لجنہ اماء اللہ کینیڈا کے رسالہ ’’النساء‘‘ ستمبر تا دسمبر 2011ء میں محترمہ امتہ الباسط صاحبہ نے اپنے خاوند مکرم شیخ ساجد نعیم صاحب کا ذکرخیرکیا ہے جنہوں نے 28مئی 2010 ء کو مسجد بیت النور لاہور میں جام شہادت نوش کیا۔ مکرم شیخ ساجد نعیم صاحب 15دسمبر 1951ء کو میلسی ضلع وہاڑی میں مکرم […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29 جنوری 2011ء میں مکرمہ بشریٰ سعید صا حبہ نے اپنے بھائی مکرم محمود احمد شاد صاحب شہید (مربی سلسلہ) کا ذکرخیر کیا ہے۔ مکرمہ بشریٰ سعید صاحبہ لکھتی ہیں کہ ہمارے پورے خاندان میں سے صرف والد محترم چوہدری غلام احمد صاحب اور دادا چوہدری فضل داد صاحب کو احمدیت قبول […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9مارچ 2011ء میں مکرمہ شوکت گوہر صاحبہ کے قلم سے اُن کی والدہ محترمہ سرور سلطانہ صاحبہ اہلیہ محترم مولانا عبدالمالک خان صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ محترمہ سرور سلطانہ صاحبہ کے والد محترم محمد یاسین خان صاحب انتہائی شریف النفس اور نیک انسان تھے۔ فیروزپور میں بیکری کا کاروبار کرتے […]
ماہنامہ ’’خالد‘‘ دسمبر 2010ء میں مکرم محمد اکرام صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بچوں کے ساتھ شفقت کے حوالہ سے متفرق واقعات بیان کئے گئے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بچوں پر خصوصاً شفقت فرمایا کرتے تھے۔ چنانچہ اولاد میں خودداری اور عزت نفس […]
لجنہ اماء اللہ کینیڈا کے رسالہ ’’النساء‘‘ ستمبر تا دسمبر 2011ء میں مکرمہ نسیم رفیق صاحبہ اور مکرمہ شگفتہ عزیز شاہ صاحبہ نے ایک جرمن خاتون سے انٹرویو کے بعد اُن کے قبول احمدیت کے واقعہ کو اُنہی کے الفاظ میں بیان کیا ہے۔ میرا نام فریدہ ثروت ہے۔ مَیں 22 سال کی عمر میں […]
ماہنامہ ’’تحریک جدید‘‘ ربوہ جون 2010ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی یاد میں مختلف احباب کی متفرق یادوں سے ایک مختصر مضمون شامل اشاعت ہے۔ = محترم چودھری ظہور احمد باجوہ صاحب بیان کرتے ہیں کہ غالباً 1953ء کا ذکر ہے جب مَیں مسجد فضل لندن کا امام تھا۔ مجھے (پرنسپل تعلیم الاسلام کالج ربوہ) […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2 دسمبر 2010ء میں مکرم چودھری عبدالرزاق خان صاحب کاٹھگڑھی کا ایک مختصر مضمون شائع ہوا ہے جس میں محترم چودھری عبدالستار خاں صاحب کا ذکرخیر کیا گیا ہے۔ محترم چودھری عبدالستار خاں صاحب بہت دانشمند حوصلہ مند، حلیم، مہمان نواز، زُودفہم، جرأتمند، اور نیک انسان تھے۔ 1917ء میں کاٹھگڑھ ضلع ہوشیار […]
ماہنامہ ’’تحریک جدید‘‘ ربوہ جون 2010ء میں مکرم صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب نے اپنے والد محترم (حضرت خلیفۃالمسیح الثالث رحمہ اللہ) کے بارہ میں ’’سیّدی ابّا‘‘ کے عنوان سے اپنی یادوں کو قلمبند کیا ہے۔ ان میں سے ایسے واقعات ہدیۂ قارئین ہیں جو قبل ازیں ’الفضل ڈائجسٹ‘ کی زینت نہیں بنائے گئے۔ حضورؒ […]
لجنہ اماء اللہ کینیڈا کے رسالہ ’’النساء‘‘ ستمبر تا دسمبر 2010ء میں شامل اشاعت مکرمہ آصفہ اسلم صاحبہ نے اپنے مضمون میں محترم منیر احمد شیخ صاحب شہید (سابق امیر ضلع لاہور) کا ذکرخیر کیا ہے۔ آپ بیان کرتی ہیں کہ ہمیں اپنے ابّو اور امّی کی وفات کے بعد ہمارے بہنوئی محترم منیر احمد […]
ماہنامہ تشحیذالاذہان فروری 2010ء میں حضرت مصلح موعودؓ کے بچپن کے بارہ میں مکرم توقیر آصف صاحب کا ایک مختصر مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب ؓ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہدایت فرمائی تھی کہ کسی سے کوئی چیز لے کر نہ کھانا۔ آپ کی اطاعت کا یہ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26 نومبر 2010ء میں محترم منیر احمد شیخ صاحب شہید (سابق امیر ضلع لاہور) کا ذکرخیر مکرم سیف اللہ وڑائچ صاحب کے قلم سے شائع ہوا ہے۔ قبل ازیں 28 مارچ 2014ء کے ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ کے اسی کالم میں شہید مرحوم کا ذکر کیا جاچکا ہے۔ مضمون نگار لکھتے ہیں کہ میرا […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4 دسمبر 2010ء میں مکرم سیف اللہ وڑائچ صاحب نے اپنے مضمون میں محترم راجہ علی محمد صاحب سابق امیر ضلع گجرات کا ذکرخیر کیا ہے۔ مکرم راجہ علی محمد صاحب PCS آفیسر تھے اور افسر مال ریٹائرڈ ہوئے۔ آپ چھمبی چوآسیدن شاہ کے رہنے والے تھے اور کوٹ راجگان میں مستقل […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11 دسمبر 2010ء میں مکرم ابن کریم صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں محترم ماسٹر محمد اسلم ناصر صاحب کا ذکرخیر کیا گیا ہے۔ مضمون نگار لکھتے ہیں کہ 1971ء میں ہم خوشاب کے ایک گاؤں سے بغرض تعلیم ربوہ منتقل ہوئے۔ یہاں کے سکول میں ہمارے اساتذہ کے چہروں […]
رسالہ ’’انصارالدین‘‘ یوکے نومبر دسمبر 2010ء میں مکرمہ مبارکہ مسعود صاحبہ کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں انہوں نے اپنے والد حضرت حکیم عبدالصمد صاحب کا تفصیلی ذکرخیر کیا ہے۔ حضرت حکیم عبدالصمد صاحب ولد حکیم محمد عبدالغنی صاحب ولد حکیم محمد بلاقی صاحب (مہتمم شاہی دواخانہ قلعہ دہلی) کی پیدائش دہلی میں […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍نومبر 2010ء میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں مکرمہ نبیلہ رفیق فوزی صاحبہ نے محترمہ منیرہ کمال یوسف صاحبہ اہلیہ محترم کمال یوسف صاحب مبلغ سلسلہ ناروے کی سیرت کے نمایاں پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ محترمہ منیرہ کمال یوسف صاحبہ انتہائی ملنسار ، مہمان نواز ، خوش اخلاق، […]
ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا مارچ و اپریل 2010ء میں مکرم محمد طارق اسلام صاحب مربی سلسلہ کا ذکرخیر اُن کی اہلیہ مکرمہ امۃالنصیر صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ اسی حوالہ سے ایک مضمون یکم جون 2012ء کے کالم میں بھی شائع ہوچکا ہے۔ ذیل میں چند اضافی امور پیش ہیں۔ مکرم محمد طارق […]
لجنہ اماء اللہ برطانیہ کے رسالہ ’’النصرت‘‘ دسمبر 2010ء میں محترمہ رسول بی بی صاحبہ کا ذکرخیر اُن کی نواسی مکرمہ عائشہ منہاس صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترمہ رسول بی بی صاحبہ کی ولادت 1901ء میں حضرت ولی داد صاحبؓ کے ہرں مراڑہ ضلع سیالکوٹ میں ہوئی۔ ہر وقت عاجزی سے اپنے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18اکتوبر 2010ء میں مکرمہ م۔شاہین صاحبہ کا مضمون شامل اشاعت ہے جس میں حضرت مسیح موعودؑ کے خاندان کی بعض خواتین کے اخلاق حسنہ کے بے مثال نمونے پیش کئے گئے ہیں۔ ٭ میری والدہ محترمہ رضیہ بیگم صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ میں چھوٹی سی تھی جب ہم احمدی ہوئے اور […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم اکتوبر 2010ء میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ کے اخلاق عالیہ سے متعلق حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب کا ایک مضمون’’مضامین مظہر‘‘ سے منقول ہے۔ اس سے قبل حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ کی سیرت کے حوالہ سے حضرت شیخ صاحب کا ہی ایک مضمون 12 فروری 1999ء کے الفضل […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4 دسمبر 2010ء میں شامل اشاعت مکرمہ ر۔ن۔ظفر صاحبہ نے اپنے مضمون میں اپنے شوہر محترم مرزا ظفر احمد صاحب شہید کا ذکرخیر کیا ہے جو دارالذکر لاہور میں28مئی 2010ء کو دہشت گردی کے سانحہ میں شہید ہو گئے۔ محترم مرزا ظفر احمد صاحب شہید 14؍اکتوبر 1954ء کو منڈی بہاؤالدین میں محترم […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم اکتوبر 2010ء میں مکرم رانا عبدالرزاق خاں صاحب نے اپنی دادی محترمہ بی بی نور جان صاحبہ کا ذکرخیر کیا ہے۔ حضرت رانا احمد حسن خان صاحبؓ (جنہوں نے 1903ء میں قبول احمدیت کی سعادت پائی تھی) کے ہاں محترمہ بی بی نور جان صاحبہ 1906ء میں کاٹھگڑھ میں پیدا ہوئیں […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15 ستمبر 2010ء میں مکرم چودھری محمد طفیل صاحب کے قلم سے محترم انجینئر شاہین سیف اللہ خان صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے جو 1945ء میں پیدا ہوئے اور 30 مئی 2009ء کو وفات پاکر بہشتی مقبرہ میں مدفون ہوئے۔ مضمون نگار رقمطراز ہیں کہ خاکسار 1965ء میں واپڈا میں سینئر […]
ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ ستمبر 2010ء میں محترمہ ڈاکٹر نورین رشید باجوہ صاحبہ شہید کے بارہ میں ایک مختصر مضمون شائع ہوا ہے جسے اُن کی ایک سہیلی نے قلمبند کیا ہے۔ اُن کے بارہ میں قبل ازیں ایک مضمون 26؍اگست 2011ء کے الفضل انٹرنیشنل کے اسی کالم میں شامل اشاعت کیا جاچکا ہے۔ محترمہ ڈاکٹر […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30 دسمبر 2010ء کی خبر کے مطابق محترم شیخ عمر جاوید صاحب آف مردان کو 23 دسمبر 2010ء کی شام اُس وقت فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا جب آپ اپنی دکان سے گھر واپس آرہے تھے۔ اس سانحہ میں آپ کے والد مکرم شیخ جاوید احمد صاحب اور چچازاد بھائی مکرم شیخ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12 نومبر 2010ء میں مکرم پروفیسر ڈاکٹر پرویز پروازی صاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے جس میں سانحہ لاہور کے بعض شہداء کا ذکرخیر کیا گیا ہے۔ 28 مئی 2010ء کو لاہور میں اپنے بہنوئی محترم محمد اسلم بھروانہ کی شہادت پر مجھے خیال آیا کہ یہاں کا ہر شہید میرا عزیز […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3 دسمبر 2010ء میں مکرم اکبر احمد عدنی صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں محترم خلیل احمد صاحب سولنگی شہید کا ذکرخیر کیا گیا ہے جنہوں نے 28؍مئی 2010ء کو دارالذکر لاہور میں شہادت کا جام پیا۔ محترم خلیل احمد سولنگی صاحب ابن مکرم نصیر احمد صاحب سولنگی کے آباؤ […]