حضرت خان بہادر غلام محمد خان گلگتی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍مارچ 2005ء میں مکرم نصیر رعنا صاحب کے قلم سے اُن کے دادا حضرت خان بہادر غلام محمد خان گلگتیؓ کے تعارف و سیرت پر مضمون شامل اشاعت ہے۔ ہمارے خاندان کے ایک ہندو بزرگ رام داس اور ان کے بیٹے تلسی داس شہنشاہ اور نگزیب عالمگیر کے درباریوں میں سے تھے۔…

حضرت سید مختار احمد شاہجہانپوری صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍اکتوبر 2006ء میں حضرت سید مختار احمد صاحب شاہجہانپوریؓ کی سیرۃ کے حوالہ سے مکرم لئیق احمد طاہر صاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے۔ قبل ازیں ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ کے شماروں 25؍جولائی 1997ء، 29؍جنوری 1999ء، 28؍اپریل 2000ء اور 17؍ستمبر 2004ء کے ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ میں بھی آپؓ کی سیرۃ پر روشنی ڈالی جاچکی ہے۔…

وعدہ خلافی کے گناہ سے بچانا

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ جون 2006ء میں حضرت مولانا ظہور الدین اکمل صاحبؓ کا بیان فرمودہ یہ واقعہ شائع ہوا ہے کہ عبد اللہ جان پشاوری ٹیلر ماسٹر نہایت عمدہ سلائی کرتا تھا مگر اس کی عادت تھی کہ کپڑا بہت دیر سے حتیٰ کہ بعض دفعہ چھ چھ ماہ بعد سی کر دیتا کیونکہ جم…

حضرت چوہدری نعمت اللہ خانصاحب گوہر ؓ

ماہنامہ ’’انصار اللہ‘‘ فروری 2005ء میں مکرم سلیم احمد خالد صاحب کا مرتب کردہ ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں حضرت چودھری نعمت اللہ خانصاحب گوہرؔ کے حالات زندگی بیان کئے گئے ہیں۔ آپ 1880ء میں لدھیانہ کے گاؤں پٹھور کے ایک غریب راجپوت خاندان میں محترم حکیم نتھے خانصاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔…

حضرت میاں عبد العزیز نونؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15 و 17؍مئی 2004ء میں مکرم عبدالسمیع نون صاحب اپنے والد حضرت میاں عبدالعزیز نون صاحبؓ کا ذکر خیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ میرے والد صاحب نے 1903ء میں بیعت کی تھی، 1915ء میں نظام وصیت میں شامل ہوئے اور 9؍مئی 1935ء کو وفات پائی۔ میں اُن کا اکلوتا بیٹا تھا۔…

حضرت بابا شیر محمد صاحب بنگوی یکہ بان

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍نومبر2004ء میں حضرت بابا شیر محمد صاحب بنگوی ؓ کا ذکر خیر مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ جماعت احمدیہ بنگہ ضلع جالندھر سرمائے کے لحاظ سے بہت مفلس اور کم مایہ تھی لیکن ایمان و اخلاص اور نور و روحانیت کی دولت سے مالا مال تھی۔…

اصحاب احمدؑ کا قیامِ لیل

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25 ستمبر 2004ء میں مکرم عبد السمیع خانصاحب کے تحریر کردہ ایک مضمون میں اصحاب احمدؑ کی رات کی عبادات اور نماز تہجد میں باقاعدگی کا تذکرہ ہے۔ اس مضمون کا ایک حصہ قبل ازیں ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 22؍اپریل کے کالم “الفضل ڈائجسٹ” کی زینت بن چکا ہے۔ حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ…

بانی پاکستان اور چوہدری محمد ظفر اللہ خان

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ کے ایک شمارہ میں مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب نے اپنے مضمون میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور حضرت چودھری سرمحمد ظفراللہ خان صاحبؓ کے باہمی تعلقات پر روشنی ڈالی ہے۔ حضرت چوہدری ظفر اللہ خانصاحبؓ کا قائد اعظم محمدعلی جناح سے تعلق قیام پاکستان سے بیس سال قبل…

حضرت مولوی فتح الدین صاحبؓ

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ ستمبر 2004ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت مولوی فتح الدین صاحبؓ آف دھرم کوٹ بگہ ضلع گورداسپور کا تفصیلی ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت مولوی صاحبؓ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اعلان بیعت سے قبل بھی حضورؑ سے تعلق عقیدت رکھتے تھے اور اپنے علاقہ…

صحابہ مسیح موعودؑ کی دلگداز نمازیں

حضرت مسیح موعود ؑ فرماتے ہیں: ’’پنجاب اور ہندوستان سے ہزار ہا سعید لوگوں نے میرے ہاتھ پر بیعت کی ہے اور … بعد بیعت میں نے ایسی تبدیلی پائی ہے کہ جب تک خدا کا ہاتھ کسی کو صاف نہ کرے ہر گز ایسا صاف نہیں ہو سکتا۔ اور میں حلفاً کہہ سکتا ہوں…

حضرت مولوی محمد اسمٰعیل صاحبؓ اور ’’چٹھی مسیح‘‘

ماہنامہ ’’انصار اللہ‘‘ ربوہ مئی 2004ء میں مکرم مرزا نصیر احمد صاحب نے پنجابی شاعر حضرت مولوی محمد اسمٰعیل صاحبؓ ’’چٹھی مسیح‘‘ کا ذکر خیر کیا ہے۔ حضرت مولوی صاحب ؓ کا وطن ترگڑی ضلع گوجرانوالہ تھا۔ آپؓ کی ولادت 1860ء میں ہوئی۔ اپنے والد محترم محمد عثمان صاحب سے قرآن کریم پڑھا اور عام…

حضرت منشی عبد اللہ صاحبؓ سنوری

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍جولائی 2004ء میں مکرم چوہدری محمد ابراہیم صاحب نے حضرت منشی عبداللہ سنوری صاحبؓ کا تفصیلی ذکر خیر کیا ہے۔   حضرت منشی صاحبؓ نے حضرت مسیح موعودؑ کو ان کے دعویٰ سے بہت پہلے شناخت کر لیا تھا۔ آپؓ کی پیدائش 1861ء میں سنور ریاست پٹیالہ میں ہوئی۔ خاندان گوزمیندار تھا…

حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خانصاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍جولائی 2004ء میں مکرم بشیر احمد رفیق صاحب کا ایک مضمون حضرت چودھری محمد ظفراللہ خان صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرۃ پر شائع ہوا ہے۔ حضرت چوہدری صاحب کی انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس سے ریٹائرمنٹ کا ایمان افروز قصہ یوں ہے کہ 1972ء میں آپؓ کا نام بطور جج دوبارہ…

اصحاب احمدؑ کی قبولیت دعا – مصائب ومشکلات سے نجات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍اپریل 2004ء میں مکرم عطاء الوحید باجوہ صاحب نے بعض ایسے واقعات بیان کئے ہیں جن میں حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے صحابہؓ کی دعاؤں کے طفیل اللہ تعالیٰ نے مختلف مصائب سے نجات عطا فرمائی۔ حضرت اماں جانؓ ٭ موضع ’’ماڑی بچیاں‘‘ تحصیل بٹالہ میں ایک احمدی دوست میاں اللہ رکھا…

حضرت چوہدری محمد علی صاحب پٹواریؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ24؍مارچ 2004ء میں مکرم ریاض محمود باجوہ صاحب نے اپنے دادا حضرت چودھری محمد علی صاحب پٹواریؓ (آف چونڈہ ضلع سیالکوٹ) کے حالات بیان کئے ہیں۔ آپؓ 1886ء میں پیدا ہوئے۔ 1904ء میں حضرت چوہدری مولابخش بھٹی صاحبؓ آف چونڈہ کی تحریک پر احمدیت قبول کی۔ 1916ء میں نظام وصیت سے منسلک ہوگئے۔…

حضرت ڈاکٹر عطرالدین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍مئی 2004ء میں حضرت ڈاکٹر عطرالدین صاحبؓ کا ذکر خیر مکرم سہیل احمد ثاقب بسرا صاحب کے قلم سے شائع ہوا ہے۔ حضرت ڈاکٹر عطرالدین صاحبؓ قصبہ چھمال ضلع گورداسپور میں 1888ء میں پیدا ہوئے۔ آپ اپنے بڑے بھائی منشی گوہر علی کے ساتھ رہتے تھے چونکہ وہ مدرس تھے اس لئے…

انقلاب انگیز نمازیں

حضرت مسیح موعود ؑ کا ایک عظیم الشان کارنامہ توحید کے قیام کے ساتھ ان نمازوں کا احیاء ہے جو دیکھنے اور سننے والوں کے دلوں کو فتح کر لیتی ہیں۔ سیدنا حضرت مسیح موعود ؑ فرماتے ہیں: ’’میں دیکھتا ہوں کہ لوگ بیعت کے بعد معاً ایک پاک تبدیلی اپنے چال چلن میں دکھلاتے…

حضرت چوہدری نور احمد چیمہ صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16 ؍مارچ 2004 ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت چوہدری نور احمد چیمہ صاحبؓ کے حالات زندگی شامل اشاعت ہیں۔ آپؑ کے والد فتح محمد صاحب اور والدہ کی وفات بھی آپ کے بچپن میں ہوگئی تھی۔ داتہ زید کا ضلع سیالکوٹ میں سب سے پہلے حضرت…

مکرم ملک منور احمد عارف صاحب جہلمی کی یادیں

مکرم ملک منور احمد عارف صاحب جہلمی اُسی دن ربوہ آگئے تھے جب 20؍ستمبر 1948ء کو حضرت مصلح موعودؓ نے اس کی بنیاد رکھی تھی اور پہلی نماز ظہر پڑھائی تھی۔ آپ لکھتے ہیں کہ خاکسار نے 1954ء میں میٹرک کر لیا تھا اور پھر 1954ء سے 1995ء تک 41؍سال نظارت بیت المال آمد میں…

حضرت مہر حامد علی صاحبؓ اور حضرت مہر قطب الدین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25 ؍مارچ 2004ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب نے ایک ایسے والد اور بیٹے کا ذکر خیر کیا ہے جنہیں ابتداء میں ہی حضرت مسیح موعودؑکی غلامی میں آنے کا شرف حاصل ہوا۔ حضرت مہر حامد علی صاحب قادیان کے ارائیوں میں سے ایمان لانے والے اولین بزرگوں میں سے تھے۔…

محترم سیّد محمد شاہ سیفیؔ صاحب

ماہنامہ ’’مشکوٰۃ‘‘ قادیان اپریل 2004ء میں مکرم ڈاکٹر سیّد بشارت احمد شاہ نے اپنے والد محترم سید محمد شاہ صاحب سیفیؔ کا ذکر خیر کیا ہے۔ آپ رقمطراز ہیں کہ میرے دادا حضرت سیّد سیف اللہ شاہ صاحبؓ پیرو مرشد تھے مگر اوائل عمر میں ہی حضرت مسیح موعودؑ کی بیعت کرلی۔ اُن کی پیدائش…

اصحاب احمدؑ کے شفاء سے متعلق قبولیت دعا کے واقعات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍فروری 2004ء میں مکرم عطاء الوحید باجوہ صاحب نے حضرت مسیح موعودؑ کی قبولیتِ دعا کے چند واقعات بیان کئے ہیں جن کا تعلق غیرمعمولی شفاء عطا ہونے سے ہے۔ سیدنا حضرت مصلح موعودؓ مکرم محمدبشیر صاحب 1945ء کا واقعہ بیان کرتے ہیں جب حضرت مصلح موعودؓ کراچی میں تشریف فرما تھے۔…

ہدایت کیلئے اصحاب احمدؑ کی قبولیتِ دعا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍جنوری 2004ء میں حضرت مسیح موعودؑ کے بعض اصحاب کی ایسی دعاؤں کی قبولیت کا ذکر (مرتبہ:عطاء الوحید باجوہ صاحب) شامل اشاعت ہے جن کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے انہیں ہدایت سے نوازا اور انہوں نے مسیح الزمان یا خلیفۂ وقت کی بیعت کی سعادت حاصل کی۔ حضرت جان محمد صاحبؓ…

ماموریت کا بائیسواں سال 1904ء

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کی اشاعتوں 12، 14، اور 15؍جنوری 2004ء میں شامل اشاعت ایک تفصیلی مضمون (مرتّبہ مکرم حبیب الرحمن زیروی صاحب) میں 1904ء میں تاریخ احمدیت کے حوالہ سے اہم واقعات کو پیش کیا ہے۔ مقدمہ کرم دین: مولوی کرم دین صاحب نے حضرت مسیح موعود کے خلاف ازالہ حیثیت عرفی کا ایک مقدمہ…

حضرت مولوی رحمت علی صاحبؓ

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اکتوبر 2003ء میں حضرت مولوی رحمت علی صاحبؓ کا ذکر خیر مکرم عطاء الوحید باجوہ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپؓ 1867ء میں ارائیں قوم کے ایک متموّل خاندان میں پیدا ہوئے۔ اپنے والد کے اکلوتے بیٹے تھے۔ بچپن قادیان کے قریب پھیروچچی گاؤں میں گزارا۔ وہیں پرائمری پاس کی۔…

حضرت منشی محمد اروڑے خانصاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13 و 14؍نومبر 2003ء میں مکرم حبیب الرحمٰن زیروی صاحب کے قلم سے حضرت منشی محمد اروڑے خان صاحبؓ آف کپور تھلہ کے بعض واقعات شامل اشاعت ہیں۔ حضرت منشی صاحب ایک معمولی نوکری سے تحصیلداری تک پہنچے اور ریاست کی طرف سے خانصاحب کا خطاب حاصل کیا۔ پھر جبراً پنشن لے…