عشق و وفا کی داستان … حضرت داؤد جان صاحب

حضرت عبدالرحمٰن صاحبؓ اور حضرت سید عبداللطیفؓ شہید کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی حیات مبارکہ میں ہی افغانستان کی سرزمین پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ لیکن احمدیوں پر ظلم اس کے بعد بھی ختم نہیں ہوئے اور کئی احمدیوں کو اسی جرم میں شہید کردیا گیا۔…

مکرم صوبیدار خوشحال خان صاحب

محترم صوبیدار خوشحال خان صاحب کا تعلق موضع بینی ، ٹوپی صوبہ سرحد سے تھا۔ آپ نے رؤیا دیکھی کہ ایک بڑے مجمع کو ایک بہت نورانی شخصیت اردو/پنجابی میں وعظ و نصیحت فرما رہی ہے۔ تقریر ختم ہوئی تو انہوں نے مجھے آواز دی ’’خوشحال ادھر آؤ‘‘۔ میں نے ادھر ادھر دیکھا کہ کسی…

محترم چودھری عبدالحمید صاحب شہید

مجلس خدام الاحمدیہ ہالینڈ کے ترجمان سہ ماہی ’’نشان منزل‘‘ کے اپریل تا جون1998ء کے شمارہ میں شہید احمدیت محترم چودھری عبدالحمید صاحب کا ذکر خیر آپ کے بیٹے مکرم مظفر حسین صاحب نے کیا ہے۔ محترم چودھری صاحب 1940ء میں ضلع ملتان کے ایک گاؤں میں محترم چودھری سلطان علی صاحب کے ہاں پیدا…

مکرم رانا ریاض احمد صاحب

2؍فروری 1994ء کی سہ پہر تین بجے ایک ویگن میں سوار دس معاندینِ احمدیت نے ٹاؤن شپ لاہور کے ایک پُرجوش داعی الی اللہ مکرم رانا عبدالستار خان صاحب پر اُن کے گھر کے باہر حملہ کیا اور انہیں زدوکوب کرتے ہوئے اغواء کرنے کی کوشش کی۔ اسی اثناء میں اُن کے بیٹے مکرم رانا…

مکرم نوید احمد صاحب شہید (کراچی)

(مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 7 دسمبر 2018ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ21ستمبر 2012ء میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق مکرم نوید احمد صاحب ابن مکرم ثناءاللہ صاحب آف حمیراٹاؤن کراچی کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 14؍ستمبر 2012ء کو شہید کر دیا۔ آپ کی عمر 22 سال تھی۔ احمدیہ قبرستان کراچی میں آپ کی تدفین…

مکرم محمد احمد صدیقی صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍ستمبر 2012ء میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق 15 و 16؍ستمبر 2012ء کی درمیانی رات مکرم محمد احمد صدیقی صاحب آف گلستانِ جوہر کراچی کو نامعلوم افراد نے شدید فائرنگ کرکے اُس وقت موقع پر ہی شہید کردیا جب وہ اپنے برادرنسبتی مکرم ملک شمس فخری صاحب کے ہمراہ اپنے…

مکرم پروفیسر عبدالودود صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍ستمبر 2012ء میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں مکرمہ ب۔ودودصاحبہ نے سانحہ لاہور میں شہادت پانے والے اپنے شوہر مکرم پروفیسر عبدالودود صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ حضرت عبدالحمید شملوی رضی اللہ عنہ کے پوتے اور مکرم عبدالمجید عاجز صاحب کے بیٹے مکرم عبدالودود صاحب کی عمر بوقت شہادت 55سال تھی۔…

مکرم محمد نواز صاحب کی کراچی میں شہادت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ14ستمبر 2012ء میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق 11؍ستمبر2012ء کومکرم محمد نوازصاحب آف اورنگی ٹاؤن کراچی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ وہ محکمہ پولیس میں بحیثیت کانسٹیبل تھانہ پیر آباد (بنارس) میں تعینات تھے۔ وقوعہ کے روزرات 8بجے موٹرسائیکل پر ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل…

محتر م عبدالرشید ملک صاحب شہید

روزنامہ ’الفضل ربوہ‘‘ 8ستمبر 2012ء میں محترم عبدالرشید ملک صاحب کا ذکرخیر اُن کی اہلیہ مکرمہ الف۔ وسیم صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم عبدا لرشید ملک صاحب نے 28؍ مئی 2010ء کو دارالذکر لاہور میں شہادت کی سعادت پائی۔ آپ حضرت عبدالحمید ملک رضی اللہ عنہ کے ہاں 20؍ اکتوبر 1946ء کو…

مکرم راؤعبدالغفار صاحب کی شہادت

روزنامہ ’الفضل ربوہ‘‘ 8ستمبر2012ء میں مکرم راؤ عبدالغفار صاحب کی شہادت کی خبر شائع ہوئی ہے جنہیں 6ستمبر 2012ء کو کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اُس وقت شہید کردیا جب آپ سکول سے گھر واپس جانے کے لئے شام پانچ بجے بس میں سوار ہونے ہی والے تھے۔ آپ چاکیواڑہ میں سکول ٹیچر…

تعلیم الاسلام کالج کے تین شہید طالبعلم – محمد منیر خان شامی، میاں جمال احمد، مبشر احمد چدھڑ

(تعارف و انتخاب: فرخ سلطان محمود) (مطبوعہ رسالہ انصارالدین ستمبر و اکتوبر2015ء) تعلیم الاسلام کالج ربوہ کے سابق طلباء کی برطانیہ میں‌قائم تنظیم کے ماہنامہ ’’المنار‘‘ مئی 2011ء میں مکرم پرو فیسر محمد شریف خان صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں کالج کے تین شہید طلباء کا ذکرخیر کیا گیا ہے۔ محترم…

مکرم چوہدری نعیم احمد گوندل شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21 جولائی 2012ءکے مطابق مکرم چوہدری نعیم احمد گوندل صاحب آف کراچی کو 19 جولائی کو شہید کردیا گیا۔ آپ محترم چوہدری عبدالواحد صاحب اورنگی ٹاؤن ضلع کراچی کے بیٹے اور مکرم خورشید عالم صاحب مرحوم کے پوتے تھے۔ حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے 21جولائی 2012ء کے خطبہ جمعہ میں…

مکرم ماسٹر عبدالقدوس صاحب کی شہادت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍اپریل 2012ء میں شائع ہونے والے ایک پریس ریلیز کے مطابق مکرم ماسٹر عبدالقدوس صاحب صدر محلہ نصرت آباد ربوہ پولیس اہلکاروں کے تشدّد کے باعث 30مارچ 2012ء کو بعمر 43سال راہ مولیٰ میں شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل ربوہ کے محلہ نصرت آباد کے اشٹام فروش احمدیوسف…

مکرم منظور احمد صاحب کوئٹہ شہید

روزنامہ الفضل ربوہ 13 نومبر2012 ء کی ایک خبر کے مطابق سیٹلائٹ ٹائون کوئٹہ میں مذہبی منافرت کی بِنا پر 11نومبر 2012ء کو ایک نوجوان احمدی تاجرمکرم منظور احمد صاحب ابن مکرم نواب خان صاحب کو دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ آپ کی پیشانی پر دو گولیاں لگیں جس سے موقع…

مکرم طارق احمد صاحب شہید آف لیّہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2 جون2012ء کی ایک خبر کے مطابق مکرم طارق احمد صاحب ابن مکرم مبارک احمد صاحب (مرحوم) آف لیّہ کو اغوا کرنے کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا گیا۔ آپ کی عمر 41سال تھی۔ مکرم طارق احمد صاحب 93/TDAضلع لیہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد آپ…

حضرت مسیح موعودؑ کے خلاف امیر حبیب اللہ کی ناکام سازش

حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحبؓ کی شہادت کے بعد حضرت مسیح موعودؑ کے خلاف امیر حبیب اللہ کی ناکام سازش روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم جون 2012ء میں مکرم ڈاکٹر مرزا سلطان احمد صاحب کے قلم سے ایک تحقیقی مضمون شامل اشاعت ہے جس میں حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحبؓ کی شہادت کے بعد حضرت مسیح موعودؑ کے…

کھاریاں کا تاریخی پس منظر اور چند غلامان احمدیت کا تذکرہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے 12جنوری 2012ء میں شاملِ اشاعت مکرم لئیق احمد ناصر چوہدری صاحب کے ایک مضمون میں کھاریاں شہر کا تعارف اور وہاں کے چند معروف خدمتگزار احمدیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ ضلع گجرات اُن اضلاع میں شامل ہے جن کے بارہ میں حضرت اقدس مسیح موعودؑ نے خاص طور پر ذکر…

محترم چودھری ریاض احمد صاحب شہید شب قدر

’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جون 1996ء میں محترم ڈاکٹر فضل دین خٹک صاحب نے محترم چودھری ریاض احمد صاحب شہید شب قدر کومنظوم خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ چند اشعار ملاحظہ فرمائیں: تمام عمر ریاضت کرے کوئی انسان کسی کے خود ہی قدم چومتے ہیں عز و کمال گھسیٹتے ہو اسے کیوں؟ یہ جسم خاکی ہے…

ڈاکٹر محمودالحسن صاحب

مکرم ڈاکٹر محمود الحسن صاحب کی ایک خوبصورت نظم سے دو بند ملاحظہ فرمائیں جو روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍اپریل 1995ء کی زینت ہے: عشق الفاظ کا محتاج نہیں عاشقی رخ سے عیاں ہوتی ہے عشق کا ربط ہے خاموشی سے اور ہوس چرب زباں ہوتی ہے جان دیتے ہیں جو رہ حق میں زندگی کا…

شہدائے احمدیت

روزنامہ الفضل‘‘ ربوہ 17؍اپریل 1995ء میں شامل اشاعت مکرم نسیم سیفی صاحب کی شہدائے احمدیت کے حوالہ سے کہی جانے والی ایک رباعی ملاحظہ کیجئے: جان دے کر تو نے ثابت کردیا تھا خدا کی ذات پر کتنا یقیں تیرے جانے سے ہزاروں آئیں گے تیرا جانا ایسا ویسا تو نہیں

دیانتدارانہ صحافت پر قدغن

روزنامہ ’’الفضل‘‘ 10؍اکتوبر 1995ء میں انگریزی اخبار ’’دی نیوز‘‘ 29؍ستمبر کے حوالے سے یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ ایک صحافی رحیم اللہ یوسف زئی جو کئی قومی اور بیرونی اخبارات اور بی بی سی کو رپورٹیں ارسال کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ صوبہ سرحد میں مذہب کی بنیاد پر ہونے والی کئی باتوں کی…

حضرت منشی علم الدین صاحب شہید

13؍اگست 1979ء کو کوٹلی (کشمیر) کے ایک 90 سالہ احمدی بزرگ محترم منشی علم الدین صاحب کو مقامی عدالت کے قریب ہی سرعام، تیز دھار استرے سے شہ رگ کاٹ کر شہید کر دیا گیا۔ محترم منشی صاحب قبولِ احمدیت سے پہلے اہل حدیث مسلک سے تعلق رکھتے تھے۔ احمدی ہونے کے بعد آپ جماعت…

محترم چودھری ریاض احمد صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ 12؍اپریل 1995ء میں پشاور کے ایک احمدی مسلمان نوجوان مکرم چودھری ریاض احمد صاحب کی المناک شہادت کی خبر شائع ہوئی ہے جنہیں ’شب قدر‘ نزد پشاور میں دن دیہاڑے ، پولیس کی موجودگی اور مدد کے ساتھ ، عدالت کے احاطہ میں پتھر مار مار کر شہید کردیا گیا۔ تفصیلات کے…

محترم ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب شہید

محترم ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب سابق امیر ضلع نوابشاہ (شہید احمدیت) کے اوصاف حمیدہ کا مختصر تذکرہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍ستمبر 1995ء میں مکرم انور ندیم علوی صاحب نے کیا ہے۔ محترم ڈاکٹر صاحب کے برادرِ اصغر محترم ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب بھی ’قاضی احمد ‘میں احمدیت پر قربان ہوگئے تھے۔ ایک مرتبہ آپ کے علاقہ میں…

جانوں کا نذرانہ دیں گے لہو کے دیپ جلائیں گے

روزنامہ ’’الفضل‘‘17؍اپریل 1995ء میں شائع شدہ مکرم اکرم محمود صاحب کی ایک نظم سے دو اشعار ملاحظہ فرمائیں: جانوں کا نذرانہ دیں گے لہو کے دیپ جلائیں گے تیری راہ پہ چلنے والے کب تک پتھر کھائیں گے جانے والے! تو ہے تسلسل ایک قدیم روایت کا تیرے پیچھے آنے والے دیپ سے دیپ جلائیں…

محترم چودھری عبدالرزاق صاحب شہید

شہید احمدیت محترم چودھری عبدالرزاق صاحب امیر ضلع نوابشاہ کا ذکر خیر مکرم انور ندیم علوی صاحب نے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍جون 1995ء میں پیش کیا ہے۔ محترم چودھری صاحب نے حضرت مصلح موعودؓ کی ہدایت پر 27؍ روپے کے قلیل سرمائے سے سندھ میں کاروبار شروع کیا تھا جو آپکی شہادت کے وقت کروڑوں…