گھٹا لہو کی جو گھٹیالیاں سے آئی ہے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍نومبر 2000ء میں مسجد احمدیہ گھٹیالیاں میں ہونے والے سانحہ کے حوالہ سے مکرم عبدالکریم قدسیؔ صاحب کی ایک نظم سے تین اشعار ہدیہ قارئین ہیں: گھٹا لہو کی جو گھٹیالیاں سے آئی ہے وہ ساتھ قصے بھی حبلِ متیں کے لائی ہے وہ سرزمینِ چونڈہ ہو، چک سکندر ہو ہر اِک…

گھٹیالیاں کے جاں نثار

گھٹیالیاں کی تین ہزار آبادی میں سے دو تہائی احمدی ہیں اور یہاں احمدیوں کا تعلیم الاسلام ہائی اسکول بھی قائم ہے۔ یہاں دو احمدیہ مساجد ہیں۔ قصبہ کے شرقی کونے میں واقع احمدیہ مسجد میں 30؍اکتوبر 2000ء کی صبح فجر کی نماز کے بعد مذہبی جنونیوں کے ایک گروہ نے دہشت گردی کا گھناؤنا…

محترم صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب شہید

سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے پڑپوتے اور قمرالانبیاء حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ کے پوتے محترم صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب ابن مکرم صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب کو ایک مذہبی تنظیم کے بدنام زمانہ دہشت گرد مجرموں نے 14؍اپریل 1999ء کو اغوا کرکے دن دہاڑے شہید کردیا…

محترم پروفیسر ڈاکٹر عقیل بن عبدالقادر شہید

پروفیسر ڈاکٹر میجر عقیل بن عبدالقادر شہید نہ صرف ایک ماہر امراض چشم تھے بلکہ ایک نہایت ہی شریف النفس، ہمدرد، خلیق اور غریب پرور انسان تھے۔ سادگی اور منکسرالمزاجی میں نمایاں تھے۔ متوکّل علی اللہ، دعاگو اور علم و فضل کا مجسم پیکر تھے۔ نظام جماعت اور خلفائے احمدیت کے دل و جان سے…

مکرم غلام مصطفی محسن شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍مئی 2002ء میں مخلص خادم دین اور پرجوش داعی الی اللہ مکرم غلام مصطفی محسن صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم محمد شعیب شاکر صاحب رقمطراز ہیں کہ آپ ایک نڈر اور بے باک داعی الی اللہ تھے۔ اگرچہ آپ کے والد محترم غلام رسول صاحب نے 1956ء میں حضرت مصلح…

محترم پروفیسر عباس بن عبدالقادر شہید

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اپریل 2002ء میں مکرم پروفیسر عباس بن عبدالقادر شہید کی سیرت کا بیان آپ کی بیٹی مکرمہ مریم بنت عباس صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم پروفیسر عباس بن عبدالقادر صاحب کا تعلق صوبہ بہار کے شہر بھاگلپور سے تھا۔ آپ کے والد محترم حضرت پروفیسر عبدالقادرؓ اور آپ…

مکرم خوا جہ ظہور احمد صاحب شہید

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 15 فروری 2019ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ8؍اکتوبر 2012ء میں مکرم خواجہ ظہور احمد صاحب آف سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا کی شہادت کی خبر شائع ہوئی ہے جن پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے 4؍اکتوبر 2012ء کو اُس وقت فائرنگ کردی جب آپ کسی کام سے سائیکل پر گھر سے نکلے ہی تھے۔ فائر آپ کے…

محترم ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب شہید

شہید احمدیت محترم ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب سابق امیر ضلع نوابشاہ کے بارہ میں آپ کی نواسی مکرمہ عظمیٰ فرح صاحبہ کا مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍اگست 1999ء کی زینت ہے۔ قبل ازیں الفضل انٹرنیشنل 3؍نومبر 1999ء کے شمارہ کے اسی کالم میں بھی آپ کا مختصر ذکر خیر کیا جاچکا ہے۔ ایک بار جب حضرت…

محترم صاحبزادہ غلام قادر شہید

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ستمبر 1999ء کی زینت ایک مضمون میں مکرم سید محمود احمد شاہ صاحب لکھتے ہیں کہ قادر فٹ بال کا بہت اچھا کھلاڑی تھا۔ ایبٹ آباد پبلک سکول کا کپتان بھی رہ چکا تھا۔ اس کے کھیل کی خصوصیت پینلٹی کِک تھی۔ کرکٹ کا بھی شوقین تھا۔ جب امریکہ سے آیا تو اُن…

مکرم ماسٹر منظور احمد صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍اگست 1999ء میں مکرم ماسٹر منظور احمد صاحب شہید لاہور کے بارہ میں ایک مختصر مضمون مکرم محمد حفیظ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے جو مرحوم کی بیگم مکرمہ جنت خاتون صاحبہ سے حاصل کی گئی معلومات پر مشتمل ہے۔ آپ حاجی محمد رفیع صاحب جنجوعہ کے بیٹے تھے اور…

محترم صاحبزادہ غلام قادر صاحب کی اہلیہ محترمہ کے جذبات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍جولائی 1999ء میں محترم صاحبزادہ غلام قادر صاحب کی اہلیہ محترمہ نصرت قادر صاحبہ لکھتی ہیں کہ بچپن سے امی سے سنتے آئے تھے کہ بڑی پھوپھی جان (حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہؓ) فرمایا کرتی تھیں کہ لڑکی کو چھوٹی عمر سے اپنے نیک نصیب کے لئے دعا مانگنی چاہئے، اس لئے…

محترم صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب کے والد محترم کے جذبات

محترم صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب کے والد محترم صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب اپنے مضمون مطبوعہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍جولائی 1999ء میں رقمطراز ہیں کہ گھاؤ بہت گہرا ہے اور اس کی کسک اور بھی زیادہ گہری۔ بعض دفعہ تو مَیں اُن خنجروں کے وار جو ان ظالموں نے اس معصوم پر چلائے، اُنہیں…

محترم صاحبزادہ مرزا غلام قادر شہید کے لئے والدہ کے جذبات (1)

محترم صاحبزادہ مرزا غلام قادر شہید کی والدہ محترمہ صاحبزادی قدسیہ بیگم صاحبہ کے قلم سے ایک مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍جون 1999ء کی زینت ہے۔ آپ بیان کرتی ہیں کہ مَیں شاعرہ نہیں ہوں لیکن پندرہ سال پہلے مَیں نے جذبات میں بہہ کر کچھ کہنے کی کوشش کی تھی جس کے دو اشعار…

محترم صاحبزادہ مرزا غلام قادر شہید کے لئے والدہ کے جذبات (2)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍اگست 1999ء میں محترم صاحبزادہ غلام قادر شہید کی والدہ محترمہ صاحبزادی قدسیہ بیگم صاحبہ کا ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ آپ تحریر فرماتی ہیں کہ کسی وقت اُس کی یاد محو نہیں ہوتی۔ مَیں رات کو کروٹ کروٹ اُس کو یاد کرتی ہوں تو مجھے اُس کی بیوی کا خیال آتا…

محترم مرزا منور بیگ صاحب شہید

محترم مرزا منور بیگ صاحب ابن مکرم مرزا سردار بیگ صاحب 1927ء میں امرتسر میں پیدا ہوئے۔ بچپن ہی میں کام پر لگادیئے گئے اس لئے زیادہ تعلیم حاصل نہ کرسکے۔جب جوان ہوئے تو سلسلہ کی کتب کا مطالعہ کرنے لگے اور 1953ء میں قبول احمدیت کی توفیق پائی۔ پھر جلد ہی اپنے پورے خاندان…

مکرم میاں محمد اکبر اقبال صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍جون 1999ء میں مکرم محمد ارشاد اقبال صاحب اپنے والد محترم میاں محمد اکبر اقبال صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ مکرم میاں کمال الدین صاحب کے فرزند تھے جن کا تعلق لاہور سے تھا۔ چنانچہ آپ نے میٹرک تک تعلیم لاہور سے حاصل کی۔ چونکہ علم حاصل…

محترم صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍مئی 1999ء میں محترم صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب شہید کے اخلاق فاضلہ کے بارہ میں متعدد احباب کے تاثرات شامل اشاعت ہیں۔ = مکرم ابن عادل صاحب بیان کرتے ہیں کہ جلسہ سالانہ قادیان 1991ء کے موقع پر جب محترم میاں صاحب مہمانخانہ مستورات میں ڈیوٹی پر تھے تو رات گئے…

مکرم ریاض احمد بسراء صاحب شہید

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ یکم فروری 2019ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍اکتوبر2012ء میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق مکرم ریاض احمد بسراء صاحب ابن مکرم چوہدری منیر احمد بسراء صاحب کو 18؍اکتوبر 2012ء کو گھٹیالیاں ضلع سیالکوٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مؤرخہ…

مکرم مقصود احمد صاحب کو ئٹہ شہید

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 25 جنوری 2019ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10 دسمبر 2012ء میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق مکرم مقصود احمد صاحب ابن مکرم نواب خان صاحب آف کوئٹہ کو سیٹلائٹ ٹائون کوئٹہ میں 7؍دسمبر2012ء کو دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے اُس وقت شہید کردیا جب آپ اپنے بچوں کو سکول…

محترم ڈاکٹر نذیر احمد شہید آف ڈھونیکے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍جنوری 1999ء میں محترم ڈاکٹر نذیر احمد صاحب شہید کے اوصاف حمیدہ کا ذکر کرتے ہوئے مکرم میاں قمر احمد صاحب بیان کرتے ہیں کہ محترم ڈاکٹر صاحب شہید اپنے علاقہ میں مانے ہوئے طبیب تھے۔ لوگ دور دور سے آپ کے پاس بغرض علاج آتے اور بہت پرانی بیماریوں سے شفا…

مکرم سعید احمد طاہر صاحب شہید

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 11 جنوری 2019ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16نومبر 2012ء میں مکرم کلیم احمد طاہر صاحب نے اپنے ایک مضمون میں مکرم سعید احمد طاہر صاحب (شہید لاہور) کا ذکرخیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ مَیں سعید سے 1995ء میں متعارف ہوا جب میری تقرری تخت ہزارہ ضلع سرگودھا میں ہوئی۔ ایک روز بہت…

مکرم بشیر احمد صاحب اور مکرم راجہ عبدالحمید خانصاحب کی شہادت

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 4 جنوری 2019ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍اکتوبر2012ء میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق 23؍اکتوبر 2012ء کی رات کو بلدیہ ٹاؤن کراچی میں دو احمدیوں کو شہید کردیا گیا۔ پہلے 40سالہ ہومیوپیتھ ڈاکٹر راجہ عبدالحمید خان صاحب کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا یا گیا اور اس واقعہ کے دس منٹ…

حضرت شہزادہ عبداللطیف صاحب ؓشہید

14؍جولائی 1903ء کو حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحبؓ کو کابل کی سرزمین پر نہایت ظالمانہ طریق پر سنگسار کرکے شہید کردیا گیا- شہید مرحوم صوبہ خوست کے گاؤں سیدگاہ کے رہنے والے تھے اور خوست کے رئیس اعظم تھے- آپؓ تمام علوم مروّجہ کے عالم تھے اور قرآن و حدیث کے مدرس تھے- کئی ہزار حدیثیں…

احیائے موتٰی کا حیرت انگیز نشان

کچھ سال پہلے ہالینڈ کے جلسہ سالانہ میں محترم چودھری ریاض احمد صاحب (شہیدِ شب قدر) کے خسر محترم ڈاکٹر عبدالرشید خان صاحب نے واقعہ شب قدر کے حوالے سے کچھ واقعات بیان کئے تھے جو واقعات ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا؍ اگست 1998ء میں ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ کا حوالہ دیئے بغیر منقول ہیں- محترم خانصاحب بیان…

مکرم چودھری نصرت محمود صاحب شہید

(مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 21دسمبر 2018ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29نومبر 2012ء کی خبر کے مطابق 19؍اکتوبر 2012ء کو بلدیہ ٹاؤن کراچی میں قاتلانہ حملے کا نشانہ بننے والے مکرم چودھری نصرت محمود صاحب 27؍ نومبر 2012ء کی رات شہید ہوگئے۔ ان کی عمر 68سال تھی۔ 19؍ اکتوبر کو ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں ان کے داماد…

مکرم سعد فاروق صاحب کی شہادت

(مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 21دسمبر 2018ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24اکتوبر 2012ء میں یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ مکرم سعد فاروق صاحب بلدیہ ٹاؤن کراچی 19؍اکتوبر 2012ء کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اپنے گھرموٹر سائیکل پر جبکہ اُن کے والد مکرم فاروق احمد کاہلوں صاحب صدر حلقہ بلدیہ ٹائون، سسر مکرم نصرت محمود صاحب…