محترمہ رشیدہ تسنیم خان صاحبہ

روزنامہ الفضل ربوہ 7مارچ 2012ء میں مکرم پروفیسر محمد شریف خان صاحب کے قلم سے اُن کی اہلیہ محترمہ رشیدہ تسنیم صاحبہ کا تفصیلی ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ محترمہ رشیدہ تسنیم صاحبہ ضلع سیالکوٹ کے گاؤں بڈھے گورا ئے میں 1937ء میں پیدا ہوئیں۔ نصرت گرلز پرائمری سکول قادیان کی طالبہ تھیں کہ پارٹیشن ہوگئی۔…

تین افغان شہداء : محترم مولوی عبدالحلیم صاحب- محترم قاری نورعلی صاحب- محترم ولی داد خان صاحب

ماہنامہ ’’خالد‘‘ اپریل 2011ء میں مکرم عمار احمد پراچہ صاحب کے قلم سے تین افغان شہدائے احمدیت کا تذکرہ شامل اشاعت ہے۔ 5؍فروری 1925ء کو دو احمدیوں محترم مولوی عبدالحلیم صاحب آف چراسہ اور محترم قاری نور علی صاحب ساکن کابل کو امیر امان اللہ خان کی حکومت نے سنگسار کرکے شہید کردیا۔ جب یہ…

مکرمہ ثریا بانو صاحبہ

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان21؍اپریل 2011ء میں مکرم مولانا جلال الدین نیّر صاحب نے اپنی اہلیہ محترمہ ثریا بانو صاحبہ بنت مکرم ماسٹر عبدالرزاق صاحب آف بھدرواہ کشمیر کا ذکر خیر کیا ہے۔ مضمون نگار رقمطراز ہیں کہ مرحومہ کی شادی فروری 1969ء میں خاکسار سے ہوئی۔ ایک واقف زندگی سے شادی کے نتیجہ میں وہ…

محترمہ شمس النساء صاحبہ

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 14؍اپریل 2011ء میں مکرم شہاب احمد صاحب اور اُن کے بھائی بہنوں کی طرف سے ایک مضمون شائع ہوا ہے جو اُن کی والدہ محترمہ شمس النساء صاحبہ (عرف چنّی بیگم) اہلیہ محترم سیّد محی الدین صاحب مرحوم (ایڈووکیٹ) کے ذکرخیر پر مبنی ہے۔ محترمہ شمس النساء صاحبہ 18؍ستمبر 2010ء کو…

جب چُنی مَیں نے مسلماں ہو کے پردے کی ڈگر – نظم

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 9؍جون 2011ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جس میں مغربی ممالک کی نومسلم خواتین کے پردے کے بارے میں تأثرات پیش کئے گئے ہیں۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: جب چُنی مَیں نے مسلماں ہو کے پردے کی ڈگر اِک نئے…

حضرت مسیح موعودؑ کی مہمان نوازی

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جون 2012ء میں مکرم حبیب الرحمن زیروی صاحب کے قلم سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی مہمان نوازی کے چند ایمان افروز واقعات شامل اشاعت ہیں۔ ٭ حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی ؓتحریر فرماتے ہیں کہ اکرام ضیف اخلاق فاضلہ میں سے ہے اور معاشرہ کے لئے بمنزلہ…

ورزش کے ذریعے تمباکونوشی سے نجات – جدید تحقیق کی روشنی میں

ورزش کے ذریعے تمباکونوشی سے نجات – جدید تحقیق کی روشنی میں (عبادہ عبداللطیف) اگرچہ بظاہر تمباکونوشی اور ورزش میں کوئی تعلق نظر نہیں آتا لیکن انسانی دماغ پر کی جانے والی ایک تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ ورزش تمباکو نوشی ترک کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔ یہ تحقیق یونیورسٹی آف ایکسیٹر کے ماہرین…

حضرت حافظ صالح محمد الٰہ دین صاحب

حضرت حافظ صالح محمد الٰہ دین صاحب (صدر، صدر انجمن احمدیہ قادیان) 20؍مارچ 2011ء کو امرتسر میں وفات پاگئے۔ آپ کا ذکرخیر قبل ازیں 19؍جون 2015ء اور 11؍ستمبر 2015ء کے شماروں کے کالم‘‘الفضل ڈائجسٹ’’میں شائع ہوچکا ہے۔ حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خطبہ جمعہ میں آپ کا ذکرخیر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا…

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی والدہ محترمہ حضرت چراغ بی بی صاحبہ

ماہنامہ ’’تحریک جدید‘‘ ربوہ اپریل 2011ء میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی والدہ محترمہ حضرت چراغ بی بی صاحبہ کے بارے میں ایک مختصر مضمون حضرت مولوی یعقوب علی عرفانی صاحبؓ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت چراغ بی بی صاحبہ کا تعلق موضع آیمہ ضلع ہوشیارپور کے ایک معزز مغل…

مکرم شمیم الرّب صاحب

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 15؍ستمبر 2011ء میں مکرم شمیم الرّب صاحب کا ذکرخیر اُن کی ہمشیرہ مکرمہ سعیدہ فاطمہ بیگم صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مکرم شمیم الرّب صاحب سابق صدر جماعت احمدیہ گونڈہ (یوپی، بھارت) 6؍اگست 2011ء کو وفات پاگئے۔ آپ 13؍جنوری 1926ء کو گونڈہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد محترم…

آنحضرت ﷺ کی غیر مسلموں سے حسین معاشرت

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اگست 2012ء میں مکرم ہادی علی چوہدری صاحب کی ایک تقریر شامل اشاعت ہے جس میں آنحضرت ﷺ کی غیر مسلموں سے حسین معاشرت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ سورۃالمائدہ کی آیت 9 میں اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو تقویٰ اختیار کرتے ہوئے عدل قائم کرنے کی نصیحت فرماتا ہے۔ پھرسورۃ الممتحنہ…

ایک نَومسلم کی کھری کھری باتیں

مجلس خدام الاحمدیہ بھارت کے ماہنامہ ’’مشکوٰۃ‘‘ فروری 2012ء میں سری نگر کے روزنامہ ’’مومن‘‘ سے منقول ایک تحریر (مرسلہ مکرم عبدالرشید ضیاء صاحب مبلغ سلسلہ کشمیر) شائع کی گئی ہے جس میں میرٹھ کے ایک نَومسلم نے ’’کھری کھری باتیں‘‘ کے زیرعنوان اپنے قبولِ اسلام کی کہانی بیان کرنے کے بعد ایک افسوسناک واقعہ…

محترم شیخ محمد اکرام صاحب (آف نوید جنرل سٹور ربوہ)

ماہنامہ‘‘احمدیہ گزٹ’’کینیڈا فروری 2012ء میں محترم شیخ محمد اکرام صاحب (آف نوید جنرل سٹور ربوہ) کا ذکرخیر اُن کے بیٹے مکرم محمد اعزاز نوید صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مکرم شیخ محمد اکرام صاحب 13؍نومبر 2010ء کو 81 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ آپ 1930ء میں فضل محمد صاحب کے ہاں جالندھر…

ہر نقش پا بلند ہے دیوار کی طرح (حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒکےچند اوصاف)

جماعت احمدیہ برطانیہ کے سیدنا طاہر نمبر میں سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ؒکے اوصافِ کریمانہ پر مبنی ایک مضمون ہر نقش پا بلند ہے دیوار کی طرح سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی پاکیزہ حیات جہد مسلسل سے عبارت ہے اور اس حیات جاوداں کا احاطہ چند خصوصی شماروں میں یقینا نہیں کیا…

حضرت سودہؓ بنت زمعہ

لجنہ اماء اللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘ (سیرت صحابیات نمبر 2011ء) میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ حضرت سودہؓ بنت زمعہ کے مختصر اوصاف مکرمہ مدیحہ جاوید صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہیں ۔ حضرت سودہؓ کا تعلق قریش کے قبیلہ عامر بن لوی سے تھا۔ آپؓ کی والدہ کا نام…

حضرت سیّدہ اُمّ حبیبہ رضی اللہ عنہا

لجنہ اماء اللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘ (سیرت صحابیات نمبر 2011ء) میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ حضرت اُمّ حبیبہؓ کی مختصر سیرۃ و سوانح مکرمہ سلمیٰ منیر باجوہ صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت اُمّ حبیبہؓ کی کنیت رکھنے والی آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ کا…

حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا

لجنہ اماء اللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘ (سیرت صحابیات نمبر 2011ء) میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ حضرت میمونہؓ کے اوصاف کا مختصر ذکر مکرمہ آصفہ احمد صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت میمونہؓ کااصل نام برّہ تھا۔آپؓ حارث بن حزن اور ہند کی بیٹی تھیں ۔ قبیلہ قریش کے…

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی حضرت فاطمۃالزّھرا رضی اللہ عنہا

لجنہ اماء اللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘ (سیرت صحابیات نمبر 2011ء) میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی حضرت سیّدہ فاطمۃالزھرا رضی اللہ عنہا کی سیرت و سوانح کا بیان مکرمہ عذرا عباسی صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک پینتیس برس تھی جب حضرت خدیجہؓ…

حضرت اُمّ عمّارہ رضی اللہ عنہا

لجنہ اماء اللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘ (سیرت صحابیات نمبر 2011ء) میں حضرت اُمّ عمّارہؓ کی سیرۃ و سوانح کا مختصر ذکر مکرمہ سیّدہ نیّر طاہر صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت اُمّ عمّارہؓ کا اصل نام نسیَبہ بنت کعب بن عمر تھا۔ انصار کے قبیلہ خزرج کے نجّار خاندان سے تعلق تھا۔…

حضرت اُمّ سُلیم رضی اللہ عنہا

لجنہ اماء اللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘ (سیرت صحابیات نمبر 2011ء) میں حضرت اُمّ سلیمؓ کے اوصاف کا تذکرہ مکرمہ عائشہ منصور چودھری صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت اُمّ سلیمؓ کا نام غمیصاء، رملہ اور سہلہ بیان ہوا ہے ۔ آپؓ کا تعلق انصار کے مشہور قبیلے خزرج کی شاخ بنوعدی بن…

محترم ہدایت اللہ ہیوبش صاحب بطور والد

لجنہ اماء اللہ جرمنی کے جریدہ ’’خدیجہ‘‘ (نمبر 1 برائے سال 2011ء) کے حوالہ سے محترم ہدایت اللہ ہیوبش صاحب کا ذکرخیر گزشتہ شمارہ سے جاری ہے۔ ٭ مکرمہ خولہ مریم ہیوبش صاحبہ لکھتی ہیں کہ میرے والد کے لئے کسی اصول یا نظریہ کی کوئی اہمیت نہیں تھی سوائے اس بات کے جو خدا…

میرے والد محترم ہدایت اللہ ہیوبش صاحب

لجنہ اماء اللہ جرمنی کے جریدہ ’’خدیجہ‘‘ (نمبر 1 برائے سال 2011ء) کے حوالہ سے محترم ہدایت اللہ ہیوبش صاحب کا ذکرخیرکرتے ہوئے ان کی بیٹی مکرمہ عالیہ ہیوبش صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ ابّا ناامید لوگوں کے لئے ایک سہارا تھے۔ بے حد شوق سے روزانہ بے شمار خطوط لکھا کرتے تھے۔ جب اُن…

محترم عمیر احمد ملک صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19فروری 2011ء میں مکرم عمیر احمد ملک صاحب (شہید لاہور) ابن مکرم ملک عبدالرحیم صاحب کا ذکرخیر مکرم اقبال احمد عابد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم عمیر احمد ملک صاحب کے ساتھ قریباً بیس سالہ گہرے تعلق کی بِنا پر کہہ سکتا ہوں کہ آپ کثرت سے درود شریف…

محترم چودھری ظہور احمد باجوہ صاحب

روزنامہ الفضل ربوہ 10؍مارچ 2011ء میں شامل اشاعت مکرم محمد لطیف احمد صاحب نے اپنے مضمون میں محترم چودھری ظہور احمد باجوہ صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترم چودھری صاحب نے وقف زندگی کے عہد کو صدق دل سے نبھایا۔ ایک بار فرمایا کہ انگلینڈ میں قیام کے دوران مختصر الاؤنس میں گزارہ کرنا ہوتا…

محترم شیخ خورشید احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍مارچ 2011ء میں مکرم لطف الرحمٰن محمود صاحب کے قلم سے سلسلہ احمدیہ کے دیرینہ خادم ، صحافی اور مصنف محترم شیخ خورشید احمد صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ قبل ازیں محترم شیخ صاحب کے مختصر حالاتِ زندگی الفضل انٹرنیشنل 13مارچ 2015ء کے ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ میں شائع ہوچکے ہیں۔ ذیل میں…

مکرمہ آمنہ بیگم صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2 جون 2011ء میں مکرمہ ا۔م صاحبہ کے قلم سے اُن کی والدہ محترمہ آمنہ بیگم صاحبہ کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت محمد بخش چوہان صاحبؓ خسوف و کسوف کا نشان دیکھ کر احمدی ہوئے تھے۔ اُن کے تیسرے اور سب سے چھوٹے بیٹے حضرت مہراللہ صاحب ؓ بھی نہایت نیک،…