صاحب کے پاؤں دباتے دباتے خود بھی اسی چارپائی پر سوجاتا تھا تو آپؑ مجھے نہ جگاتے بلکہ تمام رات میں وہاں سویا رہتا اور…

نماز میں حصولِ حضور کی دعا

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ستمبر 1995ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک تحریر نماز میں حصولِ حضور اور توجہ کے بارے میں (الحکم 24؍مئی 1904ء سے) نقل کی گئی ہے جو حضورؑ نے مولوی نظیر حسین دہلوی صاحب کو لکھی تھی۔ حضور ؑ نے فرمایا کہ اگر توجہ پیدا نہ ہو تو ہر ایک نماز…