محترم مولوی سید محمد حسین صاحب ذوقیؔ

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اکتوبر 1999ء میں مکرم میر احمد صادق صاحب اپنے والد محترم مولوی سید محمد حسین صاحب ذوقیؔ کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ دراز قامت اور نہایت وجیہہ شکل و صورت کے مالک تھے۔ لباس میں شیروانی، پاجامہ اور ترکی ٹوپی استعمال کرتے، ہاتھ میں قیمتی چھڑی رکھتے۔…

محترم الحاج ابراہیم عبدالقادر جگنی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍ستمبر 1999ء میں جماعت احمدیہ گیمبیا کے ایک مخلص اور فدائی احمدی محترم الحاج ابراہیم عبدالقادر جگنی صاحب کا ذکر خیر مکرم ایم اے خورشید صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم جگنی صاحب کی پیدائش 1923ء کے لگ بھگ ہوئی۔ آپ کا تعلق قبیلہ Jahankey سے ہے جو اپنے علاقہ…

محترم مرزا منور بیگ صاحب شہید

محترم مرزا منور بیگ صاحب ابن مکرم مرزا سردار بیگ صاحب 1927ء میں امرتسر میں پیدا ہوئے۔ بچپن ہی میں کام پر لگادیئے گئے اس لئے زیادہ تعلیم حاصل نہ کرسکے۔جب جوان ہوئے تو سلسلہ کی کتب کا مطالعہ کرنے لگے اور 1953ء میں قبول احمدیت کی توفیق پائی۔ پھر جلد ہی اپنے پورے خاندان…

سیرالیون میں تائید الٰہی کے ایمان افروز واقعات

سیرالیون نے برطانیہ سے 1962ء میں آزادی حاصل کی۔ 1922ء میں حضرت مولوی عبدالرحیم نیر صاحبؓ نے غانا جاتے ہوئے یہاں مختصر قیام فرمایا اور دعوت الی اللہ کی۔ حضرت مولانا الحاج نذیر احمد علی صاحب پہلے باقاعدہ مبلغ تھے جو 1937ء میں سیرالیون کے ضلع کامبیا کے ایک قصبہ روکوپور میں پہنچے تو وہاں…

آگرہ (یوپی) کے ایمان افروز واقعات

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ 11 تا 18؍نومبر 1999ء میں مکرم مولوی نذرالاسلام صاحب نے آگرہ (صوبہ یوپی) کے چند ایمان افروز اور بعض عبرت انگیز واقعات بیان کئے ہیں جن سے نومبائعین کی استقامت اور شجاعت کا اظہار بھی ہوتا ہے اور دشمنِ احمدیت کی ناکامی و نامرادی کا بھی۔ اوکھرا ضلع فیروزآباد میں جب جماعت…

حضرت حافظ سید مختار احمد شاہجہانپوریؓ

ماہنامہ ’’خالد‘‘ جون 1999ء میں مکرم چودھری رشیدالدین صاحب کا ایک تفصیلی مضمون شامل اشاعت ہے جس میں حضرت حافظ سید مختار احمد شاہجہانپوریؓ کا ذکر خیر کیا گیا ہے۔ حضرت حافظ صاحبؓ کے مورث اعلیٰ ترمذی خاندان کے سادات اور نہایت عابد و زاہد تھے جنہیں نواب پٹھان قصبہ شاہجہانپور صوبہ یوپی لائے اور…

لالہ آتما رام کا انجام

آتما رام گورداسپور میں ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر تھا جس کی عدالت میں 1904ء میں حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے مخالف کرم دین آف بھیں کی طرف سے حیثیت عرفی کا ایک مقدمہ زیر سماعت رہا۔ پہلے یہ مقدمہ لالہ چندولال کی زیر سماعت تھا جس کا رویہ معاندانہ تھا۔ اُس کی جگہ آتمارام مقرر ہوا…

ایک معاند احمدیت کی رسوائی

جمعیۃالعلمائے ہند اور مجلس تحفظ ختم نبوت کے صدر ملاّ اسعد مدنی جماعت احمدیہ کی مخالفت میں بھارت کے مختلف مقامات پر جھوٹا اور ظالمانہ پراپیگنڈہ کرنے میں پیش پیش ہیں۔ امسال 7؍فروری1999ء کو جمعیت کے زیراہتمام بنگلور میں ایک جلسہ رکھا گیا جس میں مذکورہ ملاّ نے حضرت مسیح موعودؑ کی ذات بابرکت کے…

ایک شرمناک جھوٹ

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 19؍فروری 1998ء کی ایک خبر (مرسلہ مکرم منیر احمد بانی صاحب) ملاحظہ فرمائیں: ’ ’ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم و مبلغ مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی کے مطابق 1989ء میں قادیانی جماعت کے مناظر و مربی چودھری برکت اللہ محمود سکنہ ربوہ نے مرزائی و مسلم متنازعہ…

مخالفینِ احمدیت کے حوالہ سے دو خبریں

دو خبریں ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 30؍اکتوبر 1997ء میں شائع شدہ قومی اخبارات کی دو خبریں ہدیہ قارئین ہیں: 1۔ 75 برس پہلے بنی جمیعۃعلماء ہند جس کے صدر مولانا اسعد مدنی ہیں، اپنے مرکزی عہدیداران کے ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کی وجہ سے مکمل طور پر ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔ اس سے…

حضرت سیدہ مہر آپا اور آپ کے بیان فرمودہ ایمان افروز واقعات

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ اپریل 1998ء کے متعدد مضامین حضرت سیدہ مہر آپا کی سیرۃ اور ذکر خیر پر مشتمل ہیں۔ اکثر مضمون نگاروں نے آپ کی شفقت، غریب پروری اور منکسرالمزاجی کے واقعات بیان کئے ہیں اور آپ کے بزرگوں کے بعض دوسرے ایمان افروز واقعات بھی شامل اشاعت ہیں جو حضرت سیدہ مہر آپانے…

’’براہین احمدیہ‘‘ کے مالی معاونین

حضرت اقدس مسیح موعودؑ نے خدائی بشارت کے تحت جب ’’براہین احمدیہ‘‘ کی اشاعت کے لئے تحریک فرمائی تو ان میں نواب شاہجہان بیگم صاحبہ فرمانروائے بھوپال بھی تھیں جو 1868ء میں باضابطہ طور پر سریر آرائے سلطنت ہوئیں اور آپ کا عقد ثانی مولوی صدیق حسن خان صاحب کے ساتھ عمل میں آیا جنہیں…

ایک ایمان افروز واقعہ

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 10؍اپریل 1997ء میں مکرم سفیر احمد صاحب مربی سلسلہ علاقہ ملکانہ کا مرسلہ ایک ایمان افروز واقعہ شائع ہوا ہے کہ ضلع ایٹہ کے ایک گاؤں جرسمی میں جہاں احمدی معلم وقفِ جدید مکرم قاری محمد تاج صاحب متعین ہیں، دو مولوی فساد کی غرض سے احمدیہ مسجد میں داخل ہوئے…

اعجاز مسیحائی از ’’درویشان احمدیت‘‘

(مطبوعہ انصارالدین جولائی تا اگست 2013ء) ’’درویشان احمدیت‘‘ سے انتخاب ذیل میں محترم فضل الٰہی انوری صاحب کی کتاب ’’درویشانِ احمدیت‘‘ کی جلد سوم کے اُس باب سے چند واقعات ہدیۂ قارئین ہیں جو تصرفات الٰہیہ کے نتیجہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور آپؑ کے بعض غلاموں کے بارہ میں مخالفین احمدیت…

حضرت مسیح موعودؑ کی قبولیتِ دعا کا معجزہ

(تعارف و انتخاب: فرخ سلطان محمود) (مطبوعہ رسالہ انصارالدین ستمبر و اکتوبر2015ء) حضرت سیّد غلام حسین شاہ صاحبؓ بھیرہ ضلع شاہ پور کے رہنے والے تھے۔ 1896ء میں آپ کو وٹرنری کالج لاہور میں داخلہ ملا۔ لیکن کالج کے طلبہ اور پروفیسر آپؓ کے شدید معاند ہوگئے۔ ان حالات میں خداتعالیٰ نے اپنی قادرانہ تجلّی…

فری میسن کے بارہ میں حضرت مسیح موعودؑ کے چند ارشادات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9 جولائی 2012ء میں حضرت مسیح موعودؑ کی مجالس میں فری میسن کے ذکراور حضورؑ کے ارشادات کے حوالہ سے ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ = اخبار الحکم 16 نومبر 1901ء کی ڈائر ی میں لکھتا ہے: مفتی محمد صادق صاحب نے شکاگو کے مسٹر ڈوئی کے ایک لیکچر کا خلاصہ سنانا…

حضرت مسیح موعودؑ کے مخالفین کا انجام

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا کے جنوری، فروری اور مارچ 2011ء کے شماروں میں حضرت مسیح موعودؑ کے بعض مخالفین کے عبرتناک انجام کا تذکرہ مکرم مولانا فضل الٰہی انوری صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ بعض مخالفین جن کا تذکرہ قبل ازیں ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ میں شائع نہیں ہوا تھا، وہ ذیل میں ہدیۂ قارئین…

حضرت حافظ مولوی محمد فیض الدین صاحبؓ سیالکوٹی

حضرت حافظ محمد فیض الدین صاحبؓ کے آباء و اجداد عرب سے آکر سیالکوٹ میں آباد ہوئے تھے۔ آپ کے دادا میاں حسن صاحب اور والد بزرگوار مولوی غلام مرتضی صاحب ایک وسیع حلقہ ارادت رکھتے تھے اور ان کی خاندانی بزرگی کا عوام پر یہ اثر تھا کہ ان کا خاندان ’’اللہ لوک’’ (یعنی…

مولانا ظفر علی خان کا عبرتناک انجام

مولانا ظفر علی خان صاحب ایک صحافی ہونے کے علاوہ مشہور سیاسی و مذہبی لیڈر بھی تھے اور ان کی زبان اور قلم نے جماعت احمدیہ کے خلاف بھی خوب زہر اگلا تھا۔ لیکن یہی مولانا جب زندگی کے آخری ایام میں عبرتناک حالات کا شکار ہوئے تو فقط حضرت مصلح موعودؓ کی ذات گرامی…

مولانا مودودی کا خراج تحسین (غیبی حفاظت)

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا مارچ 1996ء میں شائع شدہ ایک مضمون میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو خراج تحسین پیش کرنے والے بعض غیراز جماعت مشاہیر کی تحریرات مکرم ہدایت اللہ ہادی صاحب نے پیش کی ہیں۔ مولانا ابو الا علیٰ مودودی صاحب اپنے ماہنامہ ’’ترجمۃالقرآن‘‘ پٹھا نکوٹ، اگست 1934ء (صفحہ 57، 58)…

حضرت حاجی غلام احمد صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت حاجی غلام احمد صاحبؓ آف کریام ضلع جالندھر 76-1875ء میں پیدا ہوئے۔ بچپن سے نماز کے عادی اور تہجد گزار تھے۔ حضرت میاں کریم بخش صاحبؓ نے آپ کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی چند کتب پڑھنے کے لئے دیں جن کے مطالعہ کے بعد آپؓ نے استخارہ کیا اور تصدیق میں…

حضرت مولوی عبدالغنی صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت مولوی عبدالغنی صاحب رضی اللہ عنہ اپنے والد حضرت مولوی برہان الدین صاحب جہلمی رضی اللہ عنہ کی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ممتاز صحابہ میں شامل تھے آپؓ کا نمبر 190 ہے۔ آٹھ نو سال کی عمر میں ایک دفعہ اپنی والدہ کے ہمراہ حضور علیہ السلام کی خدمت میں بھی…

حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشیدالدین صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشیدالدین صاحب رضی اللہ عنہ کا شجرہ نسب خلیفہ راشد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے جا ملتا ہے۔ آپؓ کے والد قاضی خلیفہ حمیدالدین صاحب انجمن حمایت اسلام کے بانی اورپہلے صدر تھے، وہ اورنٹیل کالج کے پروفیسر اور مدرسہ حمیدیہ (بعد میں اسلامیہ کالج) کے سربراہ بھی رہے۔ گو…