محترم میجر افضال احمد صاحب شہید

جماعت احمدیہ کے سپوت اور پاکستانی فوج کے دلاور افسر محترم میجر افضال احمد صاحب مورخہ 19؍ جون 2009ء کو باجوڑ جنوبی وزیرستان میں پیشہ ورانہ شجاعت اور اعلیٰ احساس فرض کا ثبوت پیش کرتے ہوئے بعمر 33سال شہید ہو گئے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23 جون 2009ء میں اس حوالہ سے مکرم ایف شمس صاحب…

محترم ڈاکٹر خلیل سینگاڈو آف گیمبیا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6 جون 2009ء میں محترم ڈاکٹر خلیل سینگاڈو صاحب آف گیمبیا کا ذکر خیر مکرم منور احمد خورشید صاحب کے قلم سے شائع ہوا ہے۔ گیمبیا میں فرافینی کے مقام پر ایک نہایت ہی بزرگ، تقویٰ شعار، دعا گو اور پانچ وقت نمازوں کے پابند ڈاکٹر خلیل سینگاڈو صاحب کا چند سال…

سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4 جون 2009ء میں سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الثالث ؒ کی سیرۃ پر ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ ٭ مکرم محمود احمد صاحب شاہد سابق صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ حضورؒ کا ذکرخیر کرتے ہوئے تحریر کرتے ہیں: مسلمانوں سے ہمدردی اور پیار کا جذبہ بے نظیر تھا۔ ایک موقعہ پر نصیحت فرمائی…

کیپٹن ڈگلس کا انصاف

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍مئی 2009ء میں کیپٹن ولیم مانٹیگو ڈگلس کے عدل و انصاف پر مبنی شاندار کارنامہ کو مکرم سید محمد احمد صاحب ابن حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ نے اپنے ذاتی مشاہدات کے تناظر میں بیان کیا ہے۔ اگست 1897ء میں پادری ہنری مارٹن کلارک نے حضرت مسیح موعودؑ کے خلاف اقدام…

محترم خادم حسین صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍مئی 2009ء میں محترم خادم حسین صاحب کا ذکرخیر اُن کے بیٹے مکرم انور حسین صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم خادم حسین صاحب نہایت مخلص خادم سلسلہ اور پُرجوش داعی الی اللہ تھے۔ شہر کے چوراہوں پر کھڑے ہو کر احمدیت کا پیغام پہنچاتے اور پتھر بھی کھاتے۔ دکانیں…

محترم میاں اقبال احمد صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍مئی 2009ء میں محترم میاں اقبال احمد صاحب شہید (امیر ضلع راجن پور) کا ذکر خیر مکرم میاں حمید احمد صاحب ایڈووکیٹ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مورخہ 25فروری 2003ء کو محترم میاں اقبال احمد صاحب امیر ضلع راجن پور راہ مولیٰ میں قربان ہو گئے۔ میں نے میاں صاحب کو…

حضرت چوہدری عبد اللہ خان صاحبؓ (آف قلعہ کالروالا)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20 اپریل 2009ء میں حضرت چوہدری عبد اللہ خان صاحبؓ آف قلعہ کالروالا سے متعلق ایک مضمون مکرم نوید احمد منگلا صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت چوہدری عبداللہ خاں صاحبؓ 1890ء میں قلعہ کالروالا (سابق قلعہ صوبہ سنگھ) میں پیدا ہوئے اور مڈل تک تعلیم مقامی سکول میں حاصل…

انٹرویو: امّ مسرور حضرت صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ مد ظلھا العالی

سہ ماہی ’’النساء‘‘ کینیڈا اپریل تا جون 2008ء میں حضرت صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ مد ظلھا العالی بنت حضرت مصلح موعودؓ کا ایک انٹرویو شائع ہوا ہے جو آپ نے چند سال قبل MTA کیلئے ریکارڈ کروایا تھا۔ اس انٹرویو سے بعض دلچسپ تاریخی و تربیتی امور اختصار سے ہدیۂ قارئین کئے جارہے ہیں۔ سیدنا…

حضر ت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہؓ

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ اکتوبر2009ء میں حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحبؒ کا حضرت اماں جان سیدہ نصرت جہاں بیگمؓ کے بارہ میں ایک نامکمل مضمون شامل اشاعت ہے ۔ سچائی اور شفقت۔ بلاشبہ میرے نزدیک ان دو لفظوں میں آپؓ کی شخصیت سمٹتی ہوئی اور پھر نور کی کرنوں کی طرح سارے روحانی وجود پر…

محترم اعجاز احمد صاحب

مکرم ناصر احمد صاحب کا ایک مضمون ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا مئی و جون 2009ء میں شامل اشاعت ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ 7؍ مئی 2008 ء کی رات چار ڈاکو موضع تہال تحصیل کھاریاں ضلع گجرات میں ہمارے گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر آگئے تو میرے اٹھائیس سالہ سب سے چھوٹے دلیر…

محترم مولانا بشیر احمد قمر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍جولائی 2009ء میں مکرم قمر احمد عامر صاحب اپنے مضمون میں بیان کرتے ہیں کہ مجھے محترم مولانا بشیر احمد قمر صاحب کے ساتھ بطور کارکن تین سال کام کرنے کا موقع ملا۔ آپ کو قرآن کی ایسی محبت تھی کہ ہر وقت قرآن کے حوالہ سے کوئی نہ کوئی کتاب لکھتے…

محترم مولانا بشیر احمد قمر صا حب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍جولائی 2009ء میں محترم مولانا بشیر احمد صاحب قمر کا ذکرخیر کرتے ہوئے مکرم محمد اکرم عمر صاحب مبلغ سلسلہ و کارکن دفتر نظارت تعلیم القرآن اپنے ذاتی مشاہدات کی روشنی میں بیان کرتے ہیں کہ محترم مولوی صاحب دفتر میں آتے ہی کام شروع کر دیتے۔ ڈاک چیک کرتے تو ہر…

محترم مولانا بشیر احمد قمر صا حب

محترم مولانا بشیر احمد قمر صاحب کا ذکرخیر کرتے ہوئے مکرم عبدالرزاق بٹ صاحب مربی سلسلہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍جولائی 2009ء میں بیان کرتے ہیں کہ غالباً 1972ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی تحریک پر جب خدام پاکستان کے مختلف علاقوں سے سا ئیکلوں پر سالانہ اجتماع پر تشریف لائے تو اُن میں ایک بزرگ…

محترم مولانا بشیر احمد قمر صا حب

مکر م طاہر محمود احمد صاحب اپنے مضمون مطبوعہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍دسمبر 2010ء میں بیان کرتے ہیں کہ محترم مولانا بشیر احمد قمر صاحب ہمارے محلہ دا رالنصر غربی ربوہ میں رہائش پذیر تھے۔ آپ کی زندگی کے شب و روز سامنے رہتے ہیں۔ آپ کا مسجد میں آنا جانا، نرم گفتگو کرنا ،…

مکرم چوہدری غلام رسول صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍فروری 2009ء میں مکرم چوہدری غلام رسول صاحب کا ذکر خیر مکرم محمد انوارالحق صاحب کے قلم سے شائع ہوا ہے۔ محترم چوہدری غلام رسول صاحب سابق صدر جماعت احمدیہ حلقہ مغلپورہ لاہور (و زعیم اعلیٰ انصاراللہ مغلپورہ و سپرنٹنڈنٹ احمدیہ ہاسٹل دارالحمد لاہور) کی وفات 5؍جون 1995ء کو ہوئی تھی۔ آپ…

محترم یعقوب احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍جنوری 2009ء میں محترم یعقوب احمد صاحب آف محمودآباد سٹیٹ سندھ کا ذکرخیر اُن کے بیٹے مکرم مظفر احمد شہزادصاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مکرم یعقوب احمد صاحب کے والد حضرت میاں جان محمد صاحبؓ، دادا حضرت میاں غلام محمد صاحبؓ، اور نانا حضرت مولوی رحمت علی صاحبؓ آف پھیروچچی…

محترمہ فرحت سکینہ اختر صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15 جنوری 2010ء میں مکرم مسعود احمد ناصر وینس صاحب نے اپنی والدہ محترمہ فرحت سکینہ اختر صاحبہ کا ذکرخیر کیا ہے۔ مکرمہ فرحت سکینہ اختر صاحبہ 1936ء میں کالیہ ضلع شیخوپورہ میں ایک معزز زمیندار مکرم محمد اسماعیل صاحب چندھڑ کے گھر پیدا ہوئیں۔ آپ کی والدہ محترمہ رحیم بی بی…

خلفائے کرام سے متعلق ذاتی مشاہدات

ما ہنامہ ’’انصار اللہ‘‘ ربوہ کے مختلف شماروں میں ’’رنگ بہار‘‘ کے عنوان سے تین مضامین شائع ہوئے ہیں جن میں خلفائے کرام سے متعلق ذاتی مشاہدات بیان کئے گئے ہیں۔ پہلا مضمون جولائی 2008ء کے شمارہ میں محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب کا ہے جس میں آپ اپنے ذاتی مشاہدات کا اظہار یوں…

محترم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی شہید کی یادیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اکتوبر2008ء میں مکرم حنیف احمد محمود صاحب بیان کرتے ہیں کہ مکرم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی صاحب اپنے پیاروں میں مَنُّوں بھائی کے نام کے ساتھ جانے پہچانے جاتے تھے۔ آپ خلافت احمدیہ کی دوسری صدی کے پہلے شہید ٹھہرے۔ خاکسار سے موصوف کا تعلق گو پرانا نہیں تاہم گہرا ضرور تھا۔ ان…

محترم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم نومبر 2008ء میں مکرم نصیر احمد نجم صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ خاکسار کا برادرم مکرم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی صاحب سے تعلق 35 سال پرانا ہے جب میں پڑھنے اور کام سیکھنے کے لئے میرپور خاص گیا اور ان کے ہاں ٹھہرا۔ تب یہ 12…

محترم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24دسمبر 2008ء میں مکرم حافظ احمد خان جوئیہ صاحب تحریر کرتے ہیں کہ جنوری 1997ء میں خاکسار کی تقرری بطور مربی میرپور خاص ہوئی تو امیر ضلع محترم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی صاحب کو بہت تعاون کرنے والا اور شوق سے خدمت کرنے والا پایا۔ دعوت الی اللہ سے بہت لگاؤ تھا۔ عاجز…

بے تکلف مہمان نوازی — وادیٔ سندھ کی ایک خاص روایت

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ جنوری2008ء میں جناب ابن کریم صاحب کے قلم سے وادیٔ سندھ میں مہمان نوازی کے حوالہ سے ذاتی مشاہدات پر مشتمل ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ مہمان نوازی کو اسلام نے اتنی اہمیت دی ہے کہ یہاں تک فرمایا کہ تم کسی دوسرے علاقہ میں جاؤ تو وہاں کے مقامی لوگوں کے…

سیرت محترم سیٹھ محمد یوسف صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍اکتوبر 2008ء میں مکرم انور ندیم علوی صاحب لکھتے ہیں کہ قانون کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد خاکسار نے 1975ء میں ضلع نوابشاہ سے وکالت کا آغاز کیا تو محترم سیٹھ صاحب کی راہنمائی میں جماعتی خدمت کا آغاز بھی کیا۔ آپ میرے محسن، مربی، اور بڑے بھائی کی طرح تھے۔…

شہید احمدیت محترم سیٹھ محمد یوسف صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ8؍اکتوبر 2008ء میں مکرم نذیر احمد خادم صاحب بیان کرتے ہیں کہ مجھے 1972ء تا 1978ء ضلع نوابشاہ میں قیام کے دوران جناب سیٹھ صاحب مرحوم کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ اس وقت آپ قائد خدام الاحمدیہ علاقہ سکھر ڈویژن تھے جس میں نوابشاہ اور خیرپور میرس کے اضلاع بھی شامل…

محترم سیٹھ محمد یوسف صاحب کا ذکرخیر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍اکتوبر2008ء میں مکرم لئیق احمدعاطف صاحب اپنے مضمون میں رقمطراز ہیں کہ 2007 ء کے آغاز میں خاکسار کوایک جماعتی دورے پر نوابشاہ جانے کا موقع ملا۔ محترم امیر صاحب نے اتنا بھرپور تعاون کیا کہ گویا ہر وقت خود خدمت کرتے رہے۔ جس کے ساتھ ہمیں کہیں بھجوایا اُسے بھی یہی…

محترم سیٹھ محمد یوسف صاحب شہیداحمدیت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15نومبر 2008ء میں مکرم طارق محمود صاحب بیان کرتے ہیں کہ محترم سیٹھ محمد یوسف صاحب امیر ضلع نوابشاہ سے میرا تعلق 1990ء سے تھا جب خاکسار اپنی سروس کے سلسلہ میں نوابشاہ آیا اورپھر یہ تعلق گہرا ہوتے ہوتے محبت کا رنگ اختیار کرگیا۔ آپ ہر وقت سلسلہ کے کاموں میں…